GBN TV

GBN TV Media/News company

06/06/2026
05/06/2026

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کیپٹن (ر) سکندر علی سمیت پانچ آزاد امیدوار سید محمد علی شاہ کے حق میں دستبردار ہو گئے۔

05/06/2026

حشوپی میں بوا رسول شاکری ہاؤس کا افتتاح ایک پروقار تقریب کے دوران کیا گیا۔ اس موقع پر الحاج پیرزادہ سید شمس الدین اور استاد محترم شیخ محسن اشراقی نے اپنے دستِ مبارک سے افتتاحی فیتہ کاٹ کر ہاؤس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
تقریب میں علاقہ کے عمائدین، معززین اور مقامی افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو علاقے کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

05/06/2026

نوجوان صحافی اقبال سالک پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں صحافیوں پر تشدد کسی فرد نہیں بلکہ آزادی اظہار اور حق سچ پر حملہ ہے اور اس حملے کو صحافت، سچ اور حق پر حملہ تصور کرتے ہیں۔
اقبال سالک کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ متعلقہ ادارے واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لائیں

سجاد شگری بیورہ چیف ایم نیوز گلگت بلتستان

05/06/2026

شگر: خادم دلشاد ہاؤس شگر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیرِ اہتمام ایک کارنر میٹنگ اور شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنوں، سپورٹرز اور معززینِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کے دوران شرکاء نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور امیدواروں کے حق میں اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ تقریب میں پارٹی ترانوں پر کارکنوں نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا جبکہ مختلف افراد اور گھرانوں نے بھی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا مقررین نے اپنے خطاب میں پارٹی کے منشور، عوامی خدمات اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے پارٹی قیادت کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انتخابی مہم کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

゚viralシfypシ゚viralシ #سکردو ۔

03/06/2026

فری سٹائل پولو

اوسی:
گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی قومی پولو کھلاڑی شگر پہنچ گئیں۔ اماچہ پولو گراؤنڈ میں فری سٹائل پولو کے دلچسپ مقابلے ہوئے جہاں خواتین کھلاڑیوں نے بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ شائقین خواتین کو پولو کھیلتے دیکھ کر حیران رہ گئے نے میچز سے بھرپور لطف اٹھایا۔ خواتین کھلاڑیوں کی فری سٹائل پولو میں شرکت ایونٹ کی خاص بات رہی، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔

Address

Skardu

Telephone

+923400597026

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GBN TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GBN TV:

Share