J U I.Balochistan

J U I.Balochistan ♥️ ﺗﯿﺮﯼ ﮨﺮ ﻧﻈﺮ ﺍﺷﺎﺭﮦ ... .ﺗﯿﺮﯼ ﮨﺮ ﺍﺩﺍ ﺳﮩﺎﺭﺍ ♥️
♥️ ﮐﺒﻬﯽ ﺩﻟﺒﺮﯼ ﻧﮯ ﻟﻮﭨﺎ ﮐﺒﻬﯽ ﺑﮯ ﺭﺧﯽ ﻧﮯ ﻣﺎﺭﺍ ♥️

24/09/2025
منصب نہیں، خدمت اصل پہچان ہے اللہ تعالی ہمارے حضرت مولانا  مفتی عبدالمجید پہوڑ صاحب کو اپنے حفظ وامان نصیب فرمائے
13/07/2025

منصب نہیں، خدمت اصل پہچان ہے

اللہ تعالی ہمارے حضرت مولانا مفتی عبدالمجید پہوڑ صاحب کو اپنے حفظ وامان نصیب فرمائے

10/05/2025

Pakistan zandabad

26/03/2025

الحمدللہ! عدالت عالیہ نے مفتی کفایت اللہ صاحب کے حق میں اسٹے آرڈر جاری کر کے حق و سچ کی فتح کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ عدل و انصاف کی ایک روشن مثال ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی موجود ہے اور مظلوموں کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔

یہ فیصلہ نہ صرف مفتی کفایت اللہ صاحب کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ بھاگ کے غریب اور پسے ہوئے طبقے کے لیے بھی امید کی ایک کرن ہے، جو ہمیشہ ناانصافیوں اور جبر کا شکار رہا ہے۔ عدالت کے اس فیصلے نے ثابت کر دیا کہ حق کی راہ میں جو بھی دیواریں کھڑی کی جائیں، وہ عدل و انصاف کی تلوار سے گرائی جا سکتی ہیں۔

ہم عدلیہ کے اس جرات مندانہ اور منصفانہ فیصلے کو سلام پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مفتی کفایت اللہ صاحب کو مزید کامیابیاں اور عزت و وقار عطا فرمائے۔ ان شاء اللہ حق اور سچ کی یہ جدوجہد ہمیشہ جاری رہے گی، اور باطل اپنے انجام کو پہنچے گا۔

سوشل میڈیا میں بھاگ ناڑی کے تمام ڈیجیٹل میڈیا کےممبران یا مفتی صاحب کے خاندان سے میڈیا استعمال کرنے والے بھائی اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے ادب کے دائرے میں رہ کر خوشی کا اظہار کریں

شہید بابا کی کرسی یہ شہید بابا کی راہ دیکھتے ھوئے اداس حافظ احمد حامدالحق 😭
26/03/2025

شہید بابا کی کرسی یہ شہید بابا کی راہ دیکھتے ھوئے اداس حافظ احمد حامدالحق 😭

25/03/2025

قائد جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمان مدظلہ کی جانب سے سرزمین انبیاء کے وارثوں کے اعزاز میں 10 روزہ سحر وافطار کے سلسلے کی دوسری افطاری کے پر کیف مناظر ، ان شاءاللہ العزیز عیدالفطر کے دن بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

داخلے کے خواہشمند طلبہ کے لیے اہم اعلاناندرون سندھ کے وہ طلبہ جو مدارس میں داخلہ لینا چاہتے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ وہ را...
13/03/2025

داخلے کے خواہشمند طلبہ کے لیے اہم اعلان

اندرون سندھ کے وہ طلبہ جو مدارس میں داخلہ لینا چاہتے ہیں، ان سے گزارش ہے کہ وہ رابطہ مدارس سندھ کے ساتھیوں سے رابطے میں رہیں۔ الحمدللہ، وہ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں اور آپ کی مکمل راہنمائی کریں گے۔

✅ داخلے کے حوالے سے ضروری معلومات
✅ مدارس کا انتخاب اور مشاورت
✅ دیگر تعلیمی سہولیات

اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ عطا فرمائے اور علم کے نور سے منور کرے۔ آمین!

