09/02/2021
.
بہار آ ئی تو جیسے یکبار
لوٹ آئے ہیں پھر عدم سے
وہ خواب سارے
شباب سارے
جو تیرے ہونٹوں پہ مر مٹے تھے
جو مٹ کے ہر بار پھر جئے تھے
نکھر گئے ہیں
گلاب سارے
جو تیری یادوں سے مشکبو ہیں
جو تیرے عشاق کا لہو ہیں