Musadiq Rehman

Musadiq Rehman 𝐏𝐡𝐚𝐫𝐦𝐚𝐜𝐢𝐬𝐭💊💉🩺⚕️ KhumarYan

‏ایک صحابی آئے  بولے یا رسول اللہ ﷺ میرا پڑوسی ہے اس کی کھجور ٹیڑھی ہو کر میرے گھر میں چند اس کی شاخیں ہیں۔ اس پر جب پھل...
13/07/2023

‏ایک صحابی آئے بولے یا رسول اللہ ﷺ میرا پڑوسی ہے اس کی کھجور ٹیڑھی ہو کر میرے گھر میں چند اس کی شاخیں ہیں۔ اس پر جب پھل لگتا ہے اور ٹوٹ کر گرتا ہے تو میرے بچے اٹھا لیتے ہیں ہم غریب ہیں تو وہ بھاگتا ہوا آتا ہے اور آکر میرے بچوں کے منہ میں سے کھجور کو نکال لیتا ہے۔

یا رسول اللہ ﷺ آپ اس کو کہیں کہ میرے چھوٹے چھوٹے بچوں پر اتنی زیادتی نہ کرے۔

آپ ﷺ نے اسے بلایا وہ منافق تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا بھئی ایک سودا کرتے ہو؟ اس نے پوچھا کون سا سودا؟
آپ ﷺ نے فرمایا یہ کھجور کا درخت مجھے دے دو اور اس کے بدلے میں تمہیں جنت میں کھجور کا درخت لے کر دونگا۔ وہ کہنے لگا یارسول اللہ ﷺ یہ اصل میں میرے بچوں کو بہت پسند ہے اگر کوئی اور کھجور ہوتی تو میں دے دیتا تو یہ میری معزرت ہے یا رسول اللہ ﷺ اور چلا گیا۔

ایک صحابی بیٹھے تھے ابو دحداح رضی اللہ عنہ وہ کہنے لگے یا رسول اللہ ﷺ اگر میں وہ کھجور کا درخت لے دوں تو مجھے جنت میں کھجور کا درخت لیں دیں گے آپ ﷺ؟

آپ ﷺ نے فرمایا ہاں تو مجھے لے دے اس کے بدلے میں تمہیں جنت میں کھجور کا درخت لے دوں گا۔ وہ صحابی اٹھ کر اس منافق کے پیچھے چلے گئے اور بلایا اے بھائی بات سنو، کھجور کا درخت کتنے کا بیچو گے؟
اس نے کہا میں نے اللہ کے نبی ﷺ کو نہیں دیا تمہیں کیسے دے دوں۔ انہوں نے کہا اچھا بھائی منہ سے بول کتنے پیسے لو گے۔ تو اس نے جان چھڑانے کے لیے کہا کہ اپنا سارا باغ مجھے دے دے اور یہ ایک کھجور کا درخت لے لے اور باغ میں 600 کھجور کے درخت اور یہ کھجور کا درخت کسی اور کو دینا ہے
وہ کہنے لگے پکے ہو؟ سودے سے پھرو گے تو نہیں؟ کہا میں پاگل ہوں کہ میں مکر جاؤں گا مجھے 600 کھجور کے درخت مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا مجھے منظور ہے کھجور کا درخت میرا اور سارا باغ تیرا۔

ابودحداح رض گئے اور باغ کے باہر کھڑے ہوگئے اندر بھی داخل نہ ہوئے اور جیب میں جو پیسے تھے وہ بھی زمین کے اندر ڈال دیے کہ یہ بھی باغ کی کمائی ہے اور باغ کا جنت کے بدلے سودا کر دیا ہے اللہ کے نبی ﷺ سے اور اپنی بیوی کو آواز دی باہر آؤ یہ باغ اب ہمارا نہیں ہے، اس باغ کا اللہ کے نبی ﷺ کے ساتھ سودا کر آیا ہوں بیوی نے جب اللہ کے نبی ﷺ کا نام سنا تو وہ بھی بچوں کو لے کر باغ سے باہر آگئی اور کہا تم نے بہت خوبصورت سودا کیا۔

