Asad's Photography

Asad's Photography I’m not a Professional Photographer but I Love Photography.

قصہ تھریشر کا (تصویر کا دوسرا رخ) آجکل ہر گاؤں میں گندم کی کٹائی عروج پہ ہے اور لوگوں کی کوشش ہے جلد سے جلد گندم گھروں م...
29/04/2023

قصہ تھریشر کا (تصویر کا دوسرا رخ)

آجکل ہر گاؤں میں گندم کی کٹائی عروج پہ ہے اور لوگوں کی کوشش ہے جلد سے جلد گندم گھروں میں آ جائے کیونکہ موسم کا کوئی علم نہیں کب بارش آندھی طوفان آ جائے
کچھ لوگ کسانوں کو فرعون سے بھی بدتر اور ظالم ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں صرف اس وجہ سے کہ وہ تھریشر کا رخ سڑک کی طرف کرتے ہیں
کسان جان بوجھ کے ایسا نہیں کرتے تھریشر ہمیشہ ہوا کے رخ پر لگائی جاتی ہے اس لیے بعض اوقات تھریشر کا رخ سڑک کی طرف کرنا مجبوری بن جاتی ہے
جہاں تک بات رہی سڑک سے ہٹ کے لگانے کی تو جن کی زمین زیادہ ہے وہ تو سڑک سے دو چار ایکڑ دور لگا لیں اور جن کی زمین ہی ایک ایکڑ یا اس سے کم ہے تو وہ بیچارے کیا کریں
پھر مجبورا ان کو سڑک کے پاس ہی لگانی پڑے گی ویسے بھی چاہے اس کو سڑک سے ہٹا کے ہی کیوں نہ لگایا جائے
اس کی دھول دور دور تک جاتی ہے گاؤں میں گھروں تک آ رہی ہوتی ہے
اس میں کسانوں کا کیا قصور ہے ہر بات کو اپنے مطلب کا رخ دینے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ ہر مذاق نہیں ہوتی۔ شکریہ

09/10/2022
Autumn Colors of Shagrila Lake and Resorts (Skardu)
27/09/2022

Autumn Colors of Shagrila Lake and Resorts (Skardu)

27 September - World Tourism DayPic Location: Upper Kachura Lake (Skardu)
27/09/2022

27 September - World Tourism Day

Pic Location: Upper Kachura Lake (Skardu)

An evening of harvesting season
27/04/2022

An evening of harvesting season

خدا کرے میری ارض پاک پر اُترےوہ فصلِ گل جسے اندیشۂ زوال نہ ہویہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوںیہاں خزاں کو گزرنے کی ...
23/03/2022

خدا کرے میری ارض پاک پر اُترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو

گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارشیں برسائیں
کہ پتھروں کو بھی روئیدگی محال نہ ہو

خدا کرے کہ نہ خم ہو سرِ وقارِ وطن
اور اِس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو

ہر ایک فرد ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال
کوئی ملول نہ ہو کوئی خستہ حال نہ ہو

خدا کرے کہ میرے اِک بھی ہم وطن کے لیے
حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو

خدا کرے میری ارض پاک پر اُترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو

(احمد ندیم قاسمی )

23 مارچ - یومِ پاکستان
23/03/2022

23 مارچ - یومِ پاکستان

شنگریلا ریزورٹ
15/03/2022

شنگریلا ریزورٹ

دریائے ہنزہ
15/03/2022

دریائے ہنزہ

نور محل - بہاولپور
19/02/2022

نور محل - بہاولپور

Address

Sahiwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asad's Photography posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category