Teri yad Sialkot

Teri yad Sialkot Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Teri yad Sialkot, Photographer, Sialkot.

سیالکوٹ: ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا کوڑا کرکٹ خوبصورت روڈ پر بدنما داغسیالکوٹ (رپورٹ: سیالکوٹ بیوٹی نیوز) — چپراڑ روڈ پر قائم د...
13/09/2025

سیالکوٹ: ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا کوڑا کرکٹ خوبصورت روڈ پر بدنما داغ

سیالکوٹ (رپورٹ: سیالکوٹ بیوٹی نیوز) — چپراڑ روڈ پر قائم دو ہاؤسنگ سوسائٹیوں نے مبینہ طور پر اپنا کوڑا کرکٹ خواجہ صفدر روڈ اور ڈالووالی روڈ کے قریب ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے علاقہ میں پھینکنا شروع کر رکھا ہے، جس کے باعث یہ خوبصورت شاہراہ بدنما داغ کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔اہلِ علاقہ کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بھی اس معاملے پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں، جس کے نتیجے میں شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ گندگی کے ڈھیروں سے نہ صرف تعفن پھیل رہا ہے بلکہ آمد و رفت کرنے والے شہریوں کو بھی شدید اذیت کا سامنا ہے۔
علاقہ مکینوں نے کمشنر گوجرانوالہ سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سڑکوں پر صفائی اور خوبصورتی بحال ہو سکے

02/09/2025

تازہ ترین صورتحال: ہیڈ مرالہ بیراج، سیالکوٹ پر پانی کا بہاؤ ابھی دو لاکھ کیوسک کے قریب، جو خطرے کی حد کے قریب ہے۔ یاد رکھیں، مرالہ بیراج کی کل گنجائش 11 لاکھ کیوسک ہے۔ اگر پانی 9 یا 8 لاکھ کیوسک کراس کر جائے، تو سمجھیں کہ خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے

02/09/2025

سیلابی پانی کا داخلہ: ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیالکوٹ کے علاقہ بجوات کے کئی گاؤں میں سیلابی پانی داخل ہونا شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث مقامی عوام کو فوری طور پر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے اور علاقے کے لوگ مخفوظ مقامات پر منتقل کیے جا رہے ہیں

27/08/2025

سیالکوٹ عسکری کالونی میں سیلاب میں پھنسی فیملیز کو کشتیوں کے ذریعے نکالنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا

27/08/2025
26/08/2025

سیالکوٹ میں بارش کا سلسلہ جاری، شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بند، گلی محلوں میں پانی کھڑا

سیالکوٹ شہر میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہوگئی ہے۔ شہر کی گلی محلوں اور نچلے علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ رہیں۔

18/08/2025

سیالکوٹ میں شدید موسلا دھار بارشوں کا امکان، سیلابی الرٹ جاری

سیالکوٹ: محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ آج رات سے شہر میں شدید موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ اس کے پیشِ نظر سیلابی الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے تاکہ متعلقہ حکام اور عوام بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کر سکیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ ایک ہفتے تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، جس کے باعث ندی نالوں اور کم جگہوں پر پانی جمع ہونے کا شدید خدشہ ہے پہلے ہی نالے فل ہیں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔ محکمہ موسمیات اور مقامی انتظامیہ عوام کو بارش اور ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے الرٹ اور آگاہی جاری کر رہی ہے

Address

Sialkot

Telephone

+923076609497

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Teri yad Sialkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category