زہ خو لاڑم آشنا

زہ خو لاڑم آشنا local Drvier

سب کو ایک نصیحت 🙏😢بالغ ویب سائٹس پر 🙏😢😔پاکستانی مواد کی بھرمار کیوں ۔۔؟؟؟نوٹ: یہ پوسٹ صرف بالغوں کے لئے ہے۔ خواتین اپنے ...
01/04/2026

سب کو ایک نصیحت 🙏😢
بالغ ویب سائٹس پر 🙏😢😔
پاکستانی مواد کی بھرمار کیوں ۔۔؟؟؟
نوٹ: یہ پوسٹ صرف بالغوں کے لئے ہے۔
خواتین اپنے رسک پر پڑھ سکتی ہیں۔ شرمیلے
اور کٹر لوگ اس پوسٹ سے صرفِ نظر کر دیں۔
نوجوان بچوں کے والدین لازمی پڑھیں۔
____
ہمارے ایک کولیگ بتا رہے تھے کہ میرے ایک دوست کی نئے اور پرانے موبائل کی خرید وفروخت کی دکان ہے۔ ایک دن اس دوست کے پاس اس کی دکان میں بیٹھا تھا کہ ایک ماڈرن سی خوش شکل لڑکی اپنی ماں کے ساتھ موبائل لینے آئی۔ ایک پرائس رینج بتا کر پوچھا کہ اس میں اچھا موبائل کونسا ہے جس کا کیمرہ ، میموری اور سپیڈ اچھی ہو۔ میرے دوست نے پوچھا کہ پہلے آپ کونسا موبائل استعمال کر رہی تھیں اور تبدیل کرنے کی وجہ؟ مزید یہ کہ آپ کا استعمال کیا ہے تاکہ اس لحاظ سے آپ کو بہتر موبائل بتا سکوں۔ اس نے پرانا موبائل دکھایا ہوئے کہا کہ پہلے سیمسنگ کا یہ موبائل ہے اور ہیلڈ ہوجاتا ہے اس لیے کوئی نیا لینا ہے۔ مزید کہا کہ آنلائن ایگزام ہو رہے یونیورسٹی کہ تو اچھی سپیڈ والا چاہیے۔
میرے دوست نے سیمسنگ اور چائنیز کمپنی کے دو تین موبائل دکھائے جس میں اسے سیمسنگ کا ہی ایک موبائل پسند آگیا۔ پیسے دینے لگی تو دوست نے پوچھا کہ پرانا بیچنا ہے؟
اس نے کہا کہ نہیں ابھی تو نہیں بیچنا۔
میرے دوست نے کہا کہ اگر بیچنا ہے تو میں اٹھارہ ہزار دیتا ہوں اس کا۔
اٹھارہ ہزار کا سن کر وہ لڑکی، اس کی ماں اور میں بھی حیران ہو گیا کیونکہ وہ موبائل دس ہزار کا بھی نہیں تھا۔
سب کو حیران ہوتے دیکھ کر دوست کہنے لگا کہ میں نے آٹھ کہنا تھا لیکن غلطی سے اٹھارہ کہہ دیا ہے۔ لیکن میں اپنی زبان پر قائم ہوں۔ ابھی بیچنا ہے تو اٹھارہ مائنس کر کے باقی پیسے دے دیں۔
لڑکی کی اماں فوراً سے راضی ہو کر کہنے لگی کہ دے دو کیونکہ اتنے تو کسی نے نہیں دینے۔
وہ لڑکی کہنے لگی، نہیں اس میں میرا سارا ڈیٹا ہے۔ ابھی پہلے نیو موبائل میں کرونگی پھر بیچوں گی۔
میرے دوست نے کہا کہ ابھی دو منٹ لگنے ، دونوں سیمسنگ کے ہیں، ابھی بیک اپ کر کے اس نئے میں کر دیتا ہوں۔ اس کے بعد آپ اس پرانے کو ری سیٹ فیکٹری سیٹنگ کر دینا تو سب کچھ اڑ جائے گا۔ ابھی اٹھارہ دے رہا ہوں۔ بعد میں آٹھ ہی دونگا۔
تھوڑے سے پس و پیش کے بعد ماں کی طرف سے اصرار کی وجہ سے لڑکی مان گئی۔
دوست نے اسی وقت بیک اپ کر کے نئے موبائل میں کر دیا۔ ان کے جانے کے بعد میں نے دوست سے پوچھا کہ یہ کیا کیا تو نے؟ اتنا مہنگا لے لیا۔ اتنا گھاٹے کا سودا کیوں کیا تو نے؟
وہ شیطانی ہنسی ہنستے ہوئے کہنے لگا، تو ابھی بچہ ہے۔ تجھے کچھ بھی نہیں پتہ۔ اس میں اتنے پیسے ملتے ہیں کہ سوچ ہے تیری۔ تو چائے پی ابھی ایک جھلک دکھاتا ہوں۔
تب تک دوست اس موبائل کو ڈیٹا ریکوری پر لگا چکا تھا۔
کہنے لگا کہ ہم تو دیکھتے ہی پہچان لیتے ہیں۔ پھر اچھے کیمرے اور اچھی سپیڈ والے موبائل کی ڈیمانڈ، پرانا موبائل بیچنے پر اس کا اتنا ہچکچانا۔ پھر ہمیں پتہ ہے کہ یہ موبائل غلط چیزیں کھولنے پر ہی ہیلڈ ہو سکتا ہے۔ ان ساری چیزوں کی وجہ سے میں نے ایک جوا کھیلا ہے۔ لگ گیا تو لاکھوں آئیں گے، نہ لگا تو پانچ دس ہزار کا نقصان بس۔
مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا تو چائے پینے لگا۔ اس سے گپ شپ کے دوران وہ مسلسل اس کے ڈیٹا ریکوری میں لگا رہا۔ جب میں نے جانے کے لیے اجازت چاہی تو کہتا چلے جانا بس دیکھتے جاؤ کہ میں نے اتنے پیسے کس لیے بھرے ہیں۔ پھر اس نے اس لڑکی کی ایسی ایسی ویڈیوز اور تصاویر دکھائیں کہ میں حیران ہو گیا۔ اسے کہا کہ یار اس کی عزت نہ اچھالو۔ وہ کہتا جس نے اپنی عزت کا خود خیال نہ کیا ہو اس کی عزت کا پاس میں کیوں کروں۔

