GBN TV

GBN TV Media/News company

01/09/2026

شگر

شگر کے کے ٹو کے دامن میں واقع گاؤں غوینگو بیانگسہ میں مقامی کمیونٹی نے صحت کے شعبے میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے امام سجاد میڈیکل سنٹر قائم کردیا۔ میڈیکل سنٹر کی افتتاحی تقریب میں ڈی ایچ او شگر، سرپرستِ اعلیٰ بیانگسہ شیخ عباس، ماسٹر شبیر احمد سمیت علاقے کے عمائدین اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ امام سجاد میڈیکل سنٹر کا باقاعدہ افتتاح ڈی ایچ او شگر
تقریب کے شرکاء نے امام سجاد میڈیکل سنٹر کے قیام کو علاقے کے عوام کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس مرکز سے غوینگو بیانگسہ اور گردونواح کے لوگوں کو بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی۔
゚viralシfypシ゚viralシ

30/08/2026

جشنِ میلادِ صادقین
شگر: مرکزی امام بارگاہ حشوپی میں جشنِ میلادِ صادقین کی مناسبت سے ایک پروقار جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع شگر کے تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علما کرام، معروف نعت خواں اور منقبت خواں حضرات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علما کرام نے جشنِ میلادِ صادقین کی اہمیت، سیرت اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر معروف نعت خواں اور منقبت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت ﷺ اور اہلِ بیتؑ کی شان میں نعتیں اور منقبتیں پیش کیں۔تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، امن و خوشحالی اور منتظمین سمیت تمام شرکاء کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ دعائیہ کلمات کے ساتھ جشنِ میلادِ صادقین کی یہ پروقار تقریب اختتام پذیر ہوئی۔
#دارالرحمتہ ゚viralシfypシ゚viralシ

22/08/2026

شگر الچوڑی میں ’’دارالرحمتہ‘‘ کا افتتاح

اب کوئی بچہ بے سہارا نہیں!

شگر کے علاقے الچوڑی میں باب العلم فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ’’دارالرحمتہ‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، جہاں بے سہارا اور ضرورت مند بچوں کے لیے محبت، تحفظ اور بہتر مستقبل کا ایک نیا سفر شروع ہوگی۔یہ صرف ایک عمارت نہیں، بلکہ ان بچوں کے لیے محبت کا سایہ، تحفظ کا احساس اور امید کی ایک نئی کرن ہے۔
باب العلم فاؤنڈیشن کا یہ اقدام انسانیت، خدمت اور معاشرے کی ذمہ داری کی ایک خوبصورت مثال ہے۔

#دارالرحمتہ #الچوڑی #شگر #انسانیت
゚viralシfypシ゚viralシ

21/08/2026

اسپیکر عمران ندیم کی پبلک پوڈکاسٹ میں جمشید خان کے ساتھ گلگت بلتستان کے اہم ترقیاتی منصوبوں عوامی مسائل اور خطے کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے اہم گفتگو


゚viralシfypシ゚viralシ

15/08/2026

جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں ضلع شگر کے معروف سیاحتی مقام بلائنڈ لیک میں کشتی رانی اور صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر نوجوانوں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے قومی جوش و جذبے کا اظہار کیا۔


゚viralシfypシ゚viralシ #سکردو

10/08/2026

وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین آزر اسمبلی اجلاس میں خطاب کر رہے ہیں

゚viralシfypシ゚viralシ #سکردو

10/08/2026

دیوسائی پھیالونگ واٹر ڈائیورژن پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب

گلگت بلتستان حکومت اور عوامی تعاون سے مکمل ہونے والے پھیالونگ واٹر ڈائیورژن پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب آج دیوسائی میں منعقد ہوئی۔ پروجیکٹ کی تکمیل میں چیئرمین آفتاب اور صدر انجمن امامیہ آغا باقر حسینی کی قیادت میں تمام مکاتبِ فکر کے افراد نے بھرپور تعاون کیا۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، سابق وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان، 62 بریگیڈ کمانڈر، اسپیکر گلگت بلتستان عمران ندیم صوبائی وزراء، عمائدینِ علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ منصوبہ دیوسائی کے عوام کے باہمی تعاون، اتحاد اور اجتماعی کاوشوں کی ایک نمایاں مثال ہے۔ 🇵🇰🏔️

Development Unity
Video copy by deosai tmes
゚viralシfypシ゚viralシ #سکردو

05/08/2026
04/08/2026

چہلم اربعین
امام بارگاہ دسکھور حشوپی شگر
゚viralシfypシ゚viralシ #سکردو

04/08/2026

شگر
چہلمِ اربعینِ حضرت امام حسینؑ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا امام بارگاہ دسکھور میں چہلمِ اربعینِ حضرت امام حسینؑ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ مجلسِ عزا کے اختتام پر عزاداروں کا ایک عظیم الشان جلوس برآمد ہوا۔

جلوس میں بلتستان کے معروف نوحہ خواں آغا جان رضوی نے پُرسوز نوحہ خوانی کی، جبکہ عزادار اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے قتل گاہ شریف پہنچے۔ بعد ازاں جلوس قتل گاہ شریف سے واپس امام بارگاہ دسکھور پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

مجلس سے معروف عالمِ دین شیخ نثار سرباز نے خطاب کیا۔ انہوں نے واقعۂ کربلا، حضرت امام حسینؑ اور ان کے باوفا ساتھیوں کی عظیم قربانیوں، صبر، حق اور عدل کے پیغام پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور حاضرین پر زور دیا کہ وہ سیرتِ امام حسینؑ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں مؤمنین و مؤمنات نے شرکت کی اور حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
゚viralシfypシ゚viralシ #سکردو

Address

Skardu

Telephone

+923400597026

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GBN TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GBN TV:

Shortcuts

Share