Islam TV

Islam TV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Islam TV, Camera/Photo, Rawalpindi.

کسی زمین میں گندم خود بخود نہیں اگ آتی۔ آگائی جاتی ہے۔ محنت کی جاتی ہے، خیال کیا جاتا ہے، حفاظت کی جاتی ہے تب جا کے پھل ...
19/05/2025

کسی زمین میں گندم خود بخود نہیں اگ آتی۔ آگائی جاتی ہے۔ محنت کی جاتی ہے، خیال کیا جاتا ہے، حفاظت کی جاتی ہے تب جا کے پھل ملتا ہے مگر کسی زمین میں جھاڑیاں، غیر ضروری گھاس پھوس ، کانٹے دار پودے خود ہی اگتے ہیں۔ ان پہ کوئی محنت نہیں کرنی پڑتی، وہ خود ہی اگتی ہیں اور کچھ ہی دنوں میں پوری زمین کو لپیٹ میں لیکر اسے ناکارہ بنا دیتی ہے۔۔اسی طرح بالکل آپکے دل کی زمین ہے جہاں گناہوں کا تصور از خود پیدا ہوگا۔ اور بڑھے گا۔ مگر نیکیوں کے لیے گناہوں سے بچنے کے لیے محنت کرنی پڑے گی۔۔ دشواریوں سے گذرنا ہوگا۔۔

گناہ میں ملوث ہونا کوئی کمال نہیں،

بچنا کمال ہے۔۔ باز رہنا کمال ہے۔ سوچیے ، نکلیے گناہ سے

کیوں حیا کا اٹھ جانا۔ ایمان اٹھ جانے کی نشانی ہے۔ نشانی ہے اس بات کی کہ اندھیری قبر میں بہت برا ہونے والا ہے۔خدا ہم سب کو ہدایت دے۔۔

آمین یارب العالمین❤️

کتابوں نے مجھے بے وقوفی، غصے، پاگل پن اور خود کو تباہ کرنے سے بچا لیا؛ اور محبت سکھا دی؛ اور بہت کچھ!مطالعہ کیا کریں.مطا...
19/05/2025

کتابوں نے مجھے بے وقوفی، غصے، پاگل پن اور خود کو تباہ کرنے سے بچا لیا؛ اور محبت سکھا دی؛ اور بہت کچھ!

مطالعہ کیا کریں.
مطالعے سے سوچ کو نئے زاویے ملتے ہیں۔

❞ پڑھنا دماغ کو تیز کرتا ہے، تخیل کو متحرک کرتا ہے، روح کو جوش دیتا ہے، نظر کو پاک کرتا ہے اور دل کو وسعت دیتا ہے۔❝

اس لئے پڑھا کریں۔ پڑھا کریں تا کہ ان حقیقتوں سے آشنا ہو سکیں جو معمولات زندگی میں کہیں کھو سی گئی ہیں۔ پڑھا کریں تا کہ جان سکیں آپ کدھر ہیں؟ کیا ہیں؟ اور کیا کر سکتے ہیں؟

پڑھا کریں تاکہ معلوم پڑے کہ کائنات میں بکھری زندگی کی حقیقتوں کو ذہن میں کیسے ترتیب دینا ممکن ہے.
پڑھا کریں تاکہ جہالت سے سر اٹھاتے سرکش لہجوں, بدلحاظ لفظوں اور بدتہذیب عادتوں کو مہار کرسکیں.
پڑھیں تاکہ انہونی کو ہونی میں بدل کر موجودات سے لطف اندوز ہوں.
پڑھا کریں تاکہ فکر زنگ آلود نہ ہو.
پڑھا کریں تاکہ باشعور مزاجوں سے آشنائی پیدا کرکے زیست سے بدظن ہوکر نہ مریں

یہ ضروری نہیں ہے کہ ہمیں ہر کتاب کے ہر بیان کی سمجھ آ جائے- اگر آپ کو کسی کتاب کو سمجھنے میں دشواری ہو رہی ہے تو یہ ممکن ہے کہ لکھنے والے نے ان تصورات کی درست وضاحت نہیں کی- یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کے پاس وہ بنیادی علم نہیں ہے جو کتاب لکھنے والے نے فرض کر رکھا ہے- یہ بھی ممکن ہے کہ اس کتاب میں یا اس موضوع میں آپ کو دلچسپی نہیں ہے اور آپ کسی وجہ سے زبردستی وہ کتاب پڑھ رہے ہیں-

