02/09/2026
کُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَتُہ المَوت☉
(القرآن)
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون☉
"البقاءللہ"
نہایت صدمہ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ محترم بزرگ صوفی نسیم صاحب کے بڑے بھائی، محترم چچا فرزند علی لمبی گلی والے کے چچا جان اور بھائی ثاقب نسیم کے تایا جان محترم محمد یوسف صاحب لمبی گلی والے انتقال فرما گئے ہیں۔
ان کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ مغرب نانگی جنازہ گاہ میرپور آزاد کشمیر میں ادا کی جائے گی۔
تمام عزیز و اقارب اور دوست احباب سے شرکت اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔
اللّٰہ کریم بزرگوں کی بلاحساب بخشش و مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام اور علیین میں جگہ دے۔
اللّٰہ کریم تمام لواحقین کو صبر اور صبر پر اجر عظیم عطا فرمائے۔
آمین یا ربّ العالمین 🤲