S TV

S TV News Content/ Documentaries/ News packages, Tourism , Health , Sports , Education ,Entertainment

گلگت: وزیراعلیٰ گلگت  بلتستان امجد حسین کو او پی ڈی صحت حفاظت کارڈ کے حوالے سے بریفنگ دی جارہی ہے
22/10/2026

گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کو او پی ڈی صحت حفاظت کارڈ کے حوالے سے بریفنگ دی جارہی ہے

گلگت: وزیراعلیٰ گلگت  بلتستان امجد حسین صوبائی سیکریٹری اطلاعات اور ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات ملاقات کررہے ہیں
22/10/2026

گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین صوبائی سیکریٹری اطلاعات اور ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات ملاقات کررہے ہیں

گلگت: وزیراعلیٰ گلگت  بلتستان امجد حسین گلگت بلتستان ٹیسٹنگ سروس کو فعال بنانے کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صد...
22/10/2026

گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین گلگت بلتستان ٹیسٹنگ سروس کو فعال بنانے کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

جگلوٹ سکردو شاہراہ کی تازہ ترین صورتحال جگلوٹ سکردو شاہراہ ژھما چھو تا شینگوس ایرے میں سیلایڈنگ کیوجہ سے بلاک ہے۔عوام ال...
22/10/2026

جگلوٹ سکردو شاہراہ کی تازہ ترین صورتحال

جگلوٹ سکردو شاہراہ ژھما چھو تا شینگوس ایرے میں سیلایڈنگ کیوجہ سے بلاک ہے۔

عوام الناس اور مسافروں سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور سفر سے قبل شاہراہ کی تازہ ترین صورتحال معلوم کرنے کے لیے پولیس ہیلپ لائن 15 پہ رابط کریں۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Gilgit-Baltistan Police

🎉 دنیور شبکا فیملی کے سپوت محمد مصطفین علی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد! 🎉دنیور شبکا فیملی کے ہونہار نوجوان محمد مصطفین...
22/10/2026

🎉 دنیور شبکا فیملی کے سپوت محمد مصطفین علی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد! 🎉

دنیور شبکا فیملی کے ہونہار نوجوان محمد مصطفین علی ولد سینئر صحافی علی یونس گلگت بلتستان پولیس کے CTU ڈیپارٹمنٹ میں کامیابی سے منتخب ہو گئے ہیں۔

محمد مصطفین علی کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے دنیور کے لیے باعثِ فخر اور اعزاز ہے۔ ان کی کامیابی نوجوانوں کے لیے محنت، لگن اور عزم کی ایک بہترین مثال ہے۔

اس پُرمسرت موقع پر ہم محمد مصطفین علی، ان کے والد سینئر صحافی علی یونس اور تمام اہلِ خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ محمد مصطفین علی کو مزید کامیابیوں سے نوازے اور انہیں ملک و قوم کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین! 🇵🇰

اہم عوامی اطلاع — محکمہ خوراک ضلع گلگتڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گلگت خالد حسین کی جانب سے لیبارٹری ٹیسٹ میں ناکام قرار دیے گئے ...
22/10/2026

اہم عوامی اطلاع — محکمہ خوراک ضلع گلگت

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گلگت خالد حسین کی جانب سے لیبارٹری ٹیسٹ میں ناکام قرار دیے گئے غیر معیاری فوڈ برانڈز کی فروخت، خریداری، ترسیل اور استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پابندی عائد کردہ برانڈز:

1. زینت کوکنگ آئل (Zeenat Cooking Oil)
2. انیس بناسپتی (Anees Banaspati)
3. پلس زمان بناسپتی (Plus Zaman Banaspati)
4. چٹ پٹی کراری اسنیکس (chatt patti Karari Snacks)
5. لالہ جی انعامی سلنٹی (Lala Ji Inaami Slanti)

تمام دکانداروں، ہول سیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مذکورہ مصنوعات کی فروخت فوری طور پر بند کرکے دستیاب اسٹاک دکانوں سے ہٹا دیں۔

عوام الناس سے اپیل ہے کہ ان مصنوعات کی خریداری اور استعمال سے گریز کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جاری کردہ: دفتر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، گلگت
محکمہ خوراک ضلع گلگت — عوام کی صحت، ہماری اولین ترجیح۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین پروفیسر انور علی قزلباش کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
22/10/2026

وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین پروفیسر انور علی قزلباش کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن اور آئی او ایم کے اشتراک سے سی سی سی ایم پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیرگلگت: الخدمت فاؤنڈیشن گلگت...
21/10/2026