مزید معلومات کے لیے قریبی رابطہ مدارس کے ذمہ داران سے رابطہ کریں۔

رابطہ مدارس سندھ

حافظ محمد عثمان لاشاری🩷

نہ کر رشک آج میری راحتوں پر  ایک دور گزر آیاہوں دردوستم کا ، تحریر بلال جتک ،          ❤️اندھیروں میں روشنی کا چراغ ❤️ م...
13/03/2025

نہ کر رشک آج میری راحتوں پر
ایک دور گزر آیاہوں دردوستم کا ، تحریر بلال جتک ،
❤️اندھیروں میں روشنی کا چراغ ❤️
مشہور ومعروف مدرسہ عربیہ دارالقرآن رحمانیہ نصیرآباد کا ایک اہم اور معتبر تعلیمی ادارہ ہے، جس نے دینی و عصری تعلیم کا امتزاج پیش کر کے علم کے ایک نئے باب کا آغاز کیا۔ اس ادارے کی ترقی میں جہاں استاذ محترم حضرت مولانا حافظ عبد القیوم نیچاری کی انتھک محنت اور لگن کا بڑا ہاتھ ہے، وہیں اس کےفرزندان اور اساتذہ کی محنت، تدریسی صلاحیتیں اور کشادہ ماحول بھی اس کی کامیابی کی وجوہات ہیں۔
حافظ عبد القیوم نیچاری نے اس ادارے کی بنیاد رکھی اور اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی محنت کا مقصد صرف دینی تعلیم کا فروغ نہیں تھا بلکہ انہوں نے ایک ایسا تعلیمی ماحول تخلیق کیا جہاں طلبہ کو نہ صرف دینی تعلیم بلکہ عصری علوم بھی فراہم کیے جاتے ہوں۔ ان کی یہ سوچ تھی کہ طلبہ کو دین کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی ملنی چاہیے تاکہ وہ ایک متوازن زندگی گزار سکیں۔ حافظ عبد القیوم کی قیادت میں مدرسہ نے تعلیم کے معیار کو بلند کیا اور اس کی شہرت نصیرآباد اور ارد گرد کے علاقے میں پھیل گئی
ماہر اساتذہ کی ٹیم نے اپنے علم و تجربے سے طلبہ کو بہتر تعلیم فراہم کی، اور انہیں دینی و عصری دونوں میدانوں میں کامیاب بنانے کے لیے جدوجہد کی۔ اساتذہ نے نہ صرف نصابی تعلیم پر توجہ دی بلکہ طلبہ کی اخلاقی و روحانی تربیت پر بھی خاص توجہ دی، تاکہ وہ ایک بہترین مسلمان اور ذمہ دار شہری بن سکیں۔ ان کی محنت نے طلبہ میں علم کے ساتھ ساتھ ایمانداری، اخلاق اور کردار کو بھی پروان چڑھایا۔
مدرسہ عربیہ دارالقرآن رحمانیہ کا ماحول انتہائی کشادہ اور پرامن ہے، جہاں طلبہ کو اپنی تعلیم اور تربیت پر پورا دھیان دینے کا موقع ملتا ہے۔ یہاں کی فضا علمی اور روحانی ہے، جو طلبہ کی ذہنی اور اخلاقی نشوونما کے لیے انتہائی سازگار ہے۔ ادارے کی عمارت اور اس کا نظم و نسق ایسا ہے کہ ہر طالب علم کو سیکھنے کی آزادی اور سکون ملتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ طلبہ اپنے تعلیمی سفر میں کامیاب ہوتے ہیں اور اچھے نتائج حاصل کرتے ہیں۔
دینی و عصری تعلیم کا امتزاج
مدرسہ عربیہ دارالقرآن رحمانیہ کا ایک اور اہم پہلو اس کی دینی و عصری تعلیم کا امتزاج ہے۔ یہاں طلبہ کو قرآن و سنت کی تعلیم کے ساتھ ساتھ انگریزی، ریاضی، سائنس، کمپیوٹر اور دیگر اہم عصری علوم بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔

