Ghulam Akbar Shahani

Directions Contact the business

Ghulam Akbar Shahani Instagram: ghulam_akbar_shahani

08/11/2026

🖤

باپ سراں دے تاج 'محمد' 🖤
04/11/2026

باپ سراں دے تاج 'محمد' 🖤

ہمیں Trend کی ضرورت ہی نہیں ہے
10/09/2026

ہمیں Trend کی ضرورت ہی نہیں ہے

03/09/2026

اللہ داد خان شہانی
( بھکر کے پہلے گریجویٹ، پہلے سوال سروس آفیسر)

اللہ داد خان شہانی نوانی گاؤں میں صاحب خان شہانی کے ہاں پیدا ہوئے۔ صاحب خان شہانی بریٹش انڈین ارمی میں تھے، انہوں نے انگریز اور ان کے گھروں کو بہت قریب سے دیکھا تھا اور ان کو اس چیز کا علم تھا کہ تعلیم کے علاوہ دنیا میں کوئی اور جدید ہتھیار نہیں۔ صاحب خان نے اپنے بچوں کو پڑھانے کا فیصلہ کر رکھا تھا۔ اللہ داد خان شہانی کو صاحب خان ڈیرہ اسمعیل خان ایک بورڈنگ سکول میں داخلا کرا دیا۔ اللہ داد خان بہت ذہین تھے اور اپنی کلاس میں پہلی پوزیشن حصل کی جس کے بعد ان کو وظیفہ ملا۔ ان کے ایک ہندو استاد نے ہندو طلب علموں کو ڈانٹا کہ مسلمان کا لڑکا وظیفہ لے گیا ہے۔ اس چیز نے اللہ داد خان کے دل میں ڈر پیدا کر دیا اور والد صاحب سے ڈیرہ سکول چھڑانے کا کہا جس پر صاحب خان نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ تم پڑھو جس پر اللہ داد خان نے اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ سنایا۔ صاحب خان ان کو ڈیرہ سے ملتان لے گئے اور باقی کی تعلیم ملتان سے دلوائی۔ اللہ داد خان بھکر کے پہلے گریجویت بنے۔ پڑھنے کے بعد سرکاری ملازمت میں گئے، ترقی ان کی منتظر تھی مال افیسر، مجسٹریٹ اور اعزازی ڈپٹی کمیشنر لگایا گیا۔ اپنی پوسٹنگ کے دورآن بہت سی جگہ رہے جس میں لودھیانہ، امرتسر، گورداس پور، لاہور، لائل پور (فیصل آباد)، ملتان، چکوال، مری، راولپنڈی، کیمبل پور (اٹک) اور بھی پنجاب کے شہروں میں رہے۔ اس وقت اللہ داد خان کو ہر پوسٹنگ کی جگہ زمین ملی لیکن اللہ داد خان نے ہر وہ زمین اللہ کے گھر کے لیے وقف کر دی۔ جب اللہ داد خان لینڈ ریوینیو افیسر تھے تب انہوں نے انگریز سرکار سے بہت سی زمین ان لوگوں کو دلوائی جو آج وڈیرے اور نواب ہیں۔ پنجاب کے سب بڑے خاندان اور نواب اللہ داد خان کا بہت احترام کرتے تھے اور آج تک ان کی اولاد سے محبت کرتے ہیں۔ اللہ داد خان ایک اچھے اور ایماندار افسر تھے اگر چاہتے تو پنجاب کے ہر شہر میں زمین لے سکتے اگر چاہتے تو نواب بن سکتے تھے ۔ انگریز کمیشنر روبرٹ پینی جب انڈیا سے واپس انگلیںڈ گیا تو اس نے کتاب لکھی جس میں ایک پیج اللہ داد خان کے لیے لکھا جس کا عنوان تھا "I met an angel in India" اس میں اللہ داد خان کی شرافت، ایمانداری اور بہادری کا زکر کیا۔ اللہ داد خان کے چار بیٹے تھے اور چاروں اچھی تعلیم یافتہ۔ سب سے بڑے بیٹے احمد نواز خان جو بریٹش انڈین ارمی میں تھے جنگ عظیم دوم لڑی بہادری کی تلوار حاصل کی، پاکستان بننے کے بعد پاکستان ارمی میں آئے 1965 میں میجر کی پوسٹ پر ترقی حاصل کی کراچی پوسٹنگ کے دوران فالج ہونے کے بعد ارمی چھوڑ دی اور سیاست میں وڈیرہ شاہی کے خلاف الیکشن لڑا اور کامیاب سیاست دان بنے میانوالی کے پہلے وزیر بنے ۔ اللہ داد خان کے دوسرے بیٹے حبیب اللہ خان بھی تعلیم یافتہ تھے محکمہ ٹیکسیشن میں ملازمت کا اغاز کیا لیکن کچھ عرصہ بعد نوکری چھوڑ دی 1958 میں چکوال کوئلے کا کام شروع کیا اور پوٹوہار کے کامیاب کاروباری شخصیت بنی۔ اللہ داد خان کے تیسرے بیٹے غلام اکبر خان اور یہ بھی اچھی تعلیم یافتہ تھے لیکن ملازمت کی طرف نہ گئے اور بھکر اپنے گاوں نوانی میں رہے جہاں انہوں نے زمیندارا سنبھلا ان کو یہ عزاز حصل ہے کہ انہوں نے کچہ میں جدید اس وقت کا زمیندارا متعارف کرایا اور لاہور سے نئے سے نئے جدید انجن لے کر آئے، غلام اکبر خان نے اپنے خاندان کو سیاست میں متارف کرایا اور ایوب خان کے دور میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیا جس میں کامیابی حاصل کی۔ اللہ داد کے سب سے چھوٹے بیٹے کا نام محمد اصغر خان تھا انہوں نے کیمبل پور کالج سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد برطانوی انڈین پولیس میں شمولیت اختیار کی ۔ 1947پاکستان بننے کے بعد پنجاب پولیس کا حصہ بنے۔ 1948 کی کشمیر جنگ میں حصہ لیا اور جس کمپنی کےساتھ گئے تھے اس کے واحد زندہ بچ جانے والے سپاہی تھے جنہیں بعد میں اعزازی طور پر اسی گن سے نوازا گیا جس کے ساتھ انہوں نے جنگ میں حصہ لیا تھا۔ڈی آئی جی کوئٹہ،ڈی آئی جی ملتان، ڈی آئی جی کرائم برانچ، انچارج سپیشل اینٹی سمگلنگ بارڈر فورس پنجاب، جنرل مینیجر سکیورٹی پی آئی اے، کمشنر سوشل سکیورٹی پنجاب، ایم این اے 1997 رہے۔
اللہ داد خان شہانی کینسر کے مرض میں مبتلا ہوئے اور اسی مرض کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے۔ اللہ داد خان نے اپنے بچوں سے نصحیت کی تین چیزین نہ چھوڑنا پہلی چیز اپنا مذہب، دوسری اپنی بولی سرائیکی نہ بھولنا اور تیسری اپنی مٹی نہ چھوڑنا بھکر یا نوانی۔

