Tump & Mand updates

Directions

Tump & Mand updates The purpose of this page is to make you inform about the latest news .

For posting any formal post you can text us, we will publish you post after the inquiry.

04/08/2026

تمپ) تمپ اپسی کہن کے پہاڑی علاقے سے دو خستہ حال لاشیں برآمد، شناخت تاحال نہ ہوسکی

ضلع تمپ کے علاقے اپسی کہن کے پہاڑی ایریا سے دو خستہ حال لاشیں برآمد ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کرنے کے لیے روانہ ہوگئی ہے جہاں قانونی کارروائی اور شناخت کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشیں اس قدر خستہ حال ہیں کہ فوری طور پر ان کی شناخت ممکن نہیں۔ بعض مقامی ذرائع کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ لاشیں ممکنہ طور پر یکم جولائی کو تمپ سے نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں مبینہ طور پر اغوا ہونے والے الطاف مولابخش اور مروان ولد مشتاق کی ہوسکتی ہیں۔

تاہم اس حوالے سے فی الحال کوئی سرکاری تصدیق موجود نہیں ہے اور نہ ہی پولیس یا ضلعی انتظامیہ نے لاشوں کی شناخت سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔ حتمی شناخت اہلِ خانہ کی جانب سے شناخت یا متعلقہ حکام کی سرکاری تصدیق کے بعد ہی ممکن ہوگی۔

02/08/2026
گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سٹی تمپ کے مسائل فوری حل کیے جائیں، لیاقت علی ھوتتمپ کے معروف سماجی و قبائلی رہنما اور سابق ڈی ...
02/08/2026

گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سٹی تمپ کے مسائل فوری حل کیے جائیں، لیاقت علی ھوت

تمپ کے معروف سماجی و قبائلی رہنما اور سابق ڈی ڈی ای او لیاقت علی ھوت نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سٹی تمپ کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ضلع کے قدیم ترین تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہے، جسے 1963 میں ہائی اسکول کا درجہ دیا گیا تھا۔ اس ادارے نے کئی دہائیوں سے ہزاروں طلبہ کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کیا، مگر افسوس کہ آج یہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکول کی عمارت انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے، جس کے باعث طلبہ اور عملے کو روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ اساتذہ کی شدید کمی کے باعث تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں، جس سے طلبہ کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

لیاقت علی ھوت نے حکومتِ بلوچستان، محکمہ تعلیم اور حلقہ پی بی-28 کے منتخب نمائندے میر اصغر رند سے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سٹی تمپ کے تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے، ضروری تدریسی عملہ تعینات کیا جائے، عمارت کی فوری مرمت و بحالی عمل میں لائی جائے، اور اس تاریخی تعلیمی ادارے کو ماڈل اسکول کا درجہ دے کر جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ علاقے کے طلبہ بہتر اور محفوظ تعلیمی ماحول میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

26/07/2026

تمپ )
ابھی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تمپ لیڈیز مارکیٹ میں نامعلوم چور نصر اللہ نامی شخص کا موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پائی جاتی ہے۔ متاثرہ شہری نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کو جلد از جلد گرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمد کیا جائے۔

مزید تفصیلات موصول ہونے پر خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

انتقال کی اطلاعانتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ انور ولد نظر محمد، اقبال جمعدار صاحب کے بھتیجے، کراچی میں انتقا...
25/07/2026

انتقال کی اطلاع

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ انور ولد نظر محمد، اقبال جمعدار صاحب کے بھتیجے، کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر 3:00 بجے غازی ٹاؤن، ملیر، کراچی میں ادا کی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

تربت تا مند ردیگ روڈ پر زیرِ تعمیر نئے پل کو تقریباً 20 سال پرانے اور خستہ حال پل کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، جبکہ پرانے پل ...
23/07/2026

تربت تا مند ردیگ روڈ پر زیرِ تعمیر نئے پل کو تقریباً 20 سال پرانے اور خستہ حال پل کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، جبکہ پرانے پل میں متعدد جگہوں پر دراڑیں، سوراخ اور ٹوٹ پھوٹ واضح طور پر موجود ہیں۔

عوام کا مؤقف ہے کہ ایسے کمزور اور بوسیدہ پل کے ساتھ نئے پل کو منسلک کرنا عوامی مفاد کے خلاف ہے اور مستقبل میں حفاظتی مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔

علاقے کے معزز ایم این اے، ایم پی اے اور متعلقہ حکام سے پُرزور اپیل ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، تعمیراتی کام کا شفاف اور تکنیکی جائزہ لیا جائے، اور اس اہم شاہراہ کو معیاری، محفوظ اور پائیدار بنایا جائے تاکہ عوام کو مستقبل میں کسی بھی قسم کی مشکلات یا حادثات کا سامنا نہ کرنا پڑے

19/07/2026

تمپ:اہلِ تمپ مند سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ یاد رکھیں، آج کل نہنگ ندی میں مچھلی کی تعداد بہت زیادہ ہے اور لوگ وہاں سے بڑی مقدار میں مچھلی نکال رہے ہیں۔

ضرورت کے مطابق مچھلی پکڑنا ٹھیک ہے، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ بعض لوگ ضرورت سے زیادہ مچھلی پکڑ کر بعد میں ضائع کر دیتے ہیں۔

⚠️ اس عمل سے مچھلی کی نسل ختم ہونے کا خطرہ ہے۔

🙏 لہٰذا تمام عوام سے گزارش ہے کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور صرف ضرورت کے مطابق ہی مچھلی پکڑیں۔

تربت سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال رند کے شوہر میر چنگیز خان کُرد انتقال کر گئے ہیں۔
19/07/2026

تربت سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال رند کے شوہر میر چنگیز خان کُرد انتقال کر گئے ہیں۔

13/07/2026

تمپ) سوتیلے بھائی کے ہاتھوں نوجوان قتل، ملزم فرار

تمپ کے مرکزی بازار کے رہائشی ایک نوجوان کو مبینہ طور پر اس کے سوتیلے بھائی نے چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت شبیر ولد رشید، سکنہ تمپ کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، جہاں ملزم نے گھریلو تنازع کے دوران شبیر پر چاقو سے حملہ کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پہلوان شیر محمد کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس کے ساتھ موصول ہوئی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس م...
29/06/2026

پہلوان شیر محمد کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس کے ساتھ موصول ہوئی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، ان کے درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
تمپ کی سیاسی و قبائلی شخصیت، لیاقت علی ہوت

Address

Tump

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tump & Mand updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category