26/04/2021
ہمارے پڑوسی ملک میں زندگی دم توڑ رہی ہے ـ ہم میں اختلافات ہیں ہم نے جنگیں لڑیں ہیں مگر ہم پڑوسی تو ہیں ـ ہندوستان میں سسکتی زندگیاں اکھڑتی سانسیں اور چیخیں بے چین کردیتیں ہیں میرے مولا رحم کر تو ہی تو رحم کرنے والا ہےـ کرم کر میرے مولا تیرے سوا کون کرم کرے گا ـ میرے مولا شفا دے تو ہی تو شفا دینے والا ہے ـ
انسانیت کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اللہ تعالیٰ ہندوستان سمیت ساری دنیا کو اس وبا سے نجات عطا فرمائے آمین 🤲