07/08/2026
کمزور اور حساس طبقات کی گرفتاری اور تفتیش کے دوران انسانی حقوق کے تحفظ کے موضوع پر نعمان باچا نے پولیس سکول آف انوسٹی گیشن، پشاور میں تفتیشی افسران کو خصوصی لیکچر دیا۔
نعمان باچا نے جامعہ پشاور سے مطالعۂ امن و تنازعات (Peace & Conflict Studies) میں ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ وہ پاکستان کے مقبول انگریزی اخبار The News میں پولیسنگ اور انسانی حقوق سے متعلق موضوعات پر باقاعدگی سے کالم بھی لکھتے ہیں۔