Voice of Shahkot

Voice of Shahkot Media

تحصیل شاہ کوٹ میں عیدالاضحی پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے پر حکومت پنجاب ،  ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم...
28/05/2026

تحصیل شاہ کوٹ میں عیدالاضحی پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے پر حکومت پنجاب ، ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو،اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ ثاقب عدنان اور انکی پوری ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے۔

ننکانہ صاحب میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے سینٹری ورکرز تنخواہوں میں مبینہ غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں و...
19/05/2026

ننکانہ صاحب میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے سینٹری ورکرز تنخواہوں میں مبینہ غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ورکرز نے کام چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی

خوشخبری اہلِ شاہ کوٹ! 🌟اب آپ کے شہر میں بن برکت فارمیسی کا شاندار افتتاح ہو چکا ہے۔یہاں دستیاب ہیں:✅ ہر قسم کی اصلی اور ...
17/05/2026

خوشخبری اہلِ شاہ کوٹ! 🌟
اب آپ کے شہر میں بن برکت فارمیسی کا شاندار افتتاح ہو چکا ہے۔

یہاں دستیاب ہیں:
✅ ہر قسم کی اصلی اور معیاری ادویات
✅ بچوں کے لیے مکمل کیئر
✅ خواتین کے لیے خصوصی مصنوعات
✅ اسکن اور ہیئر کیئر آئٹمز

🚚 اب شاہ کوٹ میں فری ہوم ڈیلیوری کی سہولت بھی دستیاب!
⏰ 24 گھنٹے اوپن
💊 معیاری ادویات
💰 مناسب قیمت
🤝 بہترین سروس

📍 ایڈریس: پرانا کالج روڈ نزد ٹی ایم اے آفس شاہ کوٹ

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عابد حسین قادری کی طرف سے پیغام
15/05/2026

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عابد حسین قادری کی طرف سے پیغام

(اسسٹنٹ کمشنر محترمہ اقرا ناصر صاحبہ الوداعی پیغام)میرے پیارے شاہ کوٹ کے شہریوں، تاجروں اور معزز شخصیات!آج جب میرا تبادل...
11/05/2026

(اسسٹنٹ کمشنر محترمہ اقرا ناصر صاحبہ الوداعی پیغام)
میرے پیارے شاہ کوٹ کے شہریوں، تاجروں اور معزز شخصیات!

آج جب میرا تبادلہ شاہ کوٹ سے ہو رہا ہے، تو یہاں گزارا گیا وقت ہمیشہ میری زندگی کی خوبصورت یادوں کا حصہ رہے گا۔ یہاں کے لوگوں کی محبت، تعاون اور خلوص نے ہر مشکل کام کو آسان بنایا۔

شہر کی خوبصورتی، صفائی اور ترقی کے لیے جو بھی اقدامات کیے گئے، وہ آپ سب کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھے۔

خصوصاً اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران تاجروں، شہریوں اور سماجی شخصیات نے جس ذمہ داری اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔

میں دل کی گہرائیوں سے تمام تاجروں کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور خاص طور پر میاں فہیم اقبال صاحب کی معاونت اور مثبت کردار کو سراہتی ہوں، جنہوں نے ہر موقع پر انتظامیہ کا ساتھ دیا۔

میری ہمیشہ یہی کوشش رہی کہ شاہ کوٹ کے عوام کو بہتر سہولیات، صاف ماحول اور ایک خوبصورت شہر ملے۔ اگر میری خدمات سے کسی کو فائدہ پہنچا تو یہ میرے لیے اعزاز ہے۔

میں شاہ کوٹ کے روشن مستقبل، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاگو ہوں۔
آپ لوگوں کی محبت ہمیشہ میرے دل میں زندہ رہے گی۔

اللہ حافظ
اقرا ناصر
اسسٹنٹ کمشنر


ہم ہیں بنیان المرصوص/ فتح کو ایک سال مکمل ، قوم کا افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسینشاہ کوٹ : معرکہ حق بنیان مرصوص کی ک...
08/05/2026

ہم ہیں بنیان المرصوص/ فتح کو ایک سال مکمل ، قوم کا افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین
شاہ کوٹ : معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی ایک سال مکمل ہونے پر تحصیل انتظامیہ کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا
شاہ کوٹ:ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کی قیادت کر رہی ہیں
شاہ کوٹ: ریلی میں تحصیل انتظامیہ افسران ،سول سوسائٹی سیاسی سماجی شخصیات اور تاجر رہنما نے بھرپور شرکت کی
شاہ کوٹ: ریلی میں شرکاء کی بڑی تعداد کی شرکت، ملک کی سلامتی اور استحکام کے حق میں نعرے بازی
شاہ کوٹ: معرکہ حق کی کامیابی آج بھی یادگار دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،اقراناصر
شاہ کوٹ: پاک فوج ہر وقت دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے ، اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر
شاہ کوٹ:ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور شہداء کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

انجمن تاجران شاہکوٹ کے نمائندگان کی ڈی سی آفس ننکانہ آمدانجمن تاجران کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو سے مل...
07/05/2026

انجمن تاجران شاہکوٹ کے نمائندگان کی ڈی سی آفس ننکانہ آمد

انجمن تاجران کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو سے ملاقات کی

ڈپٹی کمشنر نے الیکشن میں کامیابی پر انجمن تاجران کے نمائندوں کو مبارکباد دی

انجمن تاجران نے مٹھائی تقسیم کی اور ڈپٹی کمشنر کو یادگاری شیلڈ پیش کی

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سفیان دلاور ، اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی طارق محمود باجوہ سمیت دیگر بھی موجود تھے

07/05/2026

ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راؤ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ اقرا ناصر کی شہید کیپٹن کاشف ارشاد گورائیہ کے گھر آمد

ایم پی اے رانا محمد ارشد بھی اس موقع پر ہمراہ موجود، شہید کے اہلخانہ سے اظہارِ یکجہتی

گاؤں نظام پور، چک نمبر 80 میں کیپٹن کاشف ارشاد گورائیہ شہید کے والدین سے ملاقات

اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ کی شہید کی قبر پر حاضری، فاتحہ خوانی اور خراجِ عقیدت پیش

وطن کیلئے جان قربان کرنے والے شہداء قوم کا حقیقی فخر ہیں، اقرا ناصر

معرکۂ حق کے موقع پر پوری قوم پاک فوج اور شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے،اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر

پاک فوج کے عظیم سپوتوں کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،اقرا ناصر

حکومتِ پنجاب شہداء کے خاندانوں کی خدمت اور معاونت جاری رکھے گی: اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ

شہداء کی قربانیاں قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،اقرا ناصر

06/05/2026
06/05/2026

ننکانہ صاحب: ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر کرپشن کے خلاف مؤثر اور بھرپور کارروائیاں جاری ریونیو ڈیپارٹمنٹ کا جونیئر کلرک عبد الوحید50 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار اینٹی کرپشن نے رشوت کی رقم بطور ثبوت برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا،ممکنہ سہولتکاروں کی تلاش جاری, نوکری کا جھانسہ دے کر شہری سے لاکھوں روپے بٹورنے کا انکشاف،مزید تفتیش جاری

Address

Shahkot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Shahkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of Shahkot:

Share

Category