Siddique Adhem Hushe

Siddique Adhem Hushe Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Siddique Adhem Hushe, Photographer, Satpara Road Skardu, Skardu.

پہاڑوں سے انتہائی افسوسناک خبر 💔محترمہ عصمت مشتاق نے اسپانٹک (7,027 میٹر) کی چوٹی کامیابی سے سر کی، مگر واپسی کے دوران ت...
21/08/2026

پہاڑوں سے انتہائی افسوسناک خبر 💔

محترمہ عصمت مشتاق نے اسپانٹک (7,027 میٹر) کی چوٹی کامیابی سے سر کی، مگر واپسی کے دوران تقریباً 6,400 میٹر کی بلندی پر (acute mountain sickness) شدید بیماری کے باعث اپنی خالق حقیقی سے جا مِلی۔

ان کے گائیڈز نے آخری وقت تک ہر ممکن مدد کی، مگر وہ انہیں بچا نہ سکے۔

اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

میں ایک معلق پل تھا:میری پیدائش 1974ء میں ہوئی۔ مجھے اس لیے تعمیر کیا گیا کہ اھلیان ھوشے کا رابطہ دیگر  علاقوں سے قائم ر...
04/08/2026

میں ایک معلق پل تھا:
میری پیدائش 1974ء میں ہوئی۔ مجھے اس لیے تعمیر کیا گیا کہ اھلیان ھوشے کا رابطہ دیگر علاقوں سے قائم رہے۔ جب میں پہلی بار اپنے مضبوط ستونوں پر کھڑا ہوا تو لوگوں کے چہروں پر خوشی دیکھ کر مجھے اپنی زندگی کا مقصد مل گیا۔ بچے، بوڑھے، خواتین، طلبہ، مریض اور مسافر سب میرے ذریعے اپنی منزلوں تک پہنچنے لگے۔
پچھلے 52 برس میری زندگی خدمت، قربانی اور آزمائش کی داستان ہے۔ میں نے بے شمار خوشیاں اور غم اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں۔ میں نے دلھنوں کی رخصتی بھی دیکھی، اسکول جاتے بچوں کی ہنسی بھی سنی، مریضوں کو اسپتال پہنچتے بھی دیکھا اور جنازوں کو خاموشی سے گزرتے بھی محسوس کیا۔
میری زندگی آسان نہیں رہی۔ موسم گرما میں دریا کا پانی بپھر جاتا، تیز لہریں میرے وجود سے ٹکراتیں اور مجھے ہلا کر رکھ دیتیں۔ سردیوں میں برفباری ہوتی، برفانی ہوائیں میرے جسم کو جما دیتیں اور ہر طرف سفیدی چھا جاتی۔ پہاڑوں سے بڑے بڑے پتھر گر کر مجھ سے ٹکراتے، میری لکڑیاں اور رسیاں ٹوٹ جاتیں، مگر میں ہر بار زخمی ہو کر بھی کھڑا رہتا تاکہ لوگوں کا دنیا سے رابطہ منقطع نہ ہو۔
کتنی ہی بار میری مرمت کی گئی۔ میرے زخم بھرے گئے، ٹوٹے ہوئے حصے دوبارہ جوڑے گئے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میری طاقت کم ہوتی گئی۔ پھر بھی میں نے کبھی اپنی ذمہ داری سے منہ نہیں موڑا۔ میری ایک ہی خواہش تھی کہ میرے علاقے کے لوگ محفوظ رہیں اور ان کی زندگی کا سفر جاری رہے۔
آخر وہ دن بھی آ گیا جب میری عمر اور مسلسل آزمائشوں نے مجھے تھکا دیا۔ آج میرا 52 سالہ سفر اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ اب میں پہلے کی طرح لوگوں کا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں رہا۔ میرا عوام سے رشتہ ٹوٹ گیا ہے، مگر مجھے اس بات کا فخر ہے کہ میں نے نصف صدی سے زیادہ عرصہ اپنے فرائض کو دیانت داری سے نبھایا۔
آج اگرچہ میں خاموش اور شکستہ حال ہوں، لیکن میری اینٹ اینٹ گواہی دیتی ہے کہ میں نے بارشوں، برفباری، سیلابوں، تیز ہواؤں اور پہاڑوں سے گرنے والے پتھروں کا مقابلہ کرتے ہوئے ہزاروں انسانوں کی خدمت کی۔ میری دعا ہے کہ میری جگہ بنا ہوا آر سی سی پل آباد رہے مظبوط رہے لوگوں کو خوشی دیتے رہے اور آنے والے نسلوں کی اسی طرح خدمت کرے جیسے میں نے اپنی پوری زندگی کی۔
میں ایک پل تھا، مگر لوگوں کے لیے صرف راستہ نہیں بلکہ امید، سہارا اور زندگی کا رابطہ بھی تھا۔میری آپ سے دست بستہ استدعا ہے کہ میرے ساتھ جو ﻻپرواہی روا رکھی ہے خدا را اس آر سی سی پل کیساتھ نہ کیجیے۔جو صبر مجھ میں تھا وہ آر سی سی پل میں نہیں ہو سکتا۔ اللہ حافظ میرے اھل علاقہ خدا حافظ۔
۔
از قلم: صدیق ادھم ہوشیوی

25/07/2026

"___افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ___"

"___نہیں ہے ناامید اقبال اپنی کِشتِ ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی___"

"___تو شاہیں ہے، پرواز ہے کام تیرا
ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں___"
(علامہ اقبالؒ)

