Animal health information

Animal health information AnsarButtarofficail

13/11/2025
‏سامان سے لدا ہوا ایک بحری جہاز محو سفر تھا کہ تیز ہواوں کی وجہ سے وہ الٹنے لگا۔ قریب تھا کہ جہاز ڈوب جاتا، اس میں موجود...
18/04/2025

‏سامان سے لدا ہوا ایک بحری جہاز محو سفر تھا کہ تیز ہواوں کی وجہ سے وہ الٹنے لگا۔ قریب تھا کہ جہاز ڈوب جاتا، اس میں موجود تاجروں نے کہا کہ بوجھ ہلکا کرنے کیلئے کچھ سامان سمندر برد کرتے ہیں ۔ تاجروں نے مشورہ کرکے طے کیا کہ سب سے زیادہ سامان جس کا ہو، وہی پھینک دینگے۔ جہاز کا زیادہ تر لوڈ ایک ہی تاجر کا تھا۔ اس نے اعتراض کیا کہ صرف میرا سامان کیوں؟ سب کے مال میں سے تھوڑا تھوڑ پھینک دیتے ہیں۔

انہوں نے زبردستی اس نئے تاجر کو سامان سمیت سمندر میں پھینک دیا۔ قدرت کی شان کہ سمندر کی موجیں اس کے ساتھ کھیلنے لگیں۔ اسے اپنی ہلاکت کا یقین ہوگیا،جب ہوش آیا تو کیا ‏دیکھتا ہے کہ لہروں نے اسے ساحل پر پھینک دیا ہے۔ یہ ایک غیر آباد جزیرہ تھا۔ جان بچنے پر اس نے رب کا شکر ادا کیا۔ اپنی سانسیں بحال کیں. وہاں پڑی لکڑیوں کو جمع کرکے سر چھپانے کیلئے ایک جھونپڑی سی بنائی. اگلے روز اسے کچھ خرگوش بھی نظر آئے۔ ان کا شکار کرکے گزر بسر کرتا رہا۔ ایک دن ‏ایسا ہوا کہ وہ کھانا پکا رہا تھا کہ اس کی جھونپڑی کو آگ لگ گئی۔ اس نے بہت کوشش کی، مگر آگ پر قابو نہ پا سکا۔اس نے زور سے پکارنا شروع کیا، تو نے مجھے سمندر میں پھینک دیا۔ میرا سارا سامان غرق ہوگیا۔ اب یہی جھونپڑی تھی میری کل کائنات، اسے بھی جلا کر راکھ کر دیا۔ اب میں کیا کروں؟

‏یہ شکوا کرکے وہ خالی پیٹ سو گیا۔ صبح جاگا تو عجیب منظر تھا۔ دیکھا کہ ایک کشتی ساحل پر لگی ہے اور ملاح اسے لینے آئے ہیں۔ اس نے ملاحوں سے پوچھا کہ تمہیں میرے بارے میں کیسے پتہ چلا؟ انہوں نے جو جواب دیا، اس سے تاجر حیران رہ گیا۔ ملاحوں نے کہا کہ ہمیں پتہ تھاکہ یہ جزیرہ غیر آباد ‏ہے، لیکن دور سے دھواں اٹھتا ہوا نظر آیا تو سمجھے شاید کوئی یہاں پھنسا ہوا ہے، جسے بچانا چاہئے۔ اس لئے ہم تمہارے پاس آئے۔ پھر تاجر نے اپنے پورا قصہ سنایا تو ملاحوں نے یہ کہہ کر اسے مزید حیران کر دیا کہ جس جہاز سے تمہیں سمندر میں پھینکا گیا، وہ آگے جا کر غرق ہوگیا۔ یہ سن کر تاجر ‏سجدے میں گر گیا، رب کا شکر ادا کرنے لگا اور کہا کہ پاک ہے وہ ذات جس نے مجھے بچانے کیلئے تاجروں کے ہاتھوں سمندر میں پھینکوایا۔ اپنے بندوں کے بارے میں وہی زیادہ جاننے والا ہے۔

حالات جتنے بھی سخت ہو جائیں، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں۔ ہر حال میں اپنے رب پر بھروسہ رکھیئے۔

دکان سے خریدے گئے مونگ پھلی کے بیجوں کو زمین میں اگانے کا طریقہ:1. مونگ پھلی تیار کریں: کچی مونگ پھلی کو 8 سے 12 گھنٹے ک...
18/12/2024

دکان سے خریدے گئے مونگ پھلی کے بیجوں کو زمین میں اگانے کا طریقہ:

1. مونگ پھلی تیار کریں: کچی مونگ پھلی کو 8 سے 12 گھنٹے کے لیے پانی میں بھگو دیں۔

2. مٹی: اچھی نکاسی والی مٹی استعمال کریں اور نکاسی کے سوراخ والے بڑے گملے لیں۔

3. پودا لگائیں: بھگوئی ہوئی مونگ پھلی کو 1-2 انچ گہرائی میں اور 6-8 انچ کے فاصلے پر لگائیں۔

4. دھوپ: گملوں کو ایسی جگہ رکھیں جہاں روزانہ 6-8 گھنٹے دھوپ آتی ہو۔

5. پانی: مٹی کو نم رکھیں لیکن پانی کھڑا نہ ہو، باقاعدگی سے پانی دیں۔

6. کھاد: کبھی کبھار متوازن کھاد کا استعمال کریں۔

7. دیکھ بھال: جب پیلے پھول نمودار ہوں اور پھر زمین میں گھسنے والے "پیگ" بن جائیں تو ان کا خیال رکھیں، یہ مونگ پھلی بنائیں گے۔

8. کٹائی: جب پتیاں زرد ہو جائیں تو پودوں کو کھود لیں۔ مونگ پھلی کو 1-2 ہفتے تک خشک ہونے دیں۔

9. محفوظ کریں: مونگ پھلی کو پھلیوں سے نکال کر ٹھنڈی اور خشک جگہ پر محفوظ کریں۔ اپنی فصل کا لطف اٹھائیں

آلو کی پیداوار کو بڑھانے کا آسان طریقہ،ایک عدد گٹو کو فولڈ کر اس میں تین سے چار عدد آلو لگا لیں اور پھر جیسے جیسے آلو کا...
06/12/2024

آلو کی پیداوار کو بڑھانے کا آسان طریقہ،
ایک عدد گٹو کو فولڈ کر اس میں تین سے چار عدد آلو لگا لیں اور پھر جیسے جیسے آلو کا پودا بڑھتا جائے ویسے ویسے گٹو میں مٹی ڈالتے جائیں(یاد رہے مٹی میں نرم کی ہوئی خشک گوبر یا پھر کوکوپیٹ(ناریل کا کُٹا ہوا چھلکا) ڈال لیا کریں تاکہ مٹی نرم رہے)، اور جب یہ گٹو اپنے آخری سرے تک مٹی سے بھر جائے تب آلو کے پودے کو سوکھنے دیں
اور جب یہ سوکھنے لگ جائے تو گٹو سے مٹی کو نکالنا شروع کر دیں،
تو آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ گٹو نیچے سے لے کر اوپر تک آپ کو آلو سے بھرا ہوا ملے گا۔

Address

Sadiqabad
64350

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Animal health information posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category