Photo: Khan of Bhakkar

‏ہر طرف آج رحمت کی برسات ہے ، واہ کیا بات ہے‏آج کُھلنے پہ قُفلِ مُہمّات ہے ، واہ کیا بات ہے‏چار سُوجلوہ آرائیِ ذات ہے ، ...
26/08/2026

‏ہر طرف آج رحمت کی برسات ہے ، واہ کیا بات ہے
‏آج کُھلنے پہ قُفلِ مُہمّات ہے ، واہ کیا بات ہے
‏چار سُوجلوہ آرائیِ ذات ہے ، واہ کیا بات ہے
‏کوئی بھرنے پہ کشکولِ حاجات ہے ، واہ کیا بات ہے

‏جاگنے کو مُقّدر ہے انسان کا ، مرحبا مرحبا

"سدا نہ ماپے حسن جوانی "
19/07/2026

"سدا نہ ماپے حسن جوانی "

07/07/2026
24/06/2026

محمد اصغر خان شہانی (نوانی) دائیں طرف، مولانا محمد یار شاہ کے ساتھ۔

Muhammad Asghar Khan Shahani (Nawani) on right with Moulana Muhammad-yar Shah

Address

Nawani
Bhakkar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghulam Akbar Shahani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ghulam Akbar Shahani:

Shortcuts

Share