ایک اور دوست سے بات ہوئی جو استعمال شدہ موبائل فون کی خرید وفروخت کا کام کرتا ہے۔ میں نے پوچھا کہ اس کام میں اتنی بچت کیسے ہے جبکہ ایک دن میں دو چار موبائل سے زیادہ کی تو خرید وفروخت نہیں ہو پاتی ہے۔ تھوڑی بہت رد وکد کے بعد اس نے بتایا کہ جب بھی کوئی موبائل ہمارے پاس بکنے یا ٹھیک ہونے کے لیے آتا ہے تو سب سے پہلے یہ دیکھا جاتا ہے کہ وہ موبائل کس کے زیر استعمال رہا ہے۔ اس پر خاص نظر یہ رکھی جاتی ہے کہ اگر موبائل کالج یا یونیورسٹی کے کسی شاطر اور ہینڈسم لڑکے یا خوبصورت لڑکی کے زیر استعمال رہا ہو تو کسی بھی صورت میں اسے خرید لیا جاتا ہے (اس کے الفاظ کو مہذب الفاظ میں لکھا ہے) یا ٹھیک ہونے کے لیے آیا ہو تو کل کا وقت دیا جاتا ہے۔ پھر ایسے موبائل کو سب سے پہلے ڈیٹا ریکوری پر لگایا جاتا ہے۔ اب کوئی بھی موبائل ایسا نہیں ہوتا جس میں قابل اعتراض تصاویر نہ ہوں۔ دوسری تصاویر کے تقابل سے یہ دیکھا جاتا ہے کہ یہ تصاویر اور ویڈیوز اس کی اپنی ہیں یا انٹرنیٹ سے لی گئی ہیں۔ اپنی ہوں تو ویڈیوز اور تصاویر کی تعداد، کوالٹی وغیرہ کے لحاظ سے بیچا جاتا ہے۔ جہاں سے یہ مختلف بالغ ویب سائٹس کو فروخت ہوتی ہیں۔

