Taunsa Press Club

Taunsa Press Club Reporting with Integrity, Serving with Passion.

Taunsa Press Club is a leading platform for journalists and media professionals in Taunsa Sharif, fostering communication, transparency, and community engagement. With a commitment to upholding journalistic integrity and freedom of the press, the club provides a space for members to share news, insights, and reports on local and national issues. It serves as a bridge between the public and media,

ensuring that accurate and timely information reaches the community while supporting the professional growth of its members.

تونسہ پریس کلب کے ممبر قاضی ضیا الحق کی طبعیت ناسازی پر صدر پریس کلب ملک ظفر اقبال، جنرل سیکرٹری مزمل قریشی اور جوائنٹ س...
01/03/2026

تونسہ پریس کلب کے ممبر قاضی ضیا الحق کی طبعیت ناسازی پر صدر پریس کلب ملک ظفر اقبال، جنرل سیکرٹری مزمل قریشی اور جوائنٹ سیکرٹری سید صغیر حسین شاہ نے تونسہ ہسپتال میں ان کی عیادت کی۔اس موقع پر عہدیداران نے قاضی ضیا الحق کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ صدر پریس کلب ملک ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ پریس کلب اپنے تمام ممبران کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑا ہے اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے دعاگو ہے۔پریس کلب کے وفد نے قاضی ضیا الحق کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی

27/02/2026
تونسہ شریفتونسہ پریس کلب کے صدر ملک ظفر اقبال اور جنرل سیکرٹری مزمل قریشی نے  اسسٹنٹ کمشنر تونسہ سے اہم ملاقات کی، جس می...
24/02/2026

تونسہ شریف
تونسہ پریس کلب کے صدر ملک ظفر اقبال اور جنرل سیکرٹری مزمل قریشی نے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ سے اہم ملاقات کی، جس میں شہر کو درپیش مختلف عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران شہریوں کو درپیش بنیادی مسائل، صفائی و ستھرائی کی صورتحال، پانی کی فراہمی، تجاوزات، رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پریس کلب کے عہدیداران نے عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرتے ہوئے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نے یقین دہانی کرائی کہ انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

تونسہ پریس کلب کے صدر ملک ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ صحافی برادری ہمیشہ عوامی آواز کو ایوانوں تک پہنچانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی، جبکہ جنرل سیکرٹری مزمل قریشی نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ اور میڈیا کے باہمی تعاون سے شہر کے مسائل جلد حل ہوں گے۔

21/02/2026

تقریب۔ کے مہمان۔ خصوصی۔ چیف آفیسر ضلع۔ کونسل۔ جواد۔ الحسن گوندل۔ تقریب حلف۔ برداری۔ سے۔ خطاب۔ کررہے۔ ہیں

20/02/2026

تونسہ شریف
صدر پریس کلب ملک ظفر اقبال تونسہ تقریب حلف برداری سے خطاب کررہے۔ ہیں

تونسہ پریس کلب کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے پر سابق صدر بار سردار فہیم ظفر ملغانی کا صدر پریس کلب ملک ظفر اقبال،...
19/02/2026

تونسہ پریس کلب کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے پر سابق صدر بار سردار فہیم ظفر ملغانی کا صدر پریس کلب ملک ظفر اقبال، جنرل سیکرٹری مزمل قریشی اور جوائنٹ سیکرٹری سید صغیر حسین شاہ نے دلی شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سابق صدر عظمت فاروق بزدار، سابق صدر خلیفہ سلیمان یار اور دیگر معزز دوست بھی موجود تھے اس موقع پر سردار فہیم ظفر ملغانی نے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تونسہ پریس کلب کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی

تونسہ پریس کلب کی حالیہ حلف برداری تقریب میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں سے اظہارِ تشکر کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ...
19/02/2026

