Voice of Asperka Wazir

Voice of Asperka Wazir ميژ توسې ته اسپرکه وزير حوالې ساره تازه خبرونه او ده مظلومو آواز وه اوچته ول غوړي انشاالله

گن لو اگر گن سکتے ہوں؟ 😁
22/06/2026

گن لو اگر گن سکتے ہوں؟ 😁

آج جب ہم جدید دنیا کے نقشے کو دیکھتے ہیں تو درجنوں ممالک نظر آتے ہیں، لیکن آٹھویں صدی عیسوی میں ایک ایسا وقت بھی گزرا جب...
22/06/2026

آج جب ہم جدید دنیا کے نقشے کو دیکھتے ہیں تو درجنوں ممالک نظر آتے ہیں، لیکن آٹھویں صدی عیسوی میں ایک ایسا وقت بھی گزرا جب ان میں سے بے شمار علاقے ایک ہی حکمران کے زیرِ اقتدار تھے۔ اموی خلیفہ ہشام بن عبدالمالک کے دورِ حکومت میں اسلامی سلطنت اپنے عروج پر تھی اور اس کی سرحدیں مغرب میں بحرِ اوقیانوس کے ساحلوں سے لے کر مشرق میں سندھ اور وسطی ایشیا تک پھیلی ہوئی تھیں۔

ہشام بن عبدالملک 724ء میں خلافت کے منصب پر فائز ہوئے اور تقریباً انیس سال تک حکومت کی۔ ان کے دور میں دمشق دارالحکومت تھا، لیکن ان کی حکومت کا دائرہ ہزاروں کلومیٹر تک پھیلا ہوا تھا۔ اگر آج کے نقشے سے موازنہ کیا جائے تو ان کی سلطنت میں موجودہ اسپین کے بڑے حصے، پرتگال، مراکش، الجزائر، تیونس، لیبیا، مصر، سعودی عرب، اردن، فلسطین، شام، لبنان، عراق، ایران، آرمینیا، آذربائیجان، ترکمانستان، ازبکستان، تاجکستان اور پاکستان کے سندھ کے علاقے شامل تھے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ نہ ٹیلی فون کے ذریعے چلایا جاتا تھا، نہ انٹرنیٹ کے ذریعے اور نہ ہی جدید ذرائع آمدورفت موجود تھے۔ ایک حکم دمشق سے جاری ہوتا اور اسے سلطنت کے دور دراز علاقوں تک پہنچنے میں ہفتے بلکہ بعض اوقات مہینے لگ جاتے تھے۔ اس کے باوجود ایک منظم انتظامی ڈھانچہ، صوبائی گورنروں کا نظام، عدلیہ، فوج اور مالیاتی ادارے اس وسیع سلطنت کو متحد رکھنے میں کامیاب رہے۔

ہشام بن عبدالملک کو اموی خلفاء میں ایک منظم منتظم اور مالیاتی اصلاحات کرنے والے حکمران کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ ان کے دور میں سلطنت نے بیرونی محاذوں پر بھی اپنی طاقت برقرار رکھی، اگرچہ اسی زمانے میں بعد ازاں اموی اقتدار کے زوال کے ابتدائی آثار بھی نمایاں ہونے لگے تھے۔

تاریخ کے تناظر میں دیکھا جائے تو یہ حقیقت حیران کن ہے کہ ایک ایسا انسان، جس نے کبھی اسپین کے ساحل نہیں دیکھے تھے اور نہ ہی سندھ کے میدانوں کا سفر کیا تھا، اس کے احکامات ہزاروں میل دور ان علاقوں میں نافذ ہوتے تھے۔ یہ صرف ایک فرد کی طاقت نہیں بلکہ ایک ایسے سیاسی، انتظامی اور عسکری نظام کی علامت تھی جس نے اپنے زمانے میں دنیا کے ایک بہت بڑے حصے کو ایک مرکز کے تحت جمع کر رکھا تھا۔

ہشام بن عبدالملک کا دور ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ انسانی تاریخ میں بعض اوقات ایسی سلطنتیں وجود میں آئی ہیں جن کی وسعت آج کے کئی براعظموں پر محیط ممالک کے مجموعے سے بھی زیادہ تھی، اور اموی خلافت ان میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔

