Village Stories

Village Stories Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Village Stories, Photographer, Sakhakot.

25/10/2024
16/06/2024
آج مزدور ڈے ہے اور ملک کے تمام آفیسران چھٹی پر ہونگے اس دن کے مناسبت میں سیمینار منعقد کیے جائیں گے جہاں بڑے بڑے رئیس، ج...
01/05/2024

آج مزدور ڈے ہے اور ملک کے تمام آفیسران چھٹی پر ہونگے اس دن کے مناسبت میں سیمینار منعقد کیے جائیں گے جہاں بڑے بڑے رئیس، جاگیر دار، آفیسران اور قوم کے تقریر بدلنے والے حکمران شریک ہونگے وہ مزدور کے حقوق اور اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے، جبکہ مزدور حسب روایت اپنے کام پر جائیں گے،۔امیر لوگ جنہوں نے نہ کبھی مزدوری کی اور نہ ہی غربت دیکھی ہے وہ محنت، سادگی اور غربت کے فوائد بیان کریں گے۔ عجیب مذاق ہے ۔

47لاکھ ٹن گندم پہلے سےموجود ہونے کے باوجود 32لاکھ ٹن گندم برآمد کر لی گئی ۔  کسان کی 4000 فی من لاگت والی گندم کی سرکاری...
30/04/2024

47لاکھ ٹن گندم پہلے سےموجود ہونے کے باوجود 32لاکھ ٹن گندم برآمد کر لی گئی ۔ کسان کی 4000 فی من لاگت والی گندم کی سرکاری قیمت 3900 اور اب مارکیٹ میں 3000
جبکہ کھاد سرکاری ریٹ 3600 اور کسان کو ملے 5500 میں۔۔
ذمہ دار کچے کے ڈاکو ہیں یا پکے کے ڈاکو۔
‎ ‏‎إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ إِیَّاکَ نَسْتَعین

Today the best Photo⚡

یہ تصویر شاید AI ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ہے مگر اپلوڈ کرکے آپ سب کو دیکھانے کا مقصد یہ تھا کہ star link معاہدے کے تحت ایل...
30/04/2024

یہ تصویر شاید AI ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ہے
مگر اپلوڈ کرکے آپ سب کو دیکھانے کا مقصد یہ تھا کہ star link معاہدے کے تحت ایلن مسک نے جو 45000 سیارے قطار در قطار آسمان کی طرف بھیجے ہیں

مستقبل قریب میں ان کے دم پر بلیو بیم ٹیکنالوجی کے ذریعے آسمان پر آپ کو ایسے بڑے بڑے عکس دکھائے جائیں گے
اور عجیب و غریب اپنی مرضی کی غیبی آوازیں بھی سنائی جائیں گی
جس کے نظارے سینکڑوں کلومیٹرز تک لوگ کر سکیں گے
ایک طرح سے آپ اسے جدید سائنس یا دجالی سسٹم کی طاقت بھی کہہ سکتے ہیں
جو آپ کے عقیدے کو 2 منٹ میں خراب کرکے رکھ دیں گے

اس طرح وہ اپنی مرضی سے جہاں ان کا دل چاہتا ہے مصنوعی بارشیں بھی برسا سکتے ہیں

آنے والا دور صاحب ایمان اور مجاہد لوگوں کے لئے انتہائی مشکل اور کٹھن ہونے والا ہے

عقیدہ توحید پر جمے رہیں گھر کے ہر فرد کو قرآن و سنت حدیث کے ساتھ جوڑے رکھیں
تاکہ آپ کے خاندان کی اصلاح قائم رکھے

لوگ شف شف سرکار کو اللہ کا ولی سمجھ کر اپنے ایمان خراب کر رہے ہیں
اور جب اس طرح کی ٹیکنالوجی شعبدہ بازیوں کو دیکھ دجال کو سجدہ کیوں نہیں کریں گے
لہٰذا ٹیکنالوجی کی اس جدت کو بھی ذہن میں رکھیں

