Amjad zaidi social Media team

Directions Contact the business

Amjad zaidi social Media  team 🎖️ زیدی پارٹی کھرمنگ 🎖️

26/09/2026

Minhas Zaidi Adv ❤️✌️

شکریہ سید امجد علی زیدی صاحب! ❤️گمبہ شری ٹینگ کے لیے آپ نے جو وعدہ کیا تھا، الحمدللہ آج وہ وعدہ وفا ہو گیا۔ گمبہ شری ٹین...
26/09/2026

شکریہ سید امجد علی زیدی صاحب! ❤️

گمبہ شری ٹینگ کے لیے آپ نے جو وعدہ کیا تھا، الحمدللہ آج وہ وعدہ وفا ہو گیا۔ گمبہ شری ٹینگ کے لیے ٹرانسفارمر کی ترسیل پر اہلِ علاقہ آپ کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

سید امجد علی زیدی وہ عوامی لیڈر ہیں جو وعدہ کرتے ہیں تو اسے نبھانے کی ہر ممکن کوشش بھی کرتے ہیں۔ یہی عوام سے وابستگی اور عملی خدمت ایک حقیقی رہنما کی پہچان ہے۔

سابق اسپیکر گلگت بلتستان، سابق گورنر گلگت بلتستان اور سابق وزیرِ تعمیراتِ عامہ و سینئر وزیر سید امجد علی زیدی صاحب کی عوامی خدمات اور تجربے کو اہلِ علاقہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید عوامی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲❤️

سید اسد زیدی مرحوم کی شہادت کے پورے 18 سال بعد ان کے فرزند ارجمند ایڈوکیٹ سید منہاس زیدی کا انٹرویو اسی جگہ سے ۔ عنقریب ...
20/09/2026

سید اسد زیدی مرحوم کی شہادت کے پورے 18 سال بعد ان کے فرزند ارجمند ایڈوکیٹ سید منہاس زیدی کا انٹرویو اسی جگہ سے ۔ عنقریب ریلیز ہونے والا ہے ۔
باپ کا علم نہ بیٹے کو اگر ازبر ہو
پھر پسر قابل میراث پدر کیونکر ہو
اقبال

کھرمنگ کے لیے ایک ارب چار کڑور چھیاسی لاکھ روپے امجد زیدی کے دور کے  جاری ترقیاتی پروجیکٹس کا ایلوکیشن ہے۔ اے ڈی پی 2027...
16/09/2026

کھرمنگ کے لیے ایک ارب چار کڑور چھیاسی لاکھ روپے امجد زیدی کے دور کے جاری ترقیاتی پروجیکٹس کا ایلوکیشن ہے۔ اے ڈی پی 2027-2026 میں صرف پندرہ کڑور ملا ہے۔

16/09/2026

2020 کے پہلے بجٹ میں صرف GBLA-11 کے لیے 2 ارب 22 کروڑ 99 لاکھ 85 ہزار روپے، جبکہ 2026 میں پورے ضلع کھرمنگ کے لیے صرف 1 ارب 4 کروڑ روپے!

ذرا سوچیے…
یہ ہے ترقی کی رفتار اور تبدیلی کی حقیقت!

دعوے اپنی جگہ، مگر اعداد و شمار خود بولتے ہیں۔
کھرمنگ کے عوام کو نعروں اور دعوؤں سے زیادہ عملی کام، بنیادی سہولیات اور حقیقی ترقی کی ضرورت ہے۔

کھرمنگ کے عوام کا سوال ہے:
آخر ہمارے ضلع کا ترقیاتی حصہ کہاں ہے؟

الحمداللہ سابق سپیکر سید امجد زیدی نے اپنے اے ڈی پی میں رکھا گیا سكیم ٹنڈر کے مراحل میں  لچنگمر سے گنوخ  مٹلنگ ٹنڈر نوٹس...
14/09/2026

الحمداللہ
سابق سپیکر سید امجد زیدی نے اپنے اے ڈی پی میں رکھا گیا سكیم ٹنڈر کے مراحل میں لچنگمر سے گنوخ مٹلنگ ٹنڈر نوٹس جاری
وعدوں سے تکمیل کا سلسلہ اب بھی جاری
شکریہ امجد زیدی
جئے امجد زیدی

پاکستان ، انڈیا بارڈر بلتستان 🇵🇰: مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شبیر حس...
08/09/2026

پاکستان ، انڈیا بارڈر بلتستان 🇵🇰:
مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی حفظہ اللہ اور سابق سپیکر سید امجد زیدی ۔ اعلی سطحی وفد کے ہمراہ انتہائی دشوار اور مشکل راستوں کا سفر طئے کرتے ہوئے پاکستان کی آخری سرحد 0 پوائنٹ پر ، یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے مومنین کے گاؤں گنگنی پاکستان، انڈیا بارڈر پر پہنچ گئے جہاں پر پرچم پاکستان، پرچم حضرت ابوالفضل عباس علمدار کے سائے میں سر بلند و سرفراز ہے🚩🇵🇰، سیکرٹری جنرل نے عوام کے مسائل و مشکلات کو سنا اور وہاں سے وڈیو پیغام بھی جاری کیا ، یاد رہے کہ سیکرٹری جنرل مسلسل دوراجات میں مصروف عمل ہیں گلی گلی، گاؤں گاؤں، قریہ قریہ پاکستانی عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں .
#پاکستان

🌹وَتَعَاوَنُـوْا عَلَى الْبِـرِّ وَالتَّقْوٰى ۖ وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْـمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ  (القرآن)🌹قائد ملت ...
07/09/2026

🌹وَتَعَاوَنُـوْا عَلَى الْبِـرِّ وَالتَّقْوٰى ۖ وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْـمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ (القرآن)🌹

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل و چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی پاکستان حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی حفظہ اللہ نے وفد کے ہمراہ پھیالونگ واٹر ڈائیورژن پروجیکٹس کیلئے حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ باقر الحسینی کو 2،500،000 لاکھ کا ہدیہ بطور چیک دیا.

کھرمنگ | اولڈینگعلامہ شبیر میثمی کی قیادت میں سابق اسپیکر گلگت بلتستان سید امجد زیدی سمیت بزرگ اور سینئر علماء پر مشتمل ...
07/09/2026

کھرمنگ | اولڈینگ

علامہ شبیر میثمی کی قیادت میں سابق اسپیکر گلگت بلتستان سید امجد زیدی سمیت بزرگ اور سینئر علماء پر مشتمل وفد محاذ ایریا اولڈینگ میں جاری احتجاجی دھرنے میں پہنچ گیا۔

اس موقع پر قائدین نے دھرنے کے شرکاء سے ملاقات کی اور پرامن رہنے، صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کرنے کی اپیل کی۔

قائدین نے اس امر پر زور دیا کہ عوام اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے پُرامن اور قانونی راستہ اختیار کریں تاکہ مسائل کو افہام و تفہیم اور باہمی مشاورت سے حل کیا جا سکے۔

Address

KHARMANG
Skardu
BALTISTAN

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Amjad zaidi social Media team posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Amjad zaidi social Media team:

Shortcuts

Share