نوجوانو! وقتِ عمل ہے۔
آئیے اپنی مقدس تنظیم نوربخشیہ یوتھ فیڈریشن پاکستان (NYF) کے ساتھ مل کر ملتِ حقہ کی خدمت، اتحاد اور نوجوان نسل کی دینی، اخلاقی اور فکری تربیت کے اس مبارک قافلے کا حصہ بنیں۔

52 واں یومِ تاسیس مبارک.
25 جولائی 2026

ویڈیو گرافی: صدیق ادھم ہوشیوی ( Siddique Adhem Hushe )


1974 to 2026



(official)
Www.nyfpak.org
۔
NYF Pakistan Markazi NYF Ghanche

24/07/2026

سبحان اللہ۔
یہ لمحہ بھی زندگی کی حسین لمحات میں شمار ہوتا ہے۔ جب آپ کا کنکوڑییا شگر و بلتورو کی حسین وادیوں کو الوداع کہنے لگتے ہیں تو دوسرے طرف علی کیمپ ارو غنڈوغورو پاس ہوشے آپ کی انتظار کر رہے ہوں گے۔ جب کنکوڑییا سے علی کیمپ کی طرف جانے کا پورا بندوبست ہو جائے تو کنکوڑییا پر پوٹر اور کچن سٹار وہاں پر درود شریف ( اللہم صلی علی محمد و ال محمد یا رب صلی علی محمد و ال محمد ) کے فورا بعد نعرہ تکبیر اللہ اکبر، نعرہ رسالت یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، نعرہ حیدری یا علی یا علی یا علی مدد اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ کنکوڑییا کو الودا کہہ کر علی کیمپ کی طرف روانہ ہوتا ہے۔
کنکوڑییا پر بنائی گئی ایک خوبصورت ویڈیو آپ لوگوں کے لیے۔
ویڈیو اچھی لگی تو لائک، کمنٹ اور شیئر ضرور کریں شکریہ 🙏🙏@

Explore Mountain Valley Pakistan The Mashabrum Club ( TMC )

03/07/2026

بماچن نالا اور دریائے ہوشے کے درمیان رالوم ار سی سی برج کے مقام پر دونوں کے درمیان شدید جھڑپ جاری ہے۔ بماچن نالا کا کہنا ہے جب تک مذاکرات نہیں ہوں گے ہم دریا ہوشے کو اس مقام پر روکے رکھیں گے۔ ان دونوں کے صلح کے لیے اعلی کمیٹی کا اجلاس ضلع گانچھے کا ہیڈ کوارٹر خپلو میں جاری ہے۔ اس سے پہلے بھی 2025 میں بھی ان دونوں کا صلح بے نتیجہ ہوا ہے۔
۔
اب تک کی تازہ صورتحال میں بھی رالوم ار سی سی برج پر بماچن نالا کی 2025 میں تعینات کردہ لشکر ( فونگ و شخما ) اب بھی موجود ہیں۔
اللہ پاک اہلیان ہوشے کی حامی و ناصر ہے امین یا رب العالمین۔

ہوشے کا آبنائے ہرمز۔
۔
Explore Mountain Valley Pakistan The Mashabrum Club ( TMC ) Sagar Hushevi VCC Hushe

Allhadullah Proud Moment for Hushe! 🏔️🇵🇰Congratulations the both Legend Mountaineers Mr Muhammad Ali Aman Hushevi and Mr...
01/07/2026

Allhadullah Proud Moment for Hushe! 🏔️🇵🇰
Congratulations the both Legend Mountaineers Mr Muhammad Ali Aman Hushevi and Mr Ilyas Marda Hushevi success the Mount killer ( Nanga Parbat )
Explore Mountain Valley Pakistan The Mashabrum Club ( TMC )

Great news from the mountains!Our friend  ali from Arando has successfully reached the summit of Nanga Parbat (8,126m) —...
30/06/2026

Great news from the mountains!

Our friend ali from Arando has successfully reached the summit of Nanga Parbat (8,126m) — the 9th highest mountain on Earth!

A huge congratulations, Abbas Ali, on this incredible achievement, strength, and determination. Wishing you a safe and successful descent back to Base Camp. The summit is only halfway — come back safe. ❤️🏔️


Explore Mountain Valley Pakistan

27/06/2026

موسم گرما کی گرمی سے دریا ہوشے میں پانی کا بہاؤ دن بھر رہا ہے۔ اج سے دریا کا پانی لکڑی کی برج اور ایک طرف کی پلر اور سائیڈ سے پانی گزر رہی ہے۔
۔
VCC Hushe Sagar Hushevi بلتی عباس

اس کو بلتی زبان میں کیا کہتے ہیں
24/06/2026

اس کو بلتی زبان میں کیا کہتے ہیں

20/06/2026

شاہ است حسین، بادشاہ است حسین
دین است حسین، دین پناہ است حسین
سر داد، نداد دست در دستِ یزید
حقّا کہ بنائے لا اِلٰہ است حسین۔۔۔
۔
3 محرم الحرام 1447ھ کی مجالس شہید کربلا امام حسین علیہالسّلام 🚩🏳️🏴
📌 خانقاہ معلیٰ ہوشے ( گنگچھے )
۔
۔
Sagar Hushevi Siddique Adhem Saqi Syed Arif Danish Syed Hussain Kazmi

Address

Satpara Road Skardu
Skardu

Telephone

+923445927710

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Siddique Adhem Hushe posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Siddique Adhem Hushe:

Shortcuts

Share

Category