23/10/2026
وزیرآباد سیالکوٹ روڈ پر دو سپر سٹار دبنگ اسسٹنٹ کمشنرز باب وزیرآباد کے پاس ملاقات،
باب وزیرآباد — خوبصورت وزیرآباد کی خوبصورت شناخت!
سیالکوٹ روڈ پر زیرِ تعمیر باب وزیرآباد شہر کے داخلی راستے کو ایک منفرد، خوبصورت اور باوقار شناخت دینے کی جانب اہم اقدام ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جناب جواد حسین پیرزادہ نے اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال جناب عدنان بشیر کے ہمراہ زیرِ تعمیر باب وزیرآباد کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔
دورانِ دورہ داخلی گیٹ کے ڈیزائن، تعمیراتی پیش رفت اور مجموعی خوبصورتی کا معائنہ کیا گیا۔ متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ کام کی رفتار مزید تیز کرتے ہوئے منصوبے کو معیاری اور بروقت مکمل کیا جائے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر نے باب وزیرآباد کے خوبصورت اور منفرد تصور کو سراہتے ہوئے اسے شہر کی خوبصورتی اور مثبت تشخص اجاگر کرنے کے حوالے سے ایک قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔
ایک خوبصورت داخلی دروازہ، ایک نئی شناخت — باب وزیرآباد، شہر کے حسن اور وقار میں ایک خوبصورت اضافہ!
خوبصورت داخلی راستہ، خوبصورت وزیرآباد!
Assistant Commissioner Wazirabad