Balochistan Updates

  • Home
  • Balochistan Updates
Call Directions Contact the business

Balochistan Updates Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Balochistan Updates, .

Reporting live from the heart of Balochistan!
🛑( 0302-3405982 )🛑
Bringing you daily news videos and updates straight from the ground.Join me for accurate, timely, and in-depth coverage of Balochistan's stories.

05/10/2026

کوئٹہ چمن یارو کسٹم چیک پوسٹ پر ایک سادہ کپڑوں کے اہلکار گاڑی ڈرائیور سے مٹھائی لیتے ہوئے، اب سوال یہ ہیں کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس شخص کون ہے جو روڈ پر گاڑیوں سے پیسے لیتے ! اگر کسٹم اہلکار ہے تو یونیفارم کہاں ! اگر پرائیوٹ اہلکار ہے تو کسٹم کے افسر نے بار بار یہ دعوای کیا ہے کہ ہمارے پاس جو بھی پرائیوٹ لوگ تھے ان سب کو ختم کر دیا ! یہ اج کی ویڈیو ہے جوکہ جانب اپنا حصہ وصول کرتے ہیں !

05/10/2026

پانچ ارب روپے کا منصوبہ! ریلوے حکام نے ذمہ داری انجینئرنگ برانچ پر ڈال دی۔

04/10/2026

حاجی اختر کاکڑ کی مشرتابہ میں عصمت اللہ کاکڑ اور موسی جان خلجی کا ایکتیس سالہ رنجش خوشی میں بدل

03/10/2026

عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی لانگ مارچ کے خاتمے یا ملتوی کرنے پر فیصلہ ہوگا،
اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی

حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان مذاکرات کامیاب : ذرائعحکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات پر کچھ دیر میں بریفنگ کا امکان : ذرائع
03/10/2026

حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان مذاکرات کامیاب : ذرائع
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات پر کچھ دیر میں بریفنگ کا امکان : ذرائع

03/10/2026

ملک حاجی عبدالباری کاکڑ نے وائس پیغام میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اٹھانے، تشدد اور بھتہ لینے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

01/10/2026

اتنی بڑی خوشی کے موقع پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور میڈیا کے ساتھ جس طرح کا ناروا سلوک اور بدانتظامی کی گئی، وہ انتہائی افسوسناک تھا۔اس عمل کی جتنی مزمت کی جائے کم ہیں!

آج گلستان میں خان احمد خان اچکزئی اور خان حاجی جیلانی خان اچکزئی کے درمیان صلح ہوئی، جو یقیناً پورے علاقے کے لیے ایک بہت ہی خوش آئند اور خوشی کا موقع ہے۔ میں بذاتِ خود ایک سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہوں، اس لیے آج مجھے بھی اس خوشی میں شرکت کرتے ہوئے دلی خوشی محسوس ہو رہی تھی۔

میری زندگی میں کچھ ایسے لمحات ہیں جنہیں میں کبھی نہیں بھول سکتا۔ ایک غم اور دو خوشیاں۔ گلستان میں اس سے پہلے جب دو فریقین کے درمیان صلح ہوئی اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، وہ میری زندگی کی پہلی بڑی خوشیوں میں سے ایک تھی۔ آج کی یہ صلح میرے لیے دوسری بڑی خوشی تھی۔

لیکن اسی زندگی میں ایک ایسا غم بھی ہے جسے یاد کرکے آج بھی دل دکھتا ہے۔ مصویر خان کاکڑ کو اغوا کیا گیا اور بعد میں اس کی انتہائی دردناک حالت میں لاش ملی۔ وہ واقعہ میرے لیے اور پورے علاقے کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ تھا۔

آج ہم اپنی تمام ذاتی مصروفیات، خوشیوں اور غموں کو ایک طرف رکھ کر صرف اس مقصد کے لیے گلستان پہنچے تھے کہ عوام کی اس خوشی کو کیمرے کے ذریعے ریکارڈ کریں اور آپ تک پہنچائیں۔ کوئٹہ اور پشین سے بڑی تعداد میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور صحافی بھی وہاں موجود تھے، جو کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ اس تاریخی صلح اور عوام کی خوشی کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے آئے تھے۔

مگر افسوس کہ اتنی بڑی خوشی کے موقع پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور میڈیا کے ساتھ جس طرح کا ناروا سلوک اور بدانتظامی کی گئی، وہ انتہائی افسوسناک تھا۔

ہم وہاں کسی سے الجھنے یا کسی تقریب میں خلل ڈالنے کے لیے نہیں گئے تھے، بلکہ عوام کی خوشی کو عوام تک پہنچانے کے لیے گئے تھے۔ لیکن بدقسمتی سے میڈیا اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو وہاں سے نکالنے کی کوشش کی گئی، یہاں تک کہ سٹیج سے یہ الفاظ بھی کہے گئے کہ میڈیا والے بیٹھ جائیں، ورنہ انہیں یہاں سے کھینچ کر باہر نکال دیا جائے گا۔

سوال صرف اتنا ہے کہ اگر ہم آپ کی خوشی کو پوری دنیا تک پہنچانے کے لیے وہاں موجود تھے، تو ہمارے ساتھ ایسا رویہ کیوں اختیار کیا گیا؟

صلح، امن اور بھائی چارے کے اس خوبصورت موقع پر ہمیں بھی عزت اور احترام کی امید تھی۔ مگر صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عوام اور معاشرے کے درمیان ایک رابطے کا کردار ادا کرتے ہیں۔

آج کی صلح کی خوشی اپنی جگہ، لیکن میڈیا اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے ساتھ پیش آنے والے اس ناروا رویے کا دکھ بھی اپنی جگہ موجود ہے۔ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ہم خوشیوں کو بھی عوام تک پہنچائیں گے اور جو بات غلط ہوگی، اسے بھی عوام کے سامنے ضرور رکھیں گے۔

01/10/2026

خان احمد خان اچکزئی اور خان حاجی جیلانی خان اچکزئی کے درمیان آج صلح ہوگئی، جو یقیناً خوش آئند ہے۔

مگر آج قلعہ عبداللہ میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے ساتھ پیش آنے والے سخت ناروا رویے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اختلاف اپنی جگہ، مگر صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے ساتھ بدسلوکی کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہونی چاہیے۔

01/10/2026

گلستان قلعہ عبداللہ میں دو فریقین کے درمیان صلح

Address


Telephone

+923353191011

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Balochistan Updates:

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed photography service?

Share