تونسہ پریس کلب کی حالیہ حلف برداری تقریب میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں سے اظہارِ تشکر کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں صدر بار سردار اشتیاق خان لاشاری اور سردار عاطف خان گاڈی کی آمد پر صدر پریس کلب ملک ظفر اقبال، جنرل سیکرٹری مزمل قریشی اور جوائنٹ سیکرٹری سید صغیر حسین شاہ نے ان کا دلی شکریہ ادا کیا اس موقع پر سابق صدر عظمت فاروق بزدار، سابق صدر خلیفہ سلیمان یار اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں، صدر بار سردار اشتیاق خان لاشاری کا کہنا تھا کہ وکلا برادری اور پریس کلب کے درمیان باہمی تعاون کا رشتہ ہمیشہ مضبوط رہے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ مستقبل میں بھی تونسہ پریس کلب کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

تونسہ سابق صدر پریس کلب ڈیرہ غازی خان  شیر افگن بزدار اور مصطفیٰ لاشاری کی تونسہ پریس کلب آمد نو منتخب صدر پریس کلب ملک ...
19/02/2026

تونسہ سابق صدر پریس کلب ڈیرہ غازی خان شیر افگن بزدار اور مصطفیٰ لاشاری کی تونسہ پریس کلب آمد نو منتخب صدر پریس کلب ملک ظفر اقبال، جنرل سیکرٹری مزمل قریشی، سینئر نائب صدر منیر احمد عینی، جوائنٹ سیکرٹری سید صغیر حسین شاہ اور فنانس سیکرٹری محمد عمران اور دیگر نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی اس موقع پر شیر افگن بزدار نے کہا کہ تونسہ پریس کلب غریبوں کی آواز بلند کر رہا ہے اور پریس کلب عوام کا حقیقی ترجمان ہوتا ہے۔ انہیں خوشی ہے کہ یہاں سے محروم اور مستحق افراد کی آواز موثر انداز میں بلند کی جا رہی ہے۔اس موقع پر سابق صدر عظمت فاروق بزدار، سابق جنرل سیکرٹری اطہر ندیم سومرو، سابق جنرل سیکرٹری محمد عمران گاڈی اور دیگر ممبران پریس کلب بھی موجود تھے۔

19/02/2026

تونسہ شری
تونسہ شریف میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) منیجر محمد گل شیر کو اعلیٰ اور نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں گاڑی بطور انعام پیش کر دی گئی۔
تقریب کے دوران گروپ ہیڈ محمد رمضان اور جنرل منیجر شاہد اشفاق نے محمد گل شیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے انہیں گاڑی کی چابیاں پیش کیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ محمد گل شیر کی کامیابی ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے اور دیگر افسران کے لیے روشن مثال ہے۔
اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ محنت، لگن اور ایمانداری ہی اصل کامیابی کی کنجی ہے، اور محمد گل شیر نے اپنی کارکردگی سے اس امر کو ثابت کر دکھایا ہے۔
تقریب میں تونسہ پریس کلب کے وفد نے بھی شرکت کی جن میں صدر ملک ظفر اقبال، جنرل سیکرٹری مزمل قریشی، سینئر نائب صدر منیر احمد عینی، جوائنٹ سیکرٹری سید صغیر حسین شاہ، فنانس سیکرٹری محمد عمران اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔ یو بی ایل تونسہ ٹیم کے مقبول احمد بزدار (آپریشن منیجر)، مدبر اسلام پردھان (ریلیشن شپ منیجر) اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور شرکاء نے اس کامیابی کو محنت، عزم اور پیشہ ورانہ دیانت کا ثمر قرار دیا۔

تونسہ پریس کلب میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ستھرا پنجاب ٹیم کے نمائندگان شعیب...
18/02/2026

تونسہ پریس کلب میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ستھرا پنجاب ٹیم کے نمائندگان شعیب خان بزدار، اسد فاروق، عاصم خان بزدار، ارسلان کھتران اور عمر خان جسکانی نے تونسہ پریس کلب آمد اس موقع پر ستھرا پنجاب ٹیم نے نو منتخب صدر ملک ظفر اقبال، جنرل سیکرٹری مزمل قریشی سمیت دیگر عہدیداران کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ تونسہ پریس کلب علاقائی صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور امید ہے کہ نو منتخب باڈی صحافتی اقدار کو مزید مضبوط بنائے گی۔نو منتخب عہدیداران نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پریس کلب صحافی برادری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

Address

Mangrotha Road
Taunsa

Telephone

+923174798866

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Taunsa Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share