21/07/2026
تھانہ رحیم آباد پولیس کی قتل کے مقدمے میں بڑی کارروائی, بیوی، دو بھائیوں اور رشتہ دار سمیت 4 ملزمان گرفتار
سوات:- تین روز قبل تھانہ رحیم آباد کی حدود قمبر میں سید علی ولد گل صدبر ساکن قمبر کا قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔ مقتول کی بیوی کی مدعیت میں تھانہ رحیم آباد میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی۔
ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے سخت نوٹس پر ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد فضل رحیم خان نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں مقتول کی بیوی، اس کے دو بھائی اور ایک رشتہ دار شامل ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول کی دو شادیاں تھیں۔ ملزمہ "ک" (مقتول کی پہلی بیوی) نے گھریلو ناچاقی اور تنازعے کی وجہ سے اپنے بھائیوں باچا زادہ، اور فرید خان پسران گل صدبر اور رشتہ دار جہانزیب ولد شیر کی مدد سے شوہر کو قتل کروایا۔
ترجمان سوات پولیس