مزید اس نے بتایا کہ جب بھی آپ موبائل ٹھیک کروانے جائیں تو چاہے چھوٹا سا بھی مسئلہ ہو یہی کہا جاتا کہ کل ٹھیک ہو گا۔ وجہ یہ ہوتی کہ جب کوئی موبائل بیچنے آتا تو اکثر سب کو اڑا کر اور ریسیٹ کر کے لاتا ہے جس کی وجہ سے ڈیٹا ریکوری تھوڑی مشکل ہوتی مگر جو ٹھیک کروانے لائے تو اس کا تو فوراً سے سب کچھ سامنے آ جاتا ہے۔ پھر یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ موبائل کس کے زیر استعمال ہے۔ وہاں سے یہ اکثر ہاتھ لگتا ہے۔
اس دوست کے بقول شاید ہی کوئی موبائل والا ہو جو یہ نہ کرتا ہو ورنہ سب نے ہی مہنگے مہنگے ڈیٹا ریکوری سافٹ وئیر خرید رکھے ہوتے ہیں۔

اس سب کا حل کیا ہے؟
پہلی بات تو یہ کہ جب بھی کوئی موبائل لیں تو اچھی طرح سوچ سمجھ کر لیں اور پھر اسے لمبے عرصے تک استعمال کریں اور کبھی نہ بیچیں۔ بیچنا ناگزیر ہو تو پھر کم سے کم چار پانچ مرتبہ اس کو مختلف غیرضروری فائلز سے بھریں اور ری سیٹ کرکے سب کچھ اڑائیں۔ پانچ دفعہ ایسے کرنے سے بہت کم ایسا چانس ہوگا کہ کچھ ملے اور اگر کچھ ریکور ہو بھی گیا تو دوسری فائلز اتنی زیادہ ہونگی کہ ان میں سے اصل کو ڈھونڈنا ناممکن نہیں تو بہت مشکل ضرور ہوگا۔
کبھی موبائل ٹھیک کروانا پڑے تو پاس کھڑے ہو کر کروائیں اور جو کہے کہ کل لے جانا اسے ہرگز نہ دیں۔ کہے کہ کوئی پرزہ منگوانا پڑے گا تو اسے کچھ ایڈوانس رقم دے کر کہیں کہ منگوا لے میں کل آ جاؤں گا۔
لیکن اس سے بھی زیادہ اچھا یہ ہے کہ ایسا کچھ بنائیں ہی نہ اور موبائل کو پاک صاف رکھیں (اگرچہ یہ آج کل کے دور میں بہت ہی مشکل ہے کہ کوئی اس پر عمل پیرا ہو)۔
اور آخری اور سب سے اہم گزارش نوجوانوں کے والدین سے ہے۔ آپ کی اولاد چودہ پندرہ سال کی عمر میں ہی جوان ہوجاتی ہے۔ اور ہر انسان جوان ہوتے ہی جنسی ضرورت کو پورا کرنا چاہتا ہے چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی۔ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ میرا بیٹا یا میری بیٹی تو بہت شریف ہے تو یہ غلط استدلال ہے۔ کیونکہ جب ایک ضرورت ہے تو اسے جائز طریقے سے پورا کرنے کا انتظام نہیں کریں گے تو وہ غلط طریقے سے ہی پورا ہو گا۔ گرل فرینڈ بوائے فرینڈ کا تعلق بہت عام ہے اب اور اس تعلق میں موبائل کے ذریعے ویڈیوز اور تصاویر کا تبادلہ بھی کوئی بعید از قیاس بات نہیں ہے۔
اپنے بچوں کی بالغ ہوتے ہی شادی کر دیں اور وہاں جہاں وہ چاہیں۔ ذات برادری کے بکھیڑوں سے اب نکل آئیں۔ ورنہ آپ کی یہ فضول ضد آپ کی اولاد کی دنیا اور آخرت دونوں تباہ کر دیتی ہے۔ اگر کسی بھی وجہ سے رخصتی ممکن نہیں ہے تو پھر بھی نکاح لازمی کر دیں اور وہ بھی خود ان کی پسند سے۔
پوسٹ کو شیئر ضرور کریں تاکہ بہت سارے لوگوں کا بھلا ہو جائے۔

👈

31/03/2026

شروع سے ہمارے چوکیداروں کا بھی یہی حال ہے

30/03/2026

بیگم کیلئے چپکے سے چیز لے جانے کیلئے
گھر کے دروازے سے بیڈروم تک کے راستے کوآبنائے ہرمز کہتے ہیں😂

30/03/2026

بڑی بریکنگ نیوز
لبنان میں حزب اللہ کی رضوان فورسز نے اسرائیلی فوجیوں کو لے جانے والی اسرائیلی گاڑیوں کے قافلے پر ایک منصوبہ بند گھات لگا کر حملہ کیا۔
بہت سے اسرائیلی فوجی مردار ھوگئے

