Daily Awaz Times Fareedabad

Daily Awaz Times Fareedabad latest news and correct information about any news.

عید کے چوتھے روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کسان سیکریٹری میر نذیر احمد کھوسہ  نصیر آباد کے مرکزی رہنما ڈاکٹر دوست عل...
01/06/2026

عید کے چوتھے روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کسان سیکریٹری میر نذیر احمد کھوسہ نصیر آباد کے مرکزی رہنما ڈاکٹر دوست علی عمرانی جیکب آباد ضلعی صدر میر گلاب جان مینگل جیکب آباد زون بی ایس او کے صدر بازید مینگل پارٹی کے رہنما مشتاق احمد گبول وڈھ میں سردار اختر جان مینگل اور گورگین جان مینگل سے اہم ملاقات کی خوشی کے موقع پہ تہھ دل سے عید مبارک دی ، اور ملکی خاص طور پہ بلوچستان کے موجودہ گمبیر حالات کا مفصل جائزہ لیا ۔۔۔

اسرائیل اور امریکا نے تمام مسلمان ممالک اور انکی میڈیا اور عوام کو ایران جنگ میں الجھا دیا ہے اور سکون سے لبنان شام اور ...
01/06/2026

اسرائیل اور امریکا نے تمام مسلمان ممالک اور انکی میڈیا اور عوام کو ایران جنگ میں الجھا دیا ہے اور سکون سے لبنان شام اور فلسطین میں میں اپنے مقاصد پورے کر رہا ہے آج لبنان میں مسلم آبادی والے تمام علاقہ پر قبضہ کر گیا ہے اور اسے اسرائیل کا حصہ بنانے کی تیاری ہے اسرائیل تیزی سے گریٹر اسرائیل کے منصوبے پر کام کر رہا ہے ہمارے لوگ صرف مزاکرات مذاکرات کھیل رہے ہیں حرامی میڈیا ایک خبر تک نہیں دیتا اتنا تو بتا دے ظالموں نے کتنے مسلمان مارے ہیں تاکہ مسلم امہ اپنے انجام کی تیاری کر سکے آج مسلمان ملک کا شہری ہونے پر افسوس ہو رہا ہے جبکہ فرانس پولینڈغیر مسلم ممالک میں احتجاج ہو رہے ہیں
دوسری طرف اسرائیلی پیش قدمیوں کے مقابلے میں الجولانی حکومت کی خاموشی

🔹 روسی نشریاتی ادارے آر ٹی کے مطابق 4 گاڑیوں پر مشتمل ایک اسرائیلی فوجی گشت، شامی شہریوں کی تشویش اور بے چینی کے درمیان، بغیر کسی گرفتاری کے مغربی درعا کے مضافات میں واقع حوضِ یرموک کی جانب روانہ ہوا۔

🔹 گزشتہ روز 3 فوجی گاڑیوں پر مشتمل صہیونی فوجیوں کا ایک دستہ مقبوضہ جولان کی سرحدی پٹی کے قریب صوبہ قنیطرہ کے جنوبی مضافات میں مزید اندر تک پیش قدمی کر گیا۔

🔹 جنوبی شام میں اسرائیلی فوج کی یہ دراندازیاں ایسے وقت میں جاری ہیں جب الجولانی حکومت ان اقدامات پر خاموش ہے اور صہیونیوں کے ساتھ براہِ راست مذاکرات میں مصروف ہے۔

ضلع صحبت پور میں سحری و افطاری کا کلینڈر
19/02/2026

ضلع صحبت پور میں سحری و افطاری کا کلینڈر

صحبت پور — افسوس ناک واقعہنصیر شاخ کے علاقے گوٹھ امتیاز خان گولہ میں دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا، جہاں محمد شعبان کٹ...
18/11/2025

صحبت پور — افسوس ناک واقعہ

نصیر شاخ کے علاقے گوٹھ امتیاز خان گولہ میں دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا، جہاں محمد شعبان کٹوہر کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ چند ہی لمحوں میں پورا گھر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے میں گھر کی تمام استعمال کی چیزیں، بچوں کا کھانے کا اناج اور دیگر ضروری سامان جل کر راکھ ہوگیا، جبکہ بدقسمتی سے ایک معصوم بچہ آگ کی لپیٹ میں آ کر جاں بحق ہوگیا۔ گھرانہ شدید صدمے اور بے بسی کی حالت میں ہے

اللہ پاک شہید ہونے والے معصوم بچے کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

صحبت پور فرید آباد ۔۔۔بلوچستان میں تعمیرِ نو کی نئی مثال — ہاؤسنگ ریکنسٹرکشن یونٹ کے تحت ہزاروں نئے گھر تعمیربلوچستان کے...
15/11/2025

