Urdu Poetry

Urdu Poetry مختصر سا قیام ہے ہم یادیں چھوڑ کر چلے جائیں گے 🌻❤✨

31/07/2023

آج شب دل کے قریں کوئی نہیں ہے
کوئی نغمہ، کوئی خوشبو، کوئی کافر صورت
کوئی امید، کوئی آس مسافر صورت
کوئی غم، کوئی کسک، کوئی شک، کوئی یقیں
کوئی نہیں ہے

07/06/2023

‏ویرانوں میں ایک کشش ہوتی ہے مگر وہاں رہنا کوئی نہیں چاہتا جیسے اجڑے ہوئے لوگوں کو جاننا ہر کوئی چاہتا ہے مگر اپنانا کوئی نہیں چاہتا..
🖤
۔🖤

04/06/2023

انسان کو اپنی زبان پر پوری طرح قابو رکھنا چاہیے زبان جب بھی حرکت میں آئے اس سے بھلائی ہی کی بات نکلے یہ ایک ایسا نکتہ ہے جس پر عمل کر کے بہت سی خرابیوں اور دینی و دنیاوی نقصانات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے

03/06/2023

ایسا حَسین شخص ہے ! گوشہ نشین شخص ہے !
سوچوں اُسے تو رو پڑوں ! دیکھوں، خدا خدا کروں !
وہ بھی نژادِ رنج ہے 🙂! میں بھی اسیرِ شام ہوں !🖤🥀
وہ بھی کرے تو کیا کرے ! میں بھی کروں تو کیا کروں🌸
🖤

03/06/2023

دل کو کعبہ کہا ہے ولیوں نے !
ہم نے اُس جگہ مشرکین بسائے ہیں😔

03/06/2023

انہیں خط میں لکھا تھا دلِ مُضطرب ہے جواب ان کا آیا، محبت نہ کرتے
تمہیں دل لگانے کو کس نے کہا تھا، بہل جائے گا دل، بہلتے بہلتے
قمر جلالوی

03/06/2023

میں ہوں عاصی کہ پر خطا، کچھ ہوں
تیرا بندہ ہوں اے خدا کچھ ہوں

جزو کل کو نہیں سمجھتا میں
دل میں تھوڑا سا جانتا کچھ ہوں
تجھ سے الفت نباہتا ہوں میں
با وفا ہوں کہ بے وفا کچھ ہوں
نشۂ عشق لے اڑا ہے مجھے
اب مزے میں اڑا رہا کچھ ہوں
خواب میں اس میں بھی دیکھتا کچھ ہوں
گرچہ کچھ بھی نہیں ہوں میں لیکن
اس پہ بھی کچھ نہ پوچھو کیا کچھ ہوں
سمجھے وہ اپنا خاکسار مجھے
خاکِ رہ ہوں کہ خاکِ پا کچھ ہوں
چشمِ الطاف فخرِ دیں سے ہوں
اے ظفرؔ کچھ سے ہو گیا کچھ ہوں
بہادر شاہ ظفر

03/06/2023

کیوں پیتے ہیں لوگ شراب
کس کے غم میں
اقبال🥀
جھوٹے یار کی خاطر
سچے خدا کو ناراض کرتے ہیں💔🥀

01/06/2023

کبھی رک گئے
کبھی چل دیئے
کبھی چلتے چلتے بھٹک گئے ❣
یونہی عمر ساری گزار دی
یونہی زندگی کے ستم سہے ❣

کبھی نیند میں
کبھی ہوش میں
وہ جہاں ملا
اسے دیکھ کر ❣
نہ نظر ملی نہ زباں ہلی
یونہی سر جھکا کر گزر گئے ❣

مجھے یاد ہے
کبھی ایک تھے
مگر آج ہم ہیں جدا جدا
وہ جدا ہوئے تو سنور گئے
ہم جدا ہوئے تو بکھر گئے ❣

کبھی عرش پر
کبھی فرش پر
کبھی ان کے در
کبھی در بدر ❣
غم عاشقی تیرا شکریہ
ہم کہاں کہاں سے گزر گئے..!
💕💕💕💕💕💕💕
♥♥♥🥀🥀🥀

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Poetry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category