اس پیج کو سب سے زیادہ وقت دینے والے ہمارے ٹاپ فینز کا شکریہ 🎉 Waziristan Wazir, Al Tanha Waziri, Abdurahman Gulli, Nazir...
22/06/2026

اس پیج کو سب سے زیادہ وقت دینے والے ہمارے ٹاپ فینز کا شکریہ 🎉 Waziristan Wazir, Al Tanha Waziri, Abdurahman Gulli, Nazir Asperka, Muhammad Umar, Asif Wazir, Rahim Jan Wazir, LaLy Zarmat Gull, Khalil Ahmed, Muddasir Wazir

ڈاکٹر ساجد ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کے واٹس ایپ پیغام کے مطابق، بکاخیل کے افسوسناک واقعے میں، جس میں ایک ہی گھر کے کئی بچے جا...
22/06/2026

ڈاکٹر ساجد ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کے واٹس ایپ پیغام کے مطابق، بکاخیل کے افسوسناک واقعے میں، جس میں ایک ہی گھر کے کئی بچے جاں بحق ہوگئے تھے، متاثرہ بچوں کا علاج انہی کے ہسپتال میں کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر کے مطابق اس کیس کی اصل وجہ "ارگینو فاسفیٹ" نامی کیڑے مار سپرے معلوم ہوتی ہے، جو عموماً فصلوں اور پودوں پر استعمال کیا جاتا ہے۔ متاثرین کے جسم میں بھی اسی سپرے کے اثرات پائے گئے تھے۔

اب اسی نوعیت کا ایک اور کیس بھی اسی ہسپتال میں سامنے آیا ہے، جس میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی حالت ارگینو فاسفیٹ کے ممکنہ اثرات کے باعث خراب ہوگئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق انہوں نے بھنڈی کھائی تھی، جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ مزید یہ کہ بھنڈی کا بچا ہوا حصہ جب گائے کو کھلایا گیا تو اس کی حالت بھی خراب ہوگئی۔

ان واقعات کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں پر کیا جانے والا سپرے ہی ان زہریلے اثرات اور پوائزننگ کی بنیادی وجہ ہوسکتا ہے۔ لہٰذا عوام سے گزارش ہے کہ سبزیاں اور پھل استعمال کرنے سے پہلے انہیں اچھی طرح دھو لیا کریں۔ اسی طرح متعلقہ کمپنیوں اور اداروں سے بھی درخواست ہے کہ وہ اپنے مصنوعات اور سپرے کی جانچ پڑتال کریں تاکہ ایسے واقعات کی وجوہات سامنے آسکیں اور مستقبل میں ان کی روک تھام کی جا سکے۔

پیٹرول کی قیمت کم ہونے کے بعد بنوں ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کرائیوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ۔
21/06/2026

پیٹرول کی قیمت کم ہونے کے بعد بنوں ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کرائیوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ۔

درخواست برائے صوبائی حکومت خیبر پختونخواایک بار ضرور پڑھیں اور شئر کریں آپ کی مہربانی ہوگی ایف آر سب ڈویژن وزیر میں جو س...
21/06/2026