صحبت پور فرید آباد ۔۔۔
بلوچستان میں تعمیرِ نو کی نئی مثال — ہاؤسنگ ریکنسٹرکشن یونٹ کے تحت ہزاروں نئے گھر تعمیر
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے حکومتِ پاکستان کی جانب سے قائم کردہ ہاؤسنگ ریکنسٹرکشن یونٹ (HRU) – IFRAP بلوچستان کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں۔
ضلع صحبت پور کے ہزاروں متاثرہ خاندان آج محفوظ، پائیدار اور خوبصورت گھروں میں نئی زندگی کا آغاز کر رہے ہیں۔

یہ منصوبہ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد حکومتِ پاکستان کی جانب سے متاثرینِ سیلاب کی بحالی اور تعمیرِ نو کے لیے شروع کیا گیا۔ اس منصوبے کا مقصد نہ صرف متاثرہ خاندانوں کو چھت فراہم کرنا ہے بلکہ انہیں بااختیار بنا کر خود اپنی نگرانی میں اپنے گھر تعمیر کرنے کا موقع دینا بھی ہے۔

ہاؤسنگ ریکنسٹرکشن یونٹ کے تحت حکومت متاثرہ خاندانوں کو گھر کی تعمیر کے لیے رقم براہِ راست ان کے بینک اکاؤنٹس میں اقساط کی صورت میں منتقل کرتی ہے۔ اس نظام کی سب سے بڑی خصوصیت شفافیت ہے، جہاں کسی قسم کی سفارش، کٹوتی یا بیچ کے مرحلے کو شامل نہیں کیا گیا۔
منصوبے کے تحت خواتین، بزرگوں، معذور افراد اور دیگر محروم طبقات کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے تاکہ سماجی انصاف اور مساوی مواقع کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
یہ تمام خدمات بلکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں متاثرہ خاندانوں کو صرف اپنی تعمیر کی ذمہ داری اور نگرانی خود انجام دینی ہوتی ہے۔ ہر تعمیر کا مرحلہ تکنیکی ماہرین کی نگرانی میں مکمل کیا جاتا ہے تاکہ گھروں کی پائیداری، معیار اور سیفٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ضلع صحبت پور اور دیگر اضلاع میں یہ منصوبہ تیزی سے جاری ہےجبکہ ضلع صحبت میں کئی گھر مکمل ہو چکے ہیں جبکہ متعدد تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں۔
ان گھروں کی تصاویر اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ضلع صحبت پور کے عوام نے مشکلات کے باوجود ہمت نہیں ہاری۔ یہ تعمیر شدہ گھر حوصلے، استقامت اور اجتماعی عزم کی روشن مثال بن چکے ہیں۔
یہ منصوبہ وفاقی حکومتِ پاکستان کی جانب سے بلوچستان کے عوام کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے جو شفافیت، خدمت اور انسان دوستی کے اصولوں پر مبنی ہے۔

یہ گھروں کی تعمیر صرف اینٹ اور سیمنٹ کا کام نہیں، بلکہ یہ بلوچستان کے ہر کونے میں امید، عزم اور بحالی کی علامت بن چکی ہے۔

13/11/2025

صحبت پور سمیت پورے بلوچستان میں انٹرنیٹ مکمل طور پر بند عوام شدید پریشان

فرید آباد۔۔ صحافی اتحاد زندہ بادشکر الحمد اللہ ہمارے لیڈر جمل بلوچ حوران خان اور مشتاق عزیز کھوسہ کی Bel confirm ہو گئی ...
08/10/2025

فرید آباد۔۔
صحافی اتحاد زندہ باد
شکر الحمد اللہ ہمارے لیڈر جمل بلوچ حوران خان اور مشتاق عزیز کھوسہ کی Bel confirm ہو گئی ♥️✌🏻🌹

01/09/2025

ضلع صحبت پور میں انٹرنیٹ کی سروس بحال کر دی گئی

اطلاع گمشدگی محمد حیات ولد عبد الطیف قوم چھمرانی عمر 65 سال جوکہ گھر جیانی ڈپ گوٹھ سلیم خان کھوسہ سے صبح کے وقت کسی کام ...
18/07/2025

اطلاع گمشدگی
محمد حیات ولد عبد الطیف قوم چھمرانی عمر 65 سال جوکہ گھر جیانی ڈپ گوٹھ سلیم خان کھوسہ سے صبح کے وقت کسی کام سے باہر گئے لیکن چار دن سے واپس نہیں آئیں اگر کسی دوست کو نظر آئے تو اس نمبر پر 03432832063اطلاع دیں شکریہ

24/06/2025

ایران نے قطر بحرین کویت اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا
یا ﷲ پاک ایران کی مدد فرما آمین

Address

Village Jia Khan Tehsil Fareedabad
Sohbatpur
80600

Telephone

+923454882595

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Fareedabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Awaz Times Fareedabad:

Share