Ammar'z Photography

Ammar'z Photography Photography Official Partner | Page Designer

Photography is not only to click pictures but it has an authentic idea behind it...To express your feelings by capturing unique clciks !


© Copyrights AMMAR ASHRAF, all the contents are original do not copy or reproduce in any form without request/permission.

وہ کمرے کی کھڑکی ؛  اپنے کمرے میں کچھ ایسی جگہ مخصوص کرلیں جہاں آپکی ایک چھوٹی سی لائبریری ہو اور اس میں دلچسپ کتابیں ہو...
22/04/2026

وہ کمرے کی کھڑکی ؛

اپنے کمرے میں کچھ ایسی جگہ مخصوص کرلیں جہاں آپکی ایک چھوٹی سی لائبریری ہو اور اس میں دلچسپ کتابیں ہوں اور کھڑکی کے ساتھ ہی ایک کرسی اور چھوٹا سا ٹیبل ہو۔ اور ضرورت کے تحت دھیمی سی پیلی بتی۔

روز مرہ کی مصروفیات میں آپ کچھ وقت مقرر کرلیں، کچھ پل صبح کے جب قدرتی روشنی میسر ہو اور کچھ پل رات میں۔ اور گھر کی تازہ سبز چائے یا جسے کافی کا شوق ہو اسکے ساتھ ان سکون کے لمحوں میں کسی کتاب کو پڑھنے کا آغاز کریں۔

کھڑکی کے باہر کسی پھول کی بیل لگا لیں جو کھڑکی کی چاروں جانب گھوم رہی ہو جو اندر سے کھڑکی کے فریم سے اور خوبصورتی میں اور نکھار لارہی ہو۔ ساتھ ہی اگر کچھ منی پلانٹ کے پودے آس پاس ہوں تو یہ بھی اچھا منظر پیش کریں۔

یہ وقت جو آپ یہاں گزار ینگے آپ کے ذہن کو پُرسکون بھی بنائے گا، باہر سے پرندوں کی آوازیں بھی آپکو متاثر کرینگی۔ اور آپ میں صبر کا لیول بھی بڑھ جائیگا۔

زندگی گزارنی ہے تو درختوں سے سیکھیں۔ چھاؤں بھی دیتا ہے، دھوپ بھی سہتا ہے اور کچھ خواہش بھی نہیں کرتا۔ بس خود کو دوسروں ک...
21/04/2026

زندگی گزارنی ہے تو درختوں سے سیکھیں۔

چھاؤں بھی دیتا ہے، دھوپ بھی سہتا ہے اور کچھ خواہش بھی نہیں کرتا۔

بس خود کو دوسروں کے لئے وقف کر دیتا ہے اور مزے کی بات اس کی زبان پر کوئی شکایت بھی نہیں ہوتی، بس تنہا خاموش رہتا ہے اور جب بھی لوگ اسکی جانب سے گزرتے ہیں انکے لئے ہمیشہ مفید ہی ثابت ہوتا ہے۔

06/04/2026

بارش اور پودے

کوئی محل کی تلاش میں ، کوئی محل میں سکون کی تلاش میں ، کسی کی جستجو حصول ہے، کسی کی آرزو مستقل ہے۔
11/01/2026

کوئی محل کی تلاش میں ، کوئی محل میں سکون کی تلاش میں ،
کسی کی جستجو حصول ہے، کسی کی آرزو مستقل ہے۔

ایک یادگار بیٹھک ؛ گزشتہ رات یوں تو گپ شپ کے لئے نکلنے کا پلان تھا لیکن ایک کیفے جانا ہوا۔ مرد اور خواتین دو گروپ میں تب...
23/12/2025

ایک یادگار بیٹھک ؛

گزشتہ رات یوں تو گپ شپ کے لئے نکلنے کا پلان تھا لیکن ایک کیفے جانا ہوا۔ مرد اور خواتین دو گروپ میں تبدیل ہوگئے اور اپنے اپنے ٹیبل سنھبالنے لگے۔ وہاں شروع میں تو سب کا رش فٹبال پٹی پر تھا ۔ آس پاس نظر پڑی تو بہت سارے انڈور گیم وہاں موجود تھے۔ اس میں تو باری آئی لیکن کوئی خاص مزہ نہیں آیا۔

