Nazber click

Nazber click Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nazber click, Photographer, Williamsburg, OH.

09/02/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 😭💔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 😭💔گزشتہ روز ہنزہ سے واپسی پر جوطل کے مقام پر موٹر سائیکل کے المناک حادثے میں...
09/02/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 😭💔
گزشتہ روز ہنزہ سے واپسی پر جوطل کے مقام پر موٹر سائیکل کے المناک حادثے میں پاک فوج کے دو بہادر سپوت، شہید حوالدار جھانگیر اور شہید سپاہی تاج دین شدید زخمی ہوئے تھے اور انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں بہادر جوان جامِ شہادت نوش فرما گئے۔ 😭💔
شہید حوالدار جھانگیر کا تعلق یاسین نازبر جبکہ شہید سپاہی تاج دین کا تعلق یاسین ہندور سے تھا۔
دو گھروں کے چراغ بجھ گئے، دو ماؤں کے لختِ جگر اور دو خاندانوں کے سہارے ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہوگئے۔
یہ صرف دو خاندانوں کا نہیں، بلکہ پوری قوم کا نقصان ہے۔
اللہ تعالیٰ دونوں شہداء کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبروں کو نور سے منور فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

ایس سی او (SCOM) انتظامیہ سے عوامی مطالبہیاسین نازبر میں نصب SCOM ٹاور سے عوام کو معیاری نیٹ ورک سروس فراہم کی جائے۔ اگر...
07/28/2026

ایس سی او (SCOM) انتظامیہ سے عوامی مطالبہ

یاسین نازبر میں نصب SCOM ٹاور سے عوام کو معیاری نیٹ ورک سروس فراہم کی جائے۔ اگر پورے نازبر میں سروس فراہم نہیں کی جا سکتی تو صرف نمائشی ٹاور لگانے کا کوئی فائدہ نہیں۔

عوام کو مسلسل نیٹ ورک کے مسائل کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے روزمرہ زندگی، تعلیم، کاروبار اور ہنگامی رابطوں میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر نیٹ ورک کی کوریج اور سروس بہتر بنائی جائے۔ بصورتِ دیگر عوام اپنے جائز حقوق کے لیے پرامن احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر ہوگی۔




"InshaAllah, this time the people of Yaseen will choose the best.  Ali Ahmad Jan Yaseeni has always stood with the peopl...
07/26/2026

"InshaAllah, this time the people of Yaseen will choose the best.

Ali Ahmad Jan Yaseeni has always stood with the people of Yaseen and has always spoken for Yaseen. 👏👏

Good leadership builds a better future.
Support Ali Ahmad Jan Yaseeni and let’s make Yaseen better.✌️✌️

یاسین نازبر اسلام و علیکم یاسین نازبر میں scom کا ٹاور  تو  لگا ہیں لیکن کارکردگی  زیرو مہینے  میں ٹوٹل 7 دن سروس اتا ہی...
07/12/2026

یاسین نازبر اسلام و علیکم
یاسین نازبر میں scom کا ٹاور تو لگا ہیں لیکن کارکردگی زیرو مہینے میں ٹوٹل 7 دن سروس اتا ہیں ہر ہفتے میں فی بندا کم از کم 250 کا پیکیج لگاتا ہیں لوگوں کی تعداد کم از کم : 20,000 لہٰذا:
20,000 × 250 = 5,000,000 روپے یعنی 50 لاکھ روپے (5 ملین روپے)۔
اگر یہ ہر ہفتے اتنا ہی ضائع ہوتا ہے، تو (4 ہفتے) میں: 50 لاکھ×4 = 2 کروڑ روپے
یعنی تقریباً 2 کروڑ روپے کے پیکیجز استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ضائع ہو جاتے ہیں یعنی scom بغیر سروس کے ہم سے 2 کروڑ روپے ہر مہینے کما رہا ہیں ہمیں بےوقوف بنا کے ہم سے پیسے کما رہا ہیں یا تو کمپنی سروس میں بہتری لایئں یا scom اپنا پورا نظام ختم کریں ، اگر واقعی اپ لوگ اس چیز کو غلط سمجتھے ہیں تو متعلقہ کمپنی کے ناقص سروس کے خلاف باضابطہ شکایت درج کروائیں۔
اگر مسئلہ حل نہ ہو تو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) میں شکایت کریں۔
مقامی انتظامیہ یا منتخب نمائندے (ایم این اے/ایم پی اے) کو بھی اس مسئلے سے آگاہ کریں تاکہ کمپنی ٹاور کی مرمت یا اپ گریڈ کیا کریں