اس دور فتن میں فتنوں سے بچنے کے لئے دین اسلام کو پڑھیں سمجھیں عمل کریں اور دوسروں کو پہنچائیں اور رب کی دھرتی پر نافذ کرنے کی جدوجہد کریں

جزاک اللہ خیرا و احسن الجزا

ادھار لیں یا قسطیں کروالیں خرچے کم کرلیں یا ایک مہینہ اور کچھ بھی نہ خریدیں.. کچھ بھی کریں لیکن ایک کام ضرور کریں کہ اس ...
30/04/2024

ادھار لیں یا قسطیں کروالیں خرچے کم کرلیں یا ایک مہینہ اور کچھ بھی نہ خریدیں.. کچھ بھی کریں لیکن ایک کام ضرور کریں کہ اس بار گندم اپنی ذاتی خرید کر رکھ لیں.. یقین جانیں سال بھر میں آپ کو اپنے خرچوں میں واضح کمی محسوس ہوگی.. اپ چاول نہیں کھا سکیں گے کڑھائیاں نہیں کھا پکا سکیں گے، سالن نہیں پکے گا کم از کم انڈے یا پیاز سے روٹی تو کھا لیں گے.. گندم گھر کی ہو تو ٹینشن نہیں رہتی.. روکھی کھالیں گے لیکن روٹی تو ہوگی پیٹ تو بھر لیں گے نمک مرچ کے ساتھ..
گندم کی نئی فصل آ گئی ہے اور گورنمنٹ نے 3900 روپے فی من قیمت مقرر کی ہے لیکن بیوپار 3400 سے 3500 پر ہو رہا ہے.جبکہ عام آدمی کو 20 کلو آٹے کا تھیلا 2800 روپے کا مل رہا ہے یعنی 5600 روپے من۔۔
اس وقت جو بندہ بھی افورڈ کر سکتا ہے وہ پہلی فرصت میں سال بھر کی گندم لے لے اور ہر مہینے حسب ضرورت گندم پسوا کے گھر کا خالص آٹا استعمال کرے۔ بازاری آٹے سے سوجی میدہ چھان نکال لیتے ہیں جس سے وہ معدے و آنتوں کیلئے مضر ہوجاتا ہے..
Copied
پوسٹ کا مقصد اک عوامی پیغام ہے کسی قسم کا انتشار یا نفرت پھیلانا ہمارا مقصد نہیں ہے

23/04/2024

عقل والوں کے لیے زبردست مثال ہے -  ھم ”تربوز“ خریدتے ہیں مثلاً پانچ کلو کا ایک دانہ.. جب اسے کھاتے ھیں تو پہلے اس کاموٹا...
21/04/2024

عقل والوں کے لیے زبردست مثال ہے -
ھم ”تربوز“ خریدتے ہیں مثلاً پانچ کلو کا ایک دانہ.. جب اسے کھاتے ھیں تو پہلے اس کاموٹا چھلکا اتارتے ھیں.. پانچ کلو میں سے کم ازکم ایک کلو چھلکا نکلتا ہے.. یعنی تقریبا بیس فیصد.. کیا ھمیں افسوس ھوتا ہے؟ کیا ھم پریشان ھوتے ھیں؟ کیا ھم سوچتے ھیں کہ ھم تربوز کو چھلکے کے ساتھ کھا لیں؟..
نہیں بالکل نہیں.. یہی حال کیلے، مالٹے کا ہے..
ھم خوشی سے چھلکا اتار کر کھاتے ھیں.. حالانکہ ھم نے چھلکے سمیت خریدا ھوتا ہے.. مگر چھلکا پھینکتے وقت تکلیف نہیں ھوتی..
ھم مرغی خریدتے ھیں.. زندہ، ثابت.. مگر جب کھانے لگتے ھیں تو اس کے بال، کھال اور پیٹ کی آلائش نکال کر پھینک دیتے ھیں.. کیا اس پر دکھ ہوتا ہے؟.. نہیں..
تو پھر چالیس ہزار میں سے ایک ہزار دینے پر.. ایک لاکھ میں سے ڈھائی ہزار دینے پر کیوں ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے؟.. حالانکہ یہ صرف ڈھائی فیصد بنتا ہے.. یعنی سو روپے میں سے صرف ڈھائی روپے..
یہ تربوز، کیلے، آم اور مالٹے کے چھلکے اور گٹھلی سے کتنا کم ہے.. اسے ”زکوۃ“ فرمایا گیا ہے.. یہ پاکی ہے.. مال بھی پاک.. ایمان بھی پاک.. دل اور جسم بھی پاک اور معاشرہ بھی خوشحال..انشاءاللّٰہ امید ھے میری بات سے آ پ متفق ھونگے .. منقول🌹

