Azam tweets

Azam tweets Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Azam tweets, Camera/Photo, Skardu.

11/04/2022
سکردو پریس ریلیزشعبہ سیاحت و مہان نوازی یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے طلباء نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائینز کے علاقائی د...
29/03/2022

سکردو
پریس ریلیز
شعبہ سیاحت و مہان نوازی یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے طلباء نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائینز کے علاقائی دفتر کا مطالعاتی دورہ کیا، طلباء نے علاقائی دفتر کےمختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اور زمہ دارن سے معلومات بھی اکھٹی کیں اس موقعے پر ہیڈ آف ڈیپارنمنٹ شعبہ سیاحت و مہان نوازی شمشاد حسین بھی طلباء کے ساتھ موجود تھے طلباء نے گزشتہ دنوں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے سکردو کو سیاحتی حب بنانے کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے باربار اپنی تقاریر میں سکردو کا ذکرکرنا اور سکردو کو سیاحتی حب بنانے کا عزم قابل قدر ہے اس اقدام سے بلتستان میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی، ہیڈ آف ڈیپارنمنٹ شمشاد حسین نے کہا کہ ہوا بازی اور سیاحت و مہان نوازی کا شعبہ سیاحتی فروغ کے لیے اشد ضروری ہے سکردو آئیر پورٹ سے بین الاقوامی پروازوں سے اجراء سے سیاحت کو فروغ ملے گا، پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ سلیز آفیسر شاکر حسین اور محمد عدنان نے قومی ائیر لائن کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے سیاحتی شعبے کی فعالیت کے لیے پرعزم ہے مختلف شہروں سےپروازوں سے اجراء سے یومیہ کی بنیاد پر ہزاروں لوگ سکردو آرہے ہیں جس سے سیاحتی شعبہ فعال ہو رہا ہے کراچی سے سکردو پی آئی اے کی پرواز ملک کی طویل ترین پرواز ہے، سال رواں امید ہے کہ سکردو ائیرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا اجراء ہو انہوں نے سیاحتی شعبے کی فعالیت کے لیے جامعہ بلتستان کے کردار کو بھی سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کی ۔

شعبہ سیاحت و، مہمان نوازی کے زیر اہتمام خصوصی تقریب، جس میں نیشنل جیوگرافک کے فوٹو گرافر مسٹر ٹوم سابق اسٹریلین ٹورسٹ گا...
13/03/2022

شعبہ سیاحت و، مہمان نوازی کے زیر اہتمام خصوصی تقریب، جس میں نیشنل جیوگرافک کے فوٹو گرافر مسٹر ٹوم سابق اسٹریلین ٹورسٹ گائیڈ مسٹر مائک، اورسیز پاکستانی ٹوور آپریٹر مسٹر رضا اختر اور لبنان سے تعلق، رکھنے والی سیاح ساوان ساتھ شریک ہوئے انہوں نے گلگت بلتستان میں سیاحتی مواقع کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور بین الاقوامی سطع پر گلگت بلتستان میں موجود سیاحتی مواقع کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان سے وابسطہ طلباء و، طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت ایک بہترین شعبہ ہے سیاحت کے زریعے معیشت میں بہتری لائی جاسکتی ہے اور روزگار کے باعزت مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اس شعبے کا، انتخاب بطور شعبہ ہی کریں، دنیائے پاکستان کا، مثبت چہرہ اجاگر کرنے میں سیاحت اہم کردار ادا کر سکتی ہے ہیڈ آف ڈیپارنمنٹ شعبہ سیاحت یونیورسٹی آف بلتستان سکردو شمشاد حسین نے کہا کہ ہم طلباء کے لیے سیاحتی شعبے میں نئے اور فعال روابط پیدا کرنے کے خواہاں ہیں، انہوں نے مہمانوں کو جامعہ ہذا میں خوش، آمدید کہا اور کہا کہ جامعہ ہذا میں آنے والے مہان ہمارے سفیر ہیں جو پوری دنیا میں ہمارا مثبت تشخص اُجاگر کریں گے!

07/03/2022

Beautiful seen of spelic area❤️

Congratulations to gbaian
30/01/2022

Congratulations to gbaian

Address

Skardu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azam tweets posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category