10/08/2026
مانا احمدانی کا ایک باصلاحیت نوجوان فری لانسر، ٹیک ایکسپرٹ اور سافٹ ویئر انجینئر نے ایک شاندار ایپ تیار کی ہے جو کہ پلے اسٹور پر "لائف لنک" کے نام سے دستیاب ہے۔ یہ ایپ انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت بنائی گئی ہے اور خاص طور پر ان افراد کے لیے انتہائی مفید ہے جنہیں ہنگامی صورتحال میں خون کی ضرورت پیش آتی ہے۔
"لائف لنک" ایپ کے ذریعے آپ باآسانی اپنے علاقے میں موجود بلڈ ڈونرز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر کسی مریض کو فوری طور پر خون درکار ہو تو یہ ایپ چند لمحوں میں ڈونر تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے، جس سے قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔
یہ ایپ نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال بھی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو معاشرے کی بہتری کے لیے کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔ یقیناً اس طرح کی کاوشیں ہمارے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا سبب بنتی ہیں۔
#𝑫𝒆𝒓𝒂𝑮𝒉𝒂𝒛𝒊𝑲𝒉𝒂𝒏