حضرت ابو دحداح اللہ کے نبی ﷺ کے پاس گئے اور بولے یارسول اللہ ﷺ میں نے سودا کر لیا ہے۔
فرمایا ابو دحداح کیسے کیا سودا ؟ کہا یارسول اللہ ﷺ سارا باغ دے دیا اور وہ کھجور کا درخت لے لیا۔ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا پھر میرا سودا بھی بدل گیا اور فرمایا میرے ساتھی میں اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ رہا ہوں اللہ نے تیرے لیے جنت میں ایک محل نہیں سینکڑوں محل بنا دیے ہیں اور ایک باغ نہیں ہزاروں باغ تیرے لیے تیار کر دیے ہیں۔

اور جب حضرت ابودحداح فوت ہوئے تو اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا میں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں ایک لاکھ جنت کے کھجور کے درخت ابو دحداح کے جنازے کے اوپر جھکے ہوئے ہیں۔سبحان اللہ

لاکھوں کروڑوں درود و سلام ہمارے نبی رحمت ﷺ پر اور انکی آل پر اور انکے صحابہ کرام پر۔ آمین (صلی اللہ علیہ والہ وسلم ﷺ)

قرآن پاک میں اللہ رب العزت فرماتے ہیں

مَنْ ذَا الَّذِیْ یُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَهٗ لَهٗ وَ لَهٗۤ اَجْرٌ كَرِیْمٌ(11)
کون ہے جو اللہ کواچھا قرض دے تو اللہ اس کیلئے اس کو کئی گنا بڑھادے گا اور اس کیلئے اچھا اجر ہے۔

بنوں:-  آج حدود تھانہ ڈومیل نزد نالہ کاشو میں چار بچوں اور ان کے والد کی لاش ملی تھی ۔ اطلاع پر مقامی پولیس فورا جائے وق...
26/04/2023

بنوں:- آج حدود تھانہ ڈومیل نزد نالہ کاشو میں چار بچوں اور ان کے والد کی لاش ملی تھی ۔ اطلاع پر مقامی پولیس فورا جائے وقوعہ پہنچی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات اور ورثا کے مطابق بچوں کے والد مسمی اکلیم ولد فیض اللہ سکنہ عظیم کلہ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا جس کا باقاعدہ میڈیکل علاج جاری تھا۔ مسمی اکلیم کے بچے عید منانے کے لئے اپنے نانا کے گھر گئے ہوئے تھے جو آج ان کے والد نے بچوں کو وہاں سے لا کر جائے وقوعہ پر پہلے ان کو قتل کیا اور بعد ازاں خود بھی خودکشی کرلی۔ موقع پر نشہ آور ادویات بھی ملی ہیں تاہم واقعہ کے متعلق پولیس کی تمام زاویوں پر تفتیش جاری ہے۔
ترجمان بنوں پولیس

عید مبارک💞
23/04/2023

عید مبارک💞

🤐
20/04/2023

🤐

اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں ایک عورت چوڑیوں کا سٹال لگائے بیٹھی ہے۔۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی یہ بوڑھی عورت عید پر ا...
19/04/2023

اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں ایک عورت چوڑیوں کا سٹال لگائے بیٹھی ہے۔۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی یہ بوڑھی عورت عید پر اپنے آبائی گھر نہیں جارہی کیونکہ اس کے پاس پیسے نہیں گھر میں پوتے پوتیاں اور ایک بہو ہے جن کی ضروریات پوری کرتی ہے۔۔ ایک دن پہلے اسی سٹال سے اسکے پانچ ہزار روپے اور پوتی کے لیے خریدے نئے کپڑے چوری ہوگئے ہیں۔۔ اگر کوئی مدد کرنا چاہے تو آبپارہ مارکیٹ میں ملے گی۔

زما د تباهۍ څوک زمه وار ميمه وار نشته 😥زما په خيال  اخباره زه  ازار  وهلے  يم 😥ممتاز لالا
31/01/2023

زما د تباهۍ څوک زمه وار ميمه وار نشته 😥

زما په خيال اخباره زه ازار وهلے يم 😥

ممتاز لالا

د دې لاشونو شمېره بېا نه کوؤ_😭دا تابوتونه راته کم ښکارې_   😭😭
30/01/2023

د دې لاشونو شمېره بېا نه کوؤ_😭
دا تابوتونه راته کم ښکارې_ 😭😭

22/10/2022

Address

Bannu
Bannu

Telephone

+923465605610

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Musadiq Rehman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Musadiq Rehman:

Share