🚭🌾 اہم گزارش برائے مسافر حضرات 🌾🚭سفر کے دوران خدارا جلتی ہوئی سگریٹ سڑک پر مت پھینکیں۔گندم کی فصل پک کر تیار ہورھی ہے — ...
29/03/2026

🚭🌾 اہم گزارش برائے مسافر حضرات 🌾🚭
سفر کے دوران خدارا جلتی ہوئی سگریٹ سڑک پر مت پھینکیں۔
گندم کی فصل پک کر تیار ہورھی ہے — ایک چنگاری پورا کھیت جلا سکتی ہے۔

ذرا سی لاپرواہی کسی غریب کسان کی سال بھر کی محنت کو راکھ بنا سکتی ہے۔

احتیاط کریں… ذمہ داری نبھائیں… کسان کا ساتھ دیں۔

📱 ڈیجیٹل صارفین کے حقوق استعمال نہ ہونے والا ڈیٹا کہاں جاتا ہے؟پاکستان میں بھی ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا ...
28/03/2026

📱 ڈیجیٹل صارفین کے حقوق استعمال نہ ہونے والا ڈیٹا کہاں جاتا ہے؟

پاکستان میں بھی ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا پیکجز دیتی ہیں جیسے 1.5GB، 2GB یا 3GB روزانہ جو ہر 24 گھنٹے بعد ری سیٹ ہو جاتے ہیں۔ مگر سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ جو ڈیٹا ہم نے پیسے دے کر خریدا، وہ استعمال نہ ہونے کی صورت میں آخر غائب کیوں ہو جاتا ہے؟

فرض کریں آپ نے 2GB ڈیٹا خریدا، مگر صرف 1.5GB استعمال کیا۔ باقی بچا ہوا 0.5GB رات کے 12 بجتے ہی ختم—نہ کوئی ریفنڈ، نہ کوئی اگلے دن کے لیے محفوظ۔ یہ کوئی تکنیکی خرابی نہیں، بلکہ ایک باقاعدہ پالیسی ہے۔

یعنی یا تو آپ غیر ضروری استعمال کریں، یا پھر اپنا خریدا ہوا ڈیٹا ضائع ہوتا دیکھیں یہی موجودہ نظام ہے۔

پاکستان جیسے ڈیجیٹل ترقی کی طرف بڑھتے ملک میں یہ سوال بہت اہم ہے کہ صارف کو اس کے پیسے کی مکمل قدر کیوں نہیں ملتی؟

مطالبات واضح ہیں:

1. ڈیٹا رول اوور (Carry Forward) کی سہولت
جو ڈیٹا استعمال نہ ہو، اسے اگلے دن یا اگلے سائیکل میں منتقل کیا جائے، نہ کہ فوراً ختم کر دیا جائے۔

2. غیر استعمال شدہ ڈیٹا کا مالی ایڈجسٹمنٹ
اگر صارف مسلسل اپنا مکمل ڈیٹا استعمال نہیں کرتا، تو اگلے مہینے کے پیکج میں رعایت یا ایڈجسٹمنٹ دی جائے۔

3. ڈیٹا ٹرانسفر کی اجازت
غیر استعمال شدہ ڈیٹا کو صارف کی ڈیجیٹل ملکیت سمجھا جائے، اور اسے دوستوں یا خاندان کے افراد کو منتقل کرنے کی سہولت دی جائے۔

ڈیجیٹل پاکستان کا خواب تبھی مکمل ہوگا جب صارفین کے حقوق محفوظ ہوں گے۔ جو آپ نے خریدا ہے، وہ ضائع نہیں ہونا چاہیے بلکہ آپ کے پاس رہنا چاہیے۔

27/03/2026

26/03/2026
لڑکی خودکشی کی دھمکی دے کر کھیتوں میں چھپ گئی۔۔۔۔ ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم 6 گھنٹے نہر میں تلاش کرتی رہی🤣
26/03/2026

لڑکی خودکشی کی دھمکی دے کر کھیتوں
میں چھپ گئی۔۔۔۔ ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم 6 گھنٹے نہر میں تلاش کرتی رہی🤣

23/03/2026

ٹرمپ کے ساتھ ایران میں کچھ ایسا ہی ہوا ہے 😀😃😄

22/03/2026

Out lofara CCTV camera

Address

Tangi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when زہ خو لاڑم آشنا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share