○نالہ نازبر میں بڑھتی ہوئی وارداتیں اور عوام میں پائی جانے والی تشویش○نالہ نازبر میں بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتوں نے عوا...
06/18/2026

○نالہ نازبر میں بڑھتی ہوئی وارداتیں اور عوام میں پائی جانے والی تشویش
○نالہ نازبر میں بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتوں نے عوام میں شدید تشویش، بے چینی اور عدم تحفظ کا احساس پیدا کر دیا ہے۔ حالیہ دنوں اس علاقے میں ایک نہایت دلخراش واقعہ پیش آیا، جس میں دو افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، جبکہ قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ یہ ایک بڑا سوالیہ نشان ہے کہ آخر وہ کہاں گیا اور اسے گرفتار کیوں نہ کیا جا سکا؟
○نالہ نازبر میں اس سے قبل بھی مختلف نوعیت کی متعدد وارداتیں رونما ہو چکی ہیں۔ ان میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی، جنگلی حیات کا بے دریغ شکار، قیمتی جڑی بوٹیوں کی تلفی، معدنیات اور قیمتی پتھروں کی اسمگلنگ، مال مویشیوں کی چوری اور دیگر جرائم شامل ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ہر سال پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مال مویشی چوری یا لاپتہ ہو جاتے ہیں، لیکن افسوس کہ ان جرائم کی روک تھام کے لیے نہ عوام کی جانب سے کوئی مؤثر اور منظم اقدام کیا گیا ہے اور نہ ہی متعلقہ حکومتی اداروں نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
○ان بڑھتی ہوئی وارداتوں کی ایک اہم وجہ غیر مقامی افراد کی علاقے میں آمد اور رہائش بھی سمجھی جاتی ہے۔ ان افراد کے بارے میں اکثر صرف اتنا کہا جاتا ہے کہ وہ کسی کے رشتہ دار، جاننے والے یا مہمان ہیں، لیکن ان کی مکمل شناخت، آمد کا مقصد، قیام کی مدت اور واپسی کے حوالے سے نہ کوئی سرکاری ریکارڈ موجود ہے اور نہ ہی مقامی آبادی کو اس بارے میں درست معلومات حاصل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
○ان حالات کے پیش نظر عوامِ یاسین اور حکومت کو مل کر مثبت اور عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، ورنہ خدشہ ہے کہ نالہ نازبر مستقبل میں چوروں، قاتلوں اور جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن جائے گا، جس سے مقامی آبادی کی جان و مال مزید غیر محفوظ ہو جائے گی۔
○تجاویز اور مطالبات:
○نالہ نازبر اور ملحقہ علاقوں میں مقیم تمام غیر مقامی افراد کا مکمل بائیو ڈیٹا، شناختی دستاویزات اور رہائشی ریکارڈ فوری طور پر مرتب کیا جائے۔
ان افراد کی آمد و رفت (Entry & Exit) کا باقاعدہ اندراج اور مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے۔
علاقے میں موجود غیر قانونی اسلحے کی جانچ پڑتال کی جائے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
تمام داخلی و خارجی راستوں، پہاڑی گزرگاہوں اور بارڈر سے ملحقہ راستوں پر مؤث

Aman Ali Aamir pati galat an Gali
06/17/2026

Aman Ali Aamir pati galat an Gali

Inshallah
06/16/2026

Inshallah

Inshallah cherman
06/15/2026

Inshallah cherman

مرزا دللہ ک ساتھ فل سپورٹ کرا نزبر  ک اوم
06/13/2026

مرزا دللہ ک ساتھ فل سپورٹ کرا نزبر ک اوم

Address

Williamsburg, OH

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nazber click posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category