PML.N UC 98 Laluwali

Call Directions Contact the business

PML.N UC 98 Laluwali Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PML.N UC 98 Laluwali, Photographer, Sargodha.

26/10/2026
26/10/2026

لالووالی، دریہ وارڈ ڈیرہ صلابت: چدھڑ برادری اور رانا کیس برادری کے درمیان راستے کے تنازعے کے حل کے لیے صلح کا اکٹھ

چوہدری حیات چدھڑ مرحوم کے ڈیرے پر اہم اجتماع، معززین علاقہ کی شرکت، صلح کے لیے خصوصی کاوشیں

لالووالی، دریہ وارڈ ڈیرہ صلابت میں چدھڑ برادری اور رانا کیس برادری کے درمیان راستے کے تنازعے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے اور علاقے میں بھائی چارے، اتفاق و اتحاد اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے چدھڑ برادری کی جانب سے چوہدری حیات چدھڑ مرحوم کے ڈیرے پر ایک اہم اکٹھ کا انعقاد کیا گیا۔

اجتماع میں چدھڑ برادری کی سرکردہ شخصیات اور معززین نے شرکت کی، جن میں ارشد چدھڑ، نعمان چدھڑ، عمران چدھڑ، احسان چدھڑ، ہارون چدھڑ، گل شیر چدھڑ، محمد یار لال دا چدھڑ، نواز چدھڑ نمبردار، خضر حیات چدھڑ، نذیر چدھڑ، ثمر حیات چدھڑ، حماد لیاقت چدھڑ، وقار چدھڑ، ساجد چدھڑ، فیصل چدھڑ، مرتضیٰ چدھڑ، محسن چدھڑ، اعجاز چدھڑ، ثناء اللہ چدھڑ، زاہد چدھڑ، بلال چدھڑ، افضال چدھڑ اور طاہر چدھڑ سمیت دیگر معززین شامل تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر پروفیسر قاسم چدھڑ کی جگہ انکے بھائی ارشد چدھڑ نے انکی نمائندگی کی ،چدھڑ برادری کی جانب سے رانا منظور کیس،رانا نصر اللہ کیس ماسٹر، رانا اسلم کیس، رانا بشیر کیس، وقاص کیس، قاسم کیس،سمیت دیگر افراد کی شرکت بھی قابل ذکر رہی۔چدھڑ برادری کی طرف سے ڈاکٹر اقبال، ملک فہیم اور دیگر معززین کی بھی اجتماع میں شرکت
چدھڑ برادری کی طرف سے
اجتماع میں مسلم شیخ برادری کے سرکردہ احباب اشرف، انور، عامر، اعجاز اور حاکم ،اظہر، نے بھی شرکت کی اور علاقے کے معززین کے ساتھ مل بیٹھ کر تنازعے کے حل اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ فریق دوم رانا کیس برادری کی طرف سے عباس چدھڑ،عمر دراز کیس،نواز کیس،خضر حیات کیس ،نصراللہ کیس،مبشر کیس و دیگر کی شرکت

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مملکت بیرسٹر چوہدری محسن شاہ نواز رانجھا اور مہر فلک شیر مارتھ ڈاکٹر پروفیسر محمد قاسم چدھڑ ،نعمان چدھڑ کی خصوصی کاوشوں کو بھی اہم قرار دیا گیا، جن کی کوششوں کا مقصد فریقین کے درمیان اختلافات کو ختم کرکے باہمی اتفاق و اتحاد کو فروغ دینا ہے۔

علاقے کے معززین کی جانب سے اس امر پر زور دیا گیا کہ باہمی اختلافات کو افہام و تفہیم، برداشت اور گفت و شنید کے ذریعے حل کرنا ہی بہترین راستہ ہے۔ برادریوں کے درمیان محبت، بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دے کر علاقے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکتا ہے اجتماع میں شامل تمام معززین نے بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا سابقہ وفاقی وزیر مملکت کا صلح کے اقدام خیر مقدم اور شکریہ

17/07/2026
11/07/2026

سابق وفاقی وزیر مملکت بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا، کیپٹن ر صفدر اعوان ، وفاقی وزیر امور کشمیر، امیر مقام

Address

Sargodha

Telephone

+923413471310

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PML.N UC 98 Laluwali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PML.N UC 98 Laluwali:

Shortcuts

Share

Category

Nearby photography services