لیکن بہرحال اگر آپ کو کسی کتاب کی سمجھ نہیں آ رہی تو اسی موضوع پر دوسرے مصنفین کی تحاریر پڑھیے، اس موضوع کا بنیادی علم حاصل کیجیے، اور جب تک ایک چیپٹر کی مکمل سمجھ نہ آ جائے اس وقت تک اس چیپٹر کو بار بار پڑھتے رہیے- اس چیپٹر کے جو جملے یا جو تصورات آپ کو سمجھ نہیں آ رہے انہیں ہائ لائٹ کیجیے اور ان موضوعات پر مزید انفارمیشن سرچ کیجیے-

پوری کتاب ایک ہی وقت میں مت پڑھیے- اگر کوئی موضوع آپ کو کچھ کچھ سمجھ میں آنے لگا ہے تو کتاب کو بند کر کے اس موضوع پر خود سے کچھ لکھیے، لیکن اس کتاب کے الفاظ کو ہو بہو مت لکھیے، اس انفارمیشن کو اپنے الفاظ مین لکھیے- لکھنے سے جس قدر سمجھ آتی ہے اتنی صرف پڑھنے سے نہیں آتی- جب آپ کو اعتماد ہو جائے کہ آپ کو یہ انفارمیشن سمجھ میں آنے لگی ہے تو اسے اپنے کسی جاننے والے کو وہ موضوع سمجھائیے- کسی بھی موضوع کی جس قدر سمجھ دوسروں کو سمجھانے کی کوشش میں آتی ہے اتنی خود سٹڈی

‏گندم پک کر سنہری ہو چکی ہے ..اب اسےجتنا بھی پانی دے لیںیہ ہری نہیں ہو گی ..کیونکہاسے دھوپ لگ چکی ہے ..جب بندہ بھی زمانے...
19/05/2025

‏گندم پک کر سنہری ہو چکی ہے ..
اب اسےجتنا بھی پانی دے لیں
یہ ہری نہیں ہو گی ..
کیونکہ
اسے دھوپ لگ چکی ہے ..
جب بندہ بھی زمانے کی دھوپ لگوا چکا ہو
ٹھوکریں
رویوں
اور
لہجوں کی مار کھا چکا ہو
تو
پک جاتا ..
پھر اسکے دل و دماغ
اسکی خاموشی
اسکے فیصلوں
یا
اسکے نقطہ نظر کو کوئی نہیں بدل سکتا ..
محبت بھی نہیں 🙏

کتنے مرد حضرات ہیں جن کو بالغ ہوتے ہی "سورۃ المائدہ" کی تفسیر پڑھائی گئی اور کتنی عورتیں ہیں جن کو بالغ ہوتے ہی "سورۃ ال...
19/05/2025

کتنے مرد حضرات ہیں جن کو بالغ ہوتے ہی "سورۃ المائدہ" کی تفسیر پڑھائی گئی اور کتنی عورتیں ہیں جن کو بالغ ہوتے ہی "سورۃ النور"کی تفسیر پڑھائی گئی۔

جانتا ہوں ،بہت کم ہیں۔

مگر دوسری طرف دیکھیں..!
کتنے مرد ہیں جنہوں نے والدین سے بالغ ہونے کے بعد سنا کہ تمہاری کوئی ایسی ویسی بات نہ سنوں؟اور کتنی عورتیں ہیں جنہوں نے بالغ ہونے کے بعد والدین سے سنا کہ ہماری عزت کی لاج رکھنا، تمہاری ایسی ویسی کوئی بات نہ سنوں ؟

جانتا ہوں یہ تعداد کافی زیادہ ہے۔

کیونکہ ہمارے یہاں "شریعت" نہیں سکھائی جاتی،
والدین اور خاندان کی "عزت" و "حرمت" بچانے کا درس دیا جاتا ہے۔

یہ تک نہیں سمجھایا جاتا کہ تم قیمتی ہو... اپنی حفاظت کرنا،
مگر بالغ ہوتے ہی کڑی نگاہ رکھی جاتی ہے،
وہ وقت جب انسان پر جذباتی وابستگی کا بہت گہرا اثر ہوتا ہے، اس وقت آزاد پنچھی کو رسیوں میں جکڑنے کی کوشش کی جاتی ہے،اور محبت کے متلاشی وہ پنچھی، جن کی رگوں میں جوان خون دوڑ رہا ہوتا ہے وہ زور آزمائی کرتے ہیں،
پھر رسی ٹوٹ جاتی ے،
اور کبھی کبھار گلے کا پھندہ بھی بن جاتی ہے۔

اگر "حبل اللہ" یعنی "اللہ کی رسی" یعنی قرآن کے حصار میں اولاد کو اور خود کو رکھتے تو ایسا ہرگز نہ ہوتا کیونکہ وہ رسی بہت مضبوط ہوتی ہے،جو دلوں کو جوڑتی ہے،رشتوں کو جوڑتی ہے اور صراطِ مستقیم پر چلاتی ہے۔
_____
جوان ہوتی اولاد کو شریعت سکھائیں۔
بیٹے کو سورۃ المائدہ جبکہ بیٹی کو سورۃ النور سکھائیں۔