الخدمت فاؤنڈیشن اور آئی او ایم کے اشتراک سے سی سی سی ایم پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

گلگت: الخدمت فاؤنڈیشن گلگت بلتستان اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے اشتراک سے گلگت میں کمیونٹی کوآرڈینیشن اینڈ کیمپ مینجمنٹ کے موضوع پر منعقدہ تین روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔ ورکشاپ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں، مؤثر رابطہ کاری اور کیمپ مینجمنٹ کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی۔

اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن گلگت بلتستان کے صدر حاجی فرید اللہ خان نے شرکاء سے گفتگو کی اور رضاکاروں کی استعدادِ کار میں اضافے کے لیے اس تربیتی سرگرمی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے انسانی خدمت کے شعبے میں منظم تربیت، باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی او ایم کی جانب سے ٹرینرز سمیرا اظہر صاحبہ اور ارشد صاحب نے تین روزہ ورکشاپ کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو تربیت فراہم کی۔ تربیتی نشستوں میں کمیونٹی کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری، کیمپ مینجمنٹ، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور ہنگامی حالات میں امدادی سرگرمیوں کو منظم انداز میں آگے بڑھانے سے متعلق امور پر توجہ دی گئی۔

ورکشاپ کا بنیادی مقصد رضاکاروں کی عملی صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور انہیں قدرتی آفات سمیت دیگر ہنگامی حالات میں متاثرہ آبادی کی ضروریات کے مطابق مؤثر، منظم اور باوقار انداز میں خدمات انجام دینے کے لیے تیار کرنا تھا۔

الخدمت فاؤنڈیشن گلگت بلتستان اور آئی او ایم کے مابین یہ اشتراک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خدمات کے فروغ، مقامی سطح پر استعدادِ کار میں اضافے اور امدادی سرگرمیوں میں مؤثر رابطہ کاری کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

ورکشاپ کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تربیت کے دوران حاصل کردہ علم اور مہارتوں کو عملی میدان میں بروئے کار لاتے ہوئے انسانی خدمت اور ہنگامی امداد کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ گلگت  بلتستان امجد حسین کے زیر صدارت داریل تانگیر ایکسپریس وے کی تعمیر کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے ...
21/10/2026

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کے زیر صدارت داریل تانگیر ایکسپریس وے کی تعمیر کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے داریل ایکسپریس وے پر جاری کام میں سست روی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے داریل ایکسپریس وے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ اس منصوبے میں کسی قسم کی غیرضروری تاخیر ناقابل برداشت ہے۔ آئندہ 15 دنوں میں داریل ایکسپریس وے پر مشینری کی موبلائزیشن اور عملی طور پر کام شروع کیا جائے۔ پی ایم یو آفس کو چلاس سے ختم کرکے شتیال منتقل کیا جائے اور متعلقہ کنسلٹنٹ بھی شتیال آفس میں اپنی حاضری کو یقینی بنائے۔ وزیر اعلیٰ نے کمشنر دیامر / استور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر دیامر کو ہدایت کی کہ متعلقہ ایکسپریس ویز کیلئے درکار زمینوں کے معاوضوں کی ادائیگی کے عمل کو تیز کریں اور پی ایم یو اور کنسلٹنٹ کی شتیال میں حاضری کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ 15دنوں میں عملی طور پر کام شروع نہ ہونے کی صورت میں پی ایم یو سٹاف کی تنخواہیں، کنسلٹنٹ اور ٹھیکیدار کی تمام ادائیگیوں کو روک دیا جائے اور ہر قسم کی ریلیز کو داریل تانگیر ایکسپریس وے کی پراگرس سے مشروط کی جائے۔ اجلاس میں این ایل سی کی جانب سے شرکت کرنے والے سینئر پروجیکٹ منیجر این ایل سی نے یقین دہانی کرائی کہ داریل ایکسپریس وے پر آئندہ 15دنوں میں تمام درکار مشینری کی موبلائزیشن کو یقینی بنایا جائے گا اور اس منصوبے پر تیزی سے کام شروع کیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر مواصلات اور تعمیرات عامہ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ، سیکریٹری مواصلات و تعمیرات عامہ، سینئر پروجیکٹ منیجر این ایل سی داریل تانگیر ایکسپریس وے، پروجیکٹ ڈائریکٹر نے شرکت کی جبکہ کمشنر دیامر/ استور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر دیامر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین مقصود ولی مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
21/10/2026

وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین مقصود ولی مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when S TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share