درخواست برائے صوبائی حکومت خیبر پختونخوا

ایک بار ضرور پڑھیں اور شئر کریں آپ کی مہربانی ہوگی
ایف آر سب ڈویژن وزیر میں جو سانحہ ہوا، اس میں (7) شہادتیں ہوئیں اللّٰہ تعالیٰ ان کی درجات بلند فرمائے
لیکن میں صوبائی حکومت سے ایک ریکوئسٹ کرتا ہوں، کہ جانی نقصانات تو ہوئیں مگر آپ اس پر کچھ مرہم پٹی لگائے، یہ تو سب اللّٰہ کو پیارے ہوگئے، جانی نقصانات کے ساتھ ساتھ مالی نقصانات بھی ہوئے، صوبائی حکومت خیبر پختونخوا ان (7) شہیدوں کو شہداء پیکجز جاری کرے کیونکہ یہ قبائل بہت غریب تھے کم ازکم ان کے یتیم بچوں کا خیال تو راکھے ان کے بچے یتیم ہوچکے ہیں،
یہ قبائل لوگ پانچ یا چھ چھ ہزار روپے اکھٹا کرتے ہیں اور ان پیسوں سے ان زخمیوں کا علاج کرتا ہے اور اس شہیدوں کے بچوں کو بھی کچھ دیتا ہے اور اگر خکومت مدد کرے تو قوم کے لیے کچھ تو آسان ہو جائے گا
اور ساتھ ساتھ بم بلاسٹ میں دو گاڑیوں کا قیمت بھی فراہم کرے، کیونکہ جو ہونا تھا وہ تو ہوگیا کم ازکم ان کا مالی نقصان تو ہم فراہم کرسکتے ہیں اس لئے ہم صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ سہل آفریدی سے ریکوئسٹ کرتے ہیں، کہ جلد از جلد ان پر ایکشن لے اور ان شہیدوں کے بچوں کو شہداء پیکیج فراہم کرے اور گاڑیوں کا نقصان بھی فراہم کرے
Muhammad Sohail Afridi Zahid Ullah Khan Wazir Hashmat Ullah Khan

21/06/2026

آج بنوں کے MNA مولانا نسیم علی شاہ نے ہاتھی خیل قوم کے شہداء کے گھروں پر فاتحہ خوانی کی اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے اپنے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے قوم کے ساتھ مل کر علاقے کی موجودہ صورتحال، امن و امان کے حالات اور عوامی مسائل پر بات چیت کی اور یکجہتی اور تعاون کے ذریعے امن کے قیام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

21/06/2026

اس کلپ کو میں سینکڑوں دفعہ دیکھ چکا ہوں لیکن ہر دفعہ رُلا دیتا ہے...یہ کلپ ڈرامہ "سلطان عبدالحمید خان" سے لیا گیا ہے جو عثمانی سلطنت کے آخری بااختیار بادشاہ پر بنایا گیا ہے. اس نے کمال بہادری اور سیاست بصیرت سے زائیونسٹ یہودیوں کو فلسطین کے سرزمین پر اسرائیل جیسے ناجائز ملک کو بننے سے روکے رکھا. لیکن آخر کار ١٩٠٦ میں انہیں یہودی نے اسے قتل کردیا اور سلطان عثمانیہ کو مکمل طور دنیا سے ختم کردیا اور یہی سے امت مسلمہ کے تباہی شروع ہوگئی.
اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور قبر نور سے منور فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین.

20/06/2026

ایرانی فوجی کمانڈ کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں آبنائے ہرمز بند کر دیا ہے۔

آفس اف ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن رائٹس بنوں ٹاون شباگر بنوں میں کسی دکاندار، پٹرول پمپ، ہوٹل، لیبارٹری، اسکول یا کسی اور...
20/06/2026

آفس اف ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن رائٹس بنوں ٹاون شب

اگر بنوں میں کسی دکاندار، پٹرول پمپ، ہوٹل، لیبارٹری، اسکول یا کسی اور کاروبار نے آپ کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہو، گران فروشی (زیادہ قیمت وصول کرنے) کے خلاف کارروائی۔
کم وزن یا کم مقدار دینے والوں کے خلاف کارروائی۔
ناقص، جعلی یا میعاد ختم شدہ اشیاء کی فروخت روکنا۔
پٹرول پمپوں پر کم گیج کی شکایات کی جانچ۔
صارفین کی شکایات وصول کرنا اور ان کا ازالہ کرنا۔
خلاف ورزی کرنے والوں کو نوٹس، جرمانے یا مقدمات کے ذریعے قانون کے کٹہرے میں لانا سب اس ادارے کے حدود میں آتا ہے لہذا آپ کو کوئی بھی شکایت ہو تو نیچے دئیے گئے دفتر کے پتے پر پہنچ جائیں!

دفتر کا پتہ
اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن رائٹس، بنوں ٹاؤن شپ، بلاک B، سٹریٹ نمبر 4، ضلع بنوں، خیبر پختونخوا، پاکستان۔
اسٹنٹ ڈائریکٹر ملک اعجاز خان
فون نمبر: 03339729450

Address

Asperka Wazir
Bannu

Telephone

+13048380005

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Asperka Wazir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share