دینی شعبہ جات
مدرسہ عربیہ دارالقرآن رحمانیہ میں دینی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ اس کے مختلف دینی شعبہ جات طلبہ کو اسلامی علوم میں مہارت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں:
1. شعبہ قرآن و تجوید
اس شعبہ میں طلبہ کو قرآن مجید کی صحیح تلاوت، تجوید، حفظ اور تفسیر کی تعلیم دی جاتی ہے تاکہ وہ قرآن کے پیغام کو صحیح طریقے سے سمجھیں اور اس پر عمل کر سکیں۔
2. شعبہ حدیث
اس شعبہ میں حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم دی جاتی ہے، جہاں طلبہ کو صحیح اور ضعیف حدیث کی پہچان، حدیث کے موضوعات اور علم حدیث کے اصول سکھائے جاتے ہیں۔
3. شعبہ فقہ
اس شعبہ میں اسلامی فقہ کی تعلیم دی جاتی ہے تاکہ طلبہ اسلامی قانون کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے تیار ہوں اور مختلف مسائل کا حل شریعت کی روشنی میں تلاش کر سکیں۔
4. شعبہ عربی زبان
اس شعبہ میں طلبہ کو عربی زبان سکھائی جاتی ہے تاکہ وہ قرآن اور حدیث کو اصل زبان میں سمجھ سکیں اور اسلامی متون کی گہری تفہیم حاصل کر سکیں۔

عصری شعبہ جات
مدرسہ عربیہ دارالقرآن رحمانیہ میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی دی جاتی ہے تاکہ طلبہ جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں:
1. انگریزی زبان
طلبہ کو انگریزی زبان کی تعلیم میٹرک تک دی جاتی ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر کامیاب ہو سکیں اور اپنے آپ کو جدید دنیا کے ساتھ جوڑ سکیں۔
2. ریاضی اور سائنس
مدرسہ میں ریاضی اور سائنس کے مضامین کی تعلیم دی جاتی ہے تاکہ طلبہ جدید سائنسی علوم میں بھی ماہر ہو سکیں اور اپنے میدان میں بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔
3. سوشل اسٹڈیز
طلبہ کو تاریخ، جغرافیہ اور معیشت جیسے اہم سماجی علوم کی تعلیم دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے معاشرتی ماحول اور عالمی مسائل کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔
4. اکاؤنٹنگ اور بزنس اسٹڈیز
طلبہ کو کاروباری اصولوں اور اکاؤنٹنگ کی تعلیم دی جاتی ہے تاکہ وہ اقتصادی میدان میں اپنی مہارت بڑھا سکیں۔
کمپیوٹر کی تعلیم
مدرسہ عربیہ دارالقرآن رحمانیہ میں طلبہ کو جدید دور کی ضرورتوں کے مطابق کمپیوٹر کی تعلیم بھی فراہم کی جاتی ہے۔
عید الفطر کے بعد مدرسہ عربیہ دارالقرآن رحمانیہ میں نئے طلباء کے داخلہ شروع ہونگے اہل نصیرآباد سے گزارش کرتاہوں اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے انہیں بہترین تعلیمی ادارے جامعہ رحمانیہ میں داخلہ کروائیں ۔ جامعہ رحمانیہ جیسے معتبر ادارے میں تعلیم حاصل کرنا بچوں کے لیے ایک عظیم موقع فراہم کر سکتا ہے، جہاں انہیں دینی و دنیاوی تعلیم حاصل ہوگی۔ بس بلال احمد جتک کی یہی ہے دعایوں چلتارہے یہ چراغ تاقیامت ،
کامیابی وہ نہیں جو ہاتھوں میں ہو،
کامیابی وہ ہے جو دلوں میں ہو۔
اگر دل میں عزم ہو، تو راستہ ملتا ہے،
محنت کی روشنی ہر اندھیرا مٹا دیتی ہے۔

Address

Usta Muhammad
WEATHER

Telephone

+923133422109

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when J U I.Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to J U I.Balochistan:

Share