15/03/2026
تنقید نہ تکرار بڑی دیر سے چپ ہیں
حیرت ہے میرے یار بڑی دیر سے چپ ہیں
گونگوں کو تکلم کے مواقع ہیں میسر
ہم ماہر گفتار بڑی دیر سے چپ ہیں
کتنے خوش قسمت ہوتے ہیں نہ کچھ لوگ
جنہیں سب کچھ بڑی آسانی سے مل جاتا ہے جب کہ کچھ اتنے بد نصیب ہوتے ہیں کہ قومی ٹیم تو کیا ڈومیسٹک تک پہنچنے کے لیے زندگی گزر جاتی ہے۔
اس سیریز میں2 ایسے کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ہے جو چور دروازے سے آئے اور حقداروں کا حق کھا رہے ہیں
غازی غوری اور شمائل حسین۔
شمائل حسین نے اپنی کلاس خوب شو کی
جبکہ غازی غوری آج فائنل الیون میں شامل ہوئے اور ایک اہم میچ یعنی کہ سیریز کے فائنل میں ان کو کھیلنے کا موقع ملے گا۔
جبکہ ان کے ڈیبیو کی وجہ ہمیشہ کی طرح یہ بتائی گئی کہ 2 کھلاڑی انجری کا شکار ہو گئے (جھوٹ ہے، یہ سچ اللّٰہ بہتر جانتا ہے)۔
لیکن ان کھلاڑیوں کو کھلانا ہی تھا اگر نہ کھلاتے تو بڑے ناراض ہو جاتے۔
جبکہ ان سے کئی گنا بہتر کھلاڑیوں کو 5 پانچ سیریز بینچ پر بٹھا دیا جاتا ہے جیسے حسیب اللّٰہ اور زمان خان وغیرہ کتنی بار کئی سیریز میں بنا کھیلے لوٹے اور کئی کھلاڑی بینچ سٹرینتھ بن کر ہی رہ گئے جو کبھی واپسی نہ کر سکے
جبکہ اکثر یہ وجہ بتائی گئی بینچ پر بیٹھنے سے تجربہ حاصل ہوگا۔
جبکہ غازی غوری کو شمائل حسین کی جگہ شامل کر لیا گیا ہے جبکہ
سن نے میں آ رہا تھا محمد رضوان کی جگہ غازی غوری کو کھلایا جائے گا لیکن اتنی کون سی بڑی مجبوری تھی دو وکٹ کیپر کھلانا پڑ گئے؟
اتنے بڑے بڑے ٹورنامنٹ میں گندی ہار کئی بار ہو چکی ہے لیکن ان کو شرم نہیں آتی قوم کے جذبات سے کھیلتے ہوئے۔
شمائل تو ایکسپوز ہوگیا، اب غازی کی باری ہے۔
ہو سکتا ہے کہ کسی میچ میں اچھا بھی کھیل جائیں لیکن یہ کنفرم ہے کہ جو چور دروازے سے آتے ہیں وہ کچھ بہتر بھی ہوں لیکن ہوتے یہ بہت بڑا دھبہ ہیں پاکستانی ٹیم میں۔۔
آپ بتائیں کیا ان کی جگہ بنتی ہے یہ اس بہتر کوئی اور تھا۔۔؟