16/08/2026
مرحوم آغا عباس رضوی ۔
۔۔
آپ کو مرحوم لکھتے ہاتھ کانپ جائے ہیں۔
دس سال گلگت بلتستان اسمبلی کا رکن رہے۔ اور پانچ سال گلگت کونسل کا رکن رہے۔ اپنے دور حکومت میں حلقہ دو کے ان تمام دور دراز علاقوں پر کام کیا جو ابھی تک کسی حکمران سے نہیں ہوا ۔
اقتدار کے پورے 15 سال ، اسکردو سے گلگت اور اسلام آباد پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے رہیں ۔
اسلام آباد ، راولپنڈی، کراچی اور دیگر شہروں میں ایک روپیہ کا پراپرٹی نہیں بنائی، اور ایک ایک روپیہ عوام کی خدمت میں صرف کر دی ۔
بڑی بڑی گاڑیاں تو دور کی بات آپ کے پاس ایک عدد موٹر سائیکل یا سائیکل تک نہیں تھے ۔۔
آپ کا گھر آج بھی وہی طرز تعمیر پر موجود ہیں جو اقتدار سے پہلے موجود تھے ۔
کہاں ایسے درویش صفت بادشاہ، کہاں آج کل کے بڑے بڑے گاڑیوں پر عوام کو کچل کر چلنے والے ہمارے نام نہاد لیڈرز۔
آپ ہمیشہ یاد رہیں گے آغا۔ خدائے متعال آپ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں ۔
۔
آمین ۔
التماسِ سورہ فاتحہ ۔
💔😭🥹