Ziarat Untold

Directions

Ziarat Untold Everyone has a story,this page is to showcase ziarat and its beautiful people...inspired from the humans of newyork

آج زیارت کی سرزمین نے FC کے 16 جوانوں کو وطن پر قربان ہوتے دیکھا۔نہ کوئی احتجاج ہوا،نہ سوشل میڈیا پر شور مچا،نہ کسی نے م...
03/09/2026

آج زیارت کی سرزمین نے FC کے 16 جوانوں کو وطن پر قربان ہوتے دیکھا۔
نہ کوئی احتجاج ہوا،
نہ سوشل میڈیا پر شور مچا،
نہ کسی نے موم بتیاں جلائیں،
نہ کسی نے یہ پوچھا کہ "یہ بھی تو کسی کے بچے تھے۔"
شاید وردی پہننے والوں کے بچے، بچے نہیں ہوتے…
شاید ان کے ماں باپ کا دکھ، دکھ نہیں ہوتا۔
شاید شہید ہونے والے جوان Children of a Lesser God ہوتے ہیں۔
لیکن ذرا اُن گھروں کا تصور کیجیے جہاں آج دروازے پر دستک کا انتظار ختم ہو گیا ہے۔
جہاں ایک ماں کا بیٹا واپس نہیں آئے گا،
ایک باپ کا سہارا چھن گیا،
ایک بہن کا بھائی ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگیا،
اور کسی بچے کا "ابو کب آئیں گے؟" ہمیشہ کے لیے بے جواب رہ گیا۔
یہ جوان بھی خواب رکھتے تھے۔
یہ بھی زندگی سے محبت کرتے تھے۔
کسی کا دوست تھے، کسی کے بھائی، کسی کے شوہر، کسی کے بیٹے۔
مگر انہوں نے وردی پہنی تو اپنی جان وطن کے نام لکھ دی۔
اور عجیب بات ہے…
کل تک جو لوگ کہتے تھے:
"پولیس اور لیویز ہی کیوں مرتی ہیں؟ FC کیوں نہیں مرتی؟"
آج FC کے 16 جنازے اٹھے ہیں۔
اب شاید سوال بدل جانا چاہیے:
کیا شہید کی وردی دیکھ کر اس کی قربانی کی قیمت بدل جاتی ہے؟
دہشت گردی کا شکار ہونے والا چاہے پولیس کا جوان ہو، لیویز کا سپاہی ہو یا FC کا جوان—
خون سب کا سرخ ہے،
ماؤں کا درد سب کا ایک ہے،
اور شہادت سب کی ایک جیسی عظیم ہے۔
مگر ان چراغوں کے پیچھے 16 خاندانوں کی زندگیاں ہمیشہ کے لیے بدل چکی ہیں۔
اے وطن کے محافظو!
ہم شاید تمہاری قربانی کا حق ادا نہ کر سکیں،
مگر تمہیں بھولیں گے نہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے،
ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے،
اور ہمارے وطن کو امن عطا فرمائے۔ آمین۔ 🇵🇰🖤
#زیارت #شہداء #پاکستان

زیارت–کوئٹہ روڈ کی بلیک ٹاپنگ اور افتتاح ایک دیرینہ عوامی مطالبے کی تکمیل کی جانب اہم قدم ہے۔ طویل عرصے سے اس اہم شاہراہ...
26/08/2026

زیارت–کوئٹہ روڈ کی بلیک ٹاپنگ اور افتتاح ایک دیرینہ عوامی مطالبے کی تکمیل کی جانب اہم قدم ہے۔ طویل عرصے سے اس اہم شاہراہ کے حوالے سے منفی خبریں اور مایوسی کی باتیں سننے کو مل رہی تھیں، ایسے میں عملی کام کا آغاز یقیناً خوش آئند ہے۔
منسٹر نور محمد دمڑ کا اس عوامی ضرورت کو ترجیح دینے اور عملی پیش رفت یقینی بنانے پر شکریہ۔ امید ہے کہ کام اسی رفتار اور معیار کے ساتھ مکمل ہوگا اور زیارت کے عوام کو ایک محفوظ، بہتر اور پائیدار سفری راستہ میسر آئے گا۔

20/08/2026

ان گندے دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کے دہشتگردوں کو ہمارے علاقوں سے باہر نکال لے۔
ہم سیکورٹی فورسز کا ساتھ دے گے ہم نام نہاد مسنگ پرسن کے نام پر روڈ بھی بند نہیں کرتے۔
ہمارے علاقوں سے یہ ناسور باہر نکالا جائے۔
سرانان

دہشت گردو! آپ کے یہ گندے قدم، غلیظ عزائم اور بدبودار شکلیں ہمیں اپنے وطن پر ہرگز قبول نہیں۔ اس پاک سرزمین پر تمہارے لیے ...
27/07/2026

دہشت گردو! آپ کے یہ گندے قدم، غلیظ عزائم اور بدبودار شکلیں ہمیں اپنے وطن پر ہرگز قبول نہیں۔ اس پاک سرزمین پر تمہارے لیے کوئی جگہ نہیں ۔

25/07/2026

زیارت کو BLA/TTP کے دہشت گردوں سے صاف کیا جائے،ان کے خلاف ایک فیصلہ کن آپریشن کیا جاے

Shaheed Major Anwar Kakar was a nightmare for the terrorists who targeted innocent women and children, burned civilian v...
22/07/2026

Shaheed Major Anwar Kakar was a nightmare for the terrorists who targeted innocent women and children, burned civilian vehicles, and then tried to portray themselves as victims. His courage, sacrifice, and unwavering commitment to protecting the nation will always be remembered. May Allah grant him the highest place in Jannah. Ameen. 🇵🇰
شہید میجر انور کاکڑ ان دہشت گردوں کے لیے خوف کی علامت تھے جو معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بناتے، شہریوں کی گاڑیاں جلاتے، اور پھر خود کو مظلوم ظاہر کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ ان کی بہادری، قربانی اور وطن کے دفاع کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔ 🇵🇰

13/07/2026

زیارت دھرنے کے معزز مشران سے عاجزانہ گزارش ہے کہ خدارا شہداء کے لواحقین اور عزیز و اقارب کو مزید آزمائش میں نہ ڈالیں، اور شہداء کی تدفین کی اجازت دے دیں۔

یہ سانحہ پہلے ہی ان خاندانوں کے لیے ناقابلِ برداشت صدمہ ہے۔ مزید تاخیر ان کے غم، ذہنی اذیت اور نفسیاتی دباؤ میں مزید اضافہ کرے گی۔

ہم آپ کی نیک نیتی، خلوص اور شہداء کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے جذبے کا پورا احترام کرتے ہیں اور اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ تاہم، اس نازک موقع پر سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ شہداء کو جلد از جلد ان کے مذہبی اور انسانی حق کے مطابق سپردِ خاک کیا جائے، تاکہ لواحقین اپنے پیاروں کی آخری رسومات ادا کر سکیں اور ان کے غم میں کچھ کمی آ سکے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو صحیح فیصلہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے، شہداء کے درجات بلند فرمائے، اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

11/07/2026

ضلع زیارت کی تاریخی، انتظامی اور جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کر کے اسے لورالائی ڈویژن میں شامل کرنے کا فیصلہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ziarat Untold posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category