بے شک میرا رب ہر چیز پر قادر ہے 🥀💯♥️۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔                                                               ...
20/04/2024

بے شک میرا رب ہر چیز پر قادر ہے

🥀💯♥️

۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔



















.


زمین کے کھاتوں میں کھیوٹ، کھتونی، خسرہ نمبر اور دیگر اصلاحات کیا ہیں؟ جانیے اس تحریر میں۔1- موضع :یہ ایک بڑا یونٹ ہوتا ہ...
18/04/2024

زمین کے کھاتوں میں کھیوٹ، کھتونی، خسرہ نمبر اور دیگر اصلاحات کیا ہیں؟ جانیے اس تحریر میں۔

1- موضع :
یہ ایک بڑا یونٹ ہوتا ہے جو عموماَ ایک بڑے گاؤں یا ایک سے زیادہ چھوٹے گاؤں کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔ موضع کا نام اس گاؤں یا ایریا کے نام پر ہی درج ہوتا ہے ۔
2- کھیوٹ نمبر:
جب موضع بن جاتا ہے تو اس میں بہت سارے لوگوں اور خاندانوں کی زمین شامل ہوتی ہے اس کی تقسیم مزید آسان بنانے کے لیے کھیوٹ نمبر دے دیے جاتے ہیں، مثلا یہ ایک سو ایکڑ ایک خاندان کے پاس ہے اسے ایک نمبر دے دیا کہ فلاں موضع کا یہ کھیوٹ نمبر ہے جو فلاں خاندان کے ان ان حصہ داروں کے پاس ہے۔ یا مختلف خاندانوں یا لوگوں کی زمین کو ملا کر بھی ایک کھیوٹ بنایا جاتا ہے۔ اس کا نمبر تبدیل ہو سکتا ہے جب کوئی زمین فروخت کرتا ہے یا ایسی کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو آپ کے کھیوٹ کا نمبر بدل جاتا ہے۔
3- کھتونی نمبر:
موضع بھی بن گیا، اس میں کھیوٹ نمبر بھی لگ گئے اب کھیوٹ میں بہت سارے مالکان ہیں کسی کے پاس پانچ ایکڑ ہے کسی کے پاس دس اور کسی کے پاس دو ایکڑ تو ان کو کیسے پہچانے گے کہ اس کھیوٹ میں کونسے بندے کی کتنی زمین ہے تو اس کے لیے ہر حصہ دار کو ایک کھتونی نمبر لگا دیا جاتا ہے۔ مثلا کھیوٹ نمبر 1 میں دس ایکڑ زمین ہے اور دو مالک ہیں پانچ پانچ ایکڑ کے تو ان دونوں کو الگ الگ نمبر دے دیا جائے گا پانچ پانچ ایکڑ کا جسے کھتونی نمبر کہتے ہیں۔ یہ نمبر بھی تبدیل ہوتا رہتا ہے جب کوئی اپنے حصے سے فروخت کر دے کسی کو یا ایسی کوئی دوسری تبدیلی ہو۔
4- خسرہ نمبر:
اب ایک کھتونی میں جو پانچ ایکڑ تھے (جو ہم نے مثال میں لیے پانچ ایکڑ، حقیقت میں ان کی تعداد جو بھی ہو گی) ہر ایکڑ کو ایک خاص نمبر دیا جاتا ہے جو خسرہ نمبر کہلا تا ہے۔ یہ نمبر کبھی تبدیل نہیں ہوتا چاہے کوئی فروخت کرے مگر کھیت کا خسرہ نمبر ایک ہی رہے گا۔ اور اس میں کھیت کی چاروں طرف سے پیمائش بھی لکھی ہوتی ہے کہ اس خسرہ نمبر کا جو کھیت ہے اس کی لمبائی چوڑائی وغیرہ کیا ہے۔