پھر ایک بچہ لوڈو لے آیا۔ شروع میں مجھ سمیت ایک اور شخص تھا جسکا ڈائس میں چھکا نہیں آرہا تھا اور گوٹ کھل کے نہیں دے رہی تھی پھر بہت دیر بعد گوٹ کھل ہی گئی۔

یہ جو کھیل ہوتے ہیں یہ آپکو ہارنا، جیتنا اور برداشت سکھاتے ہیں۔ شروع میں تو جسکی نیلی گوٹ تھی وہی جیت رہے تھے لیکن گیم اچانک بدل ہو گیا جب پیلے والے نے ڈائس پھینکا اور جس نمبر سے اسے نیلی گوٹ پیٹنی تھی اسکو مس کرنے ہی والا تھا کہ میں نے اسکو اشارہ کیا کہ اس گوٹ کو پیٹو ورنہ یہ تو جیت جائے گا۔ بس یہ کہنے کی دیر تھی وہ گوٹ تو پٹ گئی لیکن بس پھر اسکے بعد فائٹنگ میچ ہوگیا۔ کبھی کوئی جیتنے کے لئے آخری مراحل میں ہوتا لیکن کایا پلٹ جاتی۔

آخر میں جب میری دو گوٹ رہ گئیں تو ایک مسلسل پٹتے جارہی اور میں ہستا رہتا کہ کوئی مسلئہ نہیں ہم اپنی ہار میں بھی خوش ہیں اور بلآخر میں گیم جیت گیا۔اسکے بعد تک ٹیک تو میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔جشن میں تو سردی میں ماؤنٹین ڈیو پی کر جیت کا مزہ دوبالا ہوگیا لیکن ہار جیت اپنی جگہ، گیم کوئی بھی ہو سبق یہ خوب سکھاتا ہے کہ زندگی کے اسٹیج میں بھی ہار جیت چلتی رہتی ہے لیکن سبق سیکھ کر انسان کو آگے بڑھنا چاہیے تاکہ وہ آگے کے لئے تیار ہو۔

زندگی کا ایک اور دن ڈھلتے سورج کے ساتھ اپنے رنگوں میں ڈوب رہا تھا۔ دسمبر کی ٹھنڈی ہوائیں اور ساحل کے اس پسمنظر کو دیکھتے...
22/12/2025

زندگی کا ایک اور دن ڈھلتے سورج کے ساتھ اپنے رنگوں میں ڈوب رہا تھا۔ دسمبر کی ٹھنڈی ہوائیں اور ساحل کے اس پسمنظر کو دیکھتے ایسا لگتا جیسے وقت رک سا گیا ہے۔ کچھ کشتیاں تو ایسے ہی کھڑی تھیں اور کچھ اپنی منزل کی جانب رواں جس میں کئی سیاح رواں تھے۔ سمندر کی بھی اپنی زندگی ہوتی ہے دور سے یہ اور دکھائی دیتی ہے اور قریب سے اور۔

قطر کی خاص بات یہ ہے کہ آپ کو یہاں کے مناظر پُرسکون ماحول میں تر و تاذہ کر دیتے ہیں۔ اور دل چاہتا ہے کہ وقت بس یہیں ٹھہر جائے۔ یہاں کے بسنے والوں کی اور کہانیاں اور مختلف مسائل بھی ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ سیاحوں کے لئے بہت اچھی جگہ ہے۔

Clean Roads and easily availability of basic needs makes one mind free from hectic routines. What a beautiful street it ...
22/12/2025

Clean Roads and easily availability of basic needs makes one mind free from hectic routines. What a beautiful street it was, no trash all over and fresh air along the trees. So peaceful streets with no horns of cars and no one in the rush.
Such environmental circumstances make you grow up in a positive manner.