انہیں بتائیں کہ یہ وقت اگر اللہ پاک کی خاطر گزارا تو مستقبل بہت خوبصورت ہو گا ۔

انہیں بتائیں کہ ان کے پاس بہترین حلال آپشنز موجود ہیں اور انہیں اپنے جذبات حرام تعلقات میں ضائع کرنے کی ضرورت نہیں۔

انہیں بتائیں کہ ہم مل کر تمہارے لیے بہترین فیصلہ کریں گے جو تمہارے لیے اچھا ہو گا اور جس میں تمہاری خوشی ہو گی۔

انہیں بتائیں کہ حرام حلال کی لذت ختم کر دے گا۔
____
حقوق و فرائض محض مرضی مسلط کرنے کے متعلق نہیں ہیں اور نہ ہی تربیت محض دو تین احکام سنا دینے کا کام ہے۔

اس سسٹم کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے
کہ والدین اپنی خواہشیں خود پوری نہیں کرتے
ان کی خواہشیں بچوں سے جڑی ہوتی ہیں،
(اتنے سالوں سے پالا ہے ،کیا مجھ پر اس کا حق نہیں کہ اپنی مرضی کی بہو لاؤں یا مرضی کا داماد چنوں)
اپنی زندگی کا فیصلہ خود نہیں کرتے
(ان کے والدین نے کیا ہوتا ہے)
اس لیے بچوں کی زندگی کا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں،
انہیں اپنے سٹینڈرڈ کی بہو چاہیے ہوتی ،یا پسند کا داماد چاہیے ہوتا۔۔بچوں کی پسند سے فرق نہیں پڑتا۔۔

یہ چین یونہی چلتی رہے گی۔۔۔اور کسی کی زندگی کی ڈور اس کے ہاتھ میں نہیں ہو گی۔یہ جعلی رسیاں بن

*کون کیا سننا چاہتا ہے؟**شوہر کیا سننا چاہتے ہیں :* 🔹️آپ کتنی محنت کرتے ہیں ، ہم شکرگزار ہیں 🔹️میں نے آپ کی پسند کا کھان...
19/05/2025

*کون کیا سننا چاہتا ہے؟*

*شوہر کیا سننا چاہتے ہیں :*

🔹️آپ کتنی محنت کرتے ہیں ، ہم شکرگزار ہیں
🔹️میں نے آپ کی پسند کا کھانا بنایا ہے
🔹️آپ نے وہ فیصلہ کیسا بروقت کیا ، میں تو آپ کے بغیر ️معاملات ایسے مینیج کر ہی نہیں سکتی
🔹️جیسا آپ کہیں
🔹️فلاں کام کیسا پرفیکٹ کیا آپ نے
🔹️کبھی اپنی شاپنگ بھی کر لیا کریں، ہمیشہ ہم سب پر خرچ کرتے رہتے ہیں

*بیوی کو کن الفاظ کی ضرورت ہوتی ہے :*

🔹️کھانا بہت اچھا بنا ہے
🔹️تم کتنی محنت کرتی ہو ہمارے لئیے
🔹️ تمہاری وجہ سے ہماری زندگی میں سکون ہے ، ترتیب ہے۔
🔹️یہ رنگ تم پر اچھا لگ رہا ہے ، پہنا کرو نا
🔹️تھک گئی ہو گی ، آرام کر لو ، میں کچھ دیر بچوں کو دیکھ لیتا ہوں
🔹️ہم دونوں واک کے لئے چلیں ؟ کچھ دیر اکٹھے واک کرتے ہوئے ساتھ اپنی باتیں کرتے ہیں

*والدین کیا سننا چاہتے ہیں*

🔹️آپ نے کتنی محنت کی ہمارے لئیے
🔹️ایسا کوئی نہیں کر سکتا جیسا آپ نے کیا
🔹️آپ حکم کریں
🔹️آپ دنیا کے بہترین والدین ہیں، ہمیں آپ پر فخر ہے۔
🔹️آپ کے کندھے پر ، گود میں سر رکھ کر ہر پریشانی دور ہو جاتی ہے
🔹️آپ مجھ سے خوش تو ہیں نا ؟
🔹️میں آج جو کچھ ہوں ، آپ کی وجہ سے ہوں

