03/02/2026
جمرود پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی منشیات اسمگلر گرفتار موٹرکار کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 62کلوگرام چرس برآمد ملزم حوالات منتقل ڈی پی او خیبر کی ہدایات پر چیکنگ مزید سخت
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او خیبر وقار احمد کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں جمرود پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او جمرود صدیق خان کی نگرانی میں انچارج زرمت خان شہید تختہ بیگ چوکی نفیس خان کی سربراہی میں اسسٹنٹ انچارج سہیل خان اور شیر زلی نے خفیہ اطلاع پر خصوصی ناکہ بندی کی۔ ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹرکار کو روک کر تلاشی لی گئی، جس کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 62 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم صالح خان ولد شہزاد خان ساکن شاکس قدم کو گرفتارکرکے مزید تحقیقات کے لیے حوالات منتقل کردیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔
ایس ایچ او جمرود صدیق خان نے کہا کہ ڈی پی او خیبر وقار احمد کی ہدایات کی روشنی میں تھانہ جمرود کی تمام چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
مزید تفصیلات کے لیے ہمارے چینل کو فالو کریں شکریہ