سینچری پائنز کی ویران راتوں میں تنہا ہوٹل کے باہر میں چہل قدمی کر رہا تھا۔ یہاں ایک بس اسٹیشن ہے جسکا نام تنہا راتا ہے ج...
17/12/2025

سینچری پائنز کی ویران راتوں میں تنہا ہوٹل کے باہر میں چہل قدمی کر رہا تھا۔ یہاں ایک بس اسٹیشن ہے جسکا نام تنہا راتا ہے جہاں لوگ دوسرے شہر سے آکے یہیں اترتے ہیں اور ساتھ ہی ایک پارک ہے جہاں دن بھر گھنٹہ بجتا ہے اور اسکول کی یادیں تازہ ہوتی ہیں لیکن رات میں یہ منظر بالکل ذی ہارر شو کی مانند لگتا ہے اور اپنے اسٹیشن کے نام تنہا راتا پر پورا اترتا ہے اور رات کی یہ جلتی بتیاں اور اس ہوٹل کا لاونج سے لے کر اوپر پانچویں مالے میں باہر کا کوریڈور کے باہر اتنی روشنی ہونے کے باوجود وہ ویرانگی عجیب کشمکش پیدا کرتی ہے۔

محرم کی چھٹیاں تھیں اور کچھ آوازیں عشاء کے بعد بھی دور سے آرہی تھیں اور اس ویرانگی کو اور ہولناک بنا رہی تھیں۔ یہ لمبے سے درخت اور ہلکی ہلکی بارش اور یہ رنگ تصویر کھنچنے کے لئے متاثر کر رہے تھے۔

کچھ دیر نیچے ہلکی بارش سے لطف اندوز ہو کر میں واپس جانے لگا اور کچھ دیر بعد گھنٹہ بجنے کی آواز آنے لگی میں کھڑکی کی جانب بڑھنے لگا تو اس گھنٹے پر نظر پڑی جو اس پارک میں ہی تھا اور رات میں یہ پارک دن سے بہت مختلف لگتا۔ دن میں تو اس پارک میں کافی وقت گزرتا لیکن رات میں اسکو دیکھ کر ہمیشہ خوف آتا ۔

جیسے ہی اگلے دن کا آغاز ہوتا میں وہیں پارک میں دوبارہ جاتا اور وہاں اچھا وقت صرف ہوتا۔ کئی مقامات ایسے ہوتے ہیں جہاں دن میں الگ رونق ہوتی ہے اور رات میں الگ ویرانگی۔ کافی بار ایسا لگتا ہے کہ کسی اور کا بھی یہاں وجود ہے جو اپنا احساس دلا رہا ہے اور وہ ہمیں دکھ نہیں رہا ہوتا۔ ملائیشیا میں ایسے اور کئی ساحلی پٹیاں بھی ہیں اور کچھ سمندر کے حصے بھی جہاں آپکو یہ محسوس ہو۔

ساحل کی جانب قدرت کے پرکشش منظر سے سمندر کے ٹھہراؤ میں ڈوبتا ہوا سورج اور یہ رنگوں سے بھرے بادل اور خاموش لہروں میں گزرت...
28/11/2025

ساحل کی جانب قدرت کے پرکشش منظر سے سمندر کے ٹھہراؤ میں ڈوبتا ہوا سورج اور یہ رنگوں سے بھرے بادل اور خاموش لہروں میں گزرتا یہ سماں اپنے سانچے میں قدرت کی خوبصورتی کی جھلک پیش کر رہا تھا۔
چاہیں آپ کسی بھی دھرتی کے ساحل پر ہوں,وہاں کے روشنی سے اندھیرے میں بدلتی یہ خاموشی کی جھلک کے کچھ آخری لمحات دل پر ایک ایسی مہک کو جنم دیتے ہیں جو دل پر گہراہ اثر عکس کر دیتی ہے۔

زندگی میں راستے بھٹک جانے سے بھی نئی راہیں ہموار ہوتی ہیں۔ انسان کو ایسا لگتا ہے کہ وہ کہیں انجان راستوں میں بھٹک نا جائ...
26/11/2025

زندگی میں راستے بھٹک جانے سے بھی نئی راہیں ہموار ہوتی ہیں۔
انسان کو ایسا لگتا ہے کہ وہ کہیں انجان راستوں میں بھٹک نا جائے لیکن ایسے ہی زندگی میں نئے راستے دریافت کرکے دوسرے مواقع جو سوچ میں نہیں ہوتے وہ زیر فہرست آجاتے ہیں۔

Address

Doha

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ammar'z Photography posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category