*بچے کیا سننا چاہتے ہیں :*

🔹️ہمیں آپ سے بہت محبت ہے ، آپ ہماری توانائی ہیں
🔹️کتنا اچھا کام کیا ہے آپ نے ، ویل ڈن
🔹️آپ بہت خاص ہیں
🔹️یہ صلاحیت بہت منفرد ہے آپ میں
🔹️آپ جان ہیں میری
🔹️آپ کا ماتھا اور ہا تھ چوم کر مجھے بہت سکون ملتا ہے
🔹️میں کتنی لکی ہوں کہ آپ جیسا بچہ مجھے ملا

یہ ہم سب ہیں نا ؟
ہم سب یہ سننا تو چاہتے ہیں ، لیکن اپنے حصے کے جملے کہتے ہوئے رک جاتے ہیں
ذرا ذرا سے جملے کہتے ہوئے ہمیں ہچکچانا نہیں ہے
کھل کر تعریف کرنی ہے۔
کھل کر سراہنا ہے
محبت دینی ہے
زندگی مختصر سی ہے اور یہ اس کو خوبصورت بنانے کے چند چھوٹے چھوٹے گر ہیں
اپنے پیاروں کو خوش رکھنے کی کوشش کریں۔

آپ تبھی جیت سکتے ہیں جب آپ کا دماغ آپ کے جذبات سے زیادہ مضبوط ہو۔ توجہ مرکوز رکھیں ہوشیار رہیں۔
19/05/2025

آپ تبھی جیت سکتے ہیں جب آپ کا دماغ آپ کے جذبات سے زیادہ مضبوط ہو۔ توجہ مرکوز رکھیں ہوشیار رہیں۔

*_🌎🥀اس سخت گرمی کے موسم میں اپنے گھر کی مناسب جگہوں پر  اللہ کی اس مخلوق کے لئے بھی پانی کا انتظام کیجئے_*🫧🌊
19/05/2025

*_🌎🥀اس سخت گرمی کے موسم میں اپنے گھر کی مناسب جگہوں پر اللہ کی اس مخلوق کے لئے بھی پانی کا انتظام کیجئے_*
🫧🌊

جہاں محبت مل جائے، وہ مکہ ہے (طواف کیجیے) جہاں محبوب مل جائے، وہ مدینہ ہے (دھمال ڈالیے) جہاں محبت بچھڑ جائے، وہ کربلا ہے...
19/05/2025

جہاں محبت مل جائے، وہ مکہ ہے
(طواف کیجیے)
جہاں محبوب مل جائے، وہ مدینہ ہے
(دھمال ڈالیے)
جہاں محبت بچھڑ جائے، وہ کربلا ہے
(رقص بسمل کیجیے)
اپ جانتے ہو رقص بسمل کیا ہے ۔۔۔؟
بسمل بسم اللہ
اللہ اکبر سے ہے یعنی تکبیر مرغ کو تکبیر کر کے
چھوڑ دیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔
اس وقت مرغ کا پھڑ پھڑانا رقص بسمل کہلاتا ہے
حضرت امیر خسرو نے اپنی شاعری میں تذکرہ کیا ہے
عشق(مجازی/حقیقی) کی وہ منزل جس میں انسان ایسے تڑپتا ہے جیسے کسی جانور کا گلہ کاٹ کر پھینک دیں تو جانور تڑپٹا ہے۔
تجربے کیلیٔےکبھی چکن شاپ پہ مرغے کی حالت دیکھیٔے گا
جب تکبیر کے بعد ڈرم میں اچھلتا اور تڑپتا ہے۔
وہی رقص بسمل ہے ۔۔۔!
‏محبت کی آخری حد کا نام عشق ہے
اُس وقت تک محبت درجہ عشق تک نہیں پہنچتی
جب تک ساری راحتیں، لذتیں اور حلاوتیں مل کر محبوب کے ذکر اور تصور میں گم نہ ہو جائیں۔۔۔!!

"تمہاری زندگی کا سب سے بڑا سمجھوتہ یہ ہے کہ تم خود کو حالات کے مطابق ڈھال لو۔"محمود درویش
19/05/2025

"تمہاری زندگی کا سب سے بڑا سمجھوتہ یہ ہے کہ تم خود کو حالات کے مطابق ڈھال لو۔"

محمود درویش

"کبھی کسی شخص کو سب کچھ نہ بتائیں، ہو سکتا ہے آپ کسی دشمن کو تعلیم دے رہے ہوں۔"
19/05/2025

"کبھی کسی شخص کو سب کچھ نہ بتائیں، ہو سکتا ہے آپ کسی دشمن کو تعلیم دے رہے ہوں۔"

ایک مدت سے روابط ہیں تعطل کا شکاربند ملتے ہیں کئی فون ۔۔ خدا خیر کرے...
19/05/2025

ایک مدت سے روابط ہیں تعطل کا شکار
بند ملتے ہیں کئی فون ۔۔ خدا خیر کرے...

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islam TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category