5- مساوی: (شجرہ)
یہ موضع کا نقشہ ہوتا ہے، کہاں کس کا کھیت ہے کہاں راستہ ہے کہاں کیا ہے سب اس میں ہوتا ہے۔ پٹواری کے پاس یہ نقشہ ایک کپڑے پر بنا ہوتا ہے جسے لٹھا بھی کہا جاتا ہے۔
6- جمعبندی:
اس میں ایک موضع کے کسی کھیوٹ کی کسی کھتونی کے کس خسرہ میں کتنے مالک ہیں سب کی تفصیل درج ہوتی ہے۔ اس میں یہ بھی درج ہوتا ہے کہ مالک کون ہے اور زمین کاشت کون کر رہا ہے ٹھیکہ پر یا کیسے۔ زمین کی فرد بھی اسی رجسٹر کی تفصیل کی بنیاد پر جاری ہوتی ہے۔
7- گردوری:
آپ جس رقبہ کے مالک ہیں یا مزارع ہیں اس رقبہ میں کیا کاشت ہوتا ہے یا کیا کاشت کیا ہوا ہے اس کی تفصیل بھی پٹواری درج کرتا ہے اسے گردوری کہتے ہیں۔
اہم نوٹ: زمین خریدتے وقت ہمیشہ خسرہ نمبر کی فرد کی بنیاد پر زمین خریدیں۔ مثلا فرض کریں ایک بندہ دو ایکڑ کا مالک ہے اس کا کھیوٹ نمبر 1 اور اس کے دو ایکڑ کھیوٹ نمبر 1 کی الگ الگ کھتونی نمبر 5 خسرہ نمبر 50 اوردوسرا ایکڑ کھتونی نمبر 10 میں خسرہ نمبر 100 ہیں۔ آپ اس سے ایک ایکڑ خریدنا چاہتے ہیں اور وہ آپ جو پسند کرتے ہیں اس کا خسرہ نمبر 50 ہے مگر اسے فرد اس 50 نمبر خسرہ کی نہیں بلکہ پوری رقبے کی کھیوٹ سے ملتی ہے جس میں وہ آپ کے نام ایک ایکڑ کروا دیتا ہے تو اب قانوناَ آپ اس کے دونوں ایک میں خسرہ نمبر 50 اور خسرہ نمبر 100 میں آدھے آدھے ایکڑ کے مالک بن جائیں گے اور اگر خسرہ نمبر 50فرد ہی آپ کو دے گا تو اس کی بنیاد پر وہی ایکڑ پورا آپ کے نام لگے گا۔ بیشک وہ آپ کو آپ کا پسند کیا ہوا خسرہ نمبر 50 ہی کاشت کے لیے دے رہا ہو مگر مستقبل میں آپ کے بچوں میں جھگڑا ہو سکتا ہے کہ آپ کے یا اس کے بچے کہیں آپ کا آدھا ایکڑ یہاں بول رہا ہے یہاں جاؤ ہمارا وہاں ہے ہم وہاں جائیں گے وغیرہ۔ یہ تو دو ایکڑ کی مثال تھی اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کسی زیادہ ایکڑ کے مالک سے زمین خرید لیں تو بعد میں وہ کہتا ہے کہ میں نے یہ ایکڑ نہیں بلکہ کوئی دوسرا دیا تھا لہذا اسے کاشت کرو جا کر وہ چاہے بنجر ہو۔ اس لیے زمین لینے سے پہلے تسلی کر لیا کریں۔


Address

Sakhakot
23080

Telephone

+923109611171

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Village Stories posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Village Stories:

Share

Category