26/10/2023
.....محبت چھوڑ دی ہم نے...!!!
یہ تم سے کہہ دیا کس نے
کہ تم بن رہ نہیں سکتے
یہ دکھ ہم سہہ نہیں سکتے............. چلو ہم مان لیتے ہیں!!!
کہ تم بن ہم بہت روئے
کئی راتوں کو نہیں سوئے
___________مگر افسوس ہے ....جاناں
کہ اب کے تم جو لوٹو گے
ہمیں تبدیل پاو گے
بہت مایوس ہوگےتم
________اگر تم پوچھنا چاھو کہ..!!
________ایسا کیوں کیا ہم نے
تو.....
سن لو غور سے جاناں....!!!!
پرانی اک روایت تنگ آ کر توڑ دی ہم نے!!!
محبت چھوڑ دی ہم نے.....
محبت چھوڑ دی ہم نے .....❤🩹