DSG4U Everyone learns but does not tell anyone
without greed and our aim is to make the
path of everyone as possible as.

حضرت براء بن عازب (رضی اللہ عنہ) حضرت ابوبکر صدیق (رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: "ہم مدینہ کی طرف ...
16/07/2026

حضرت براء بن عازب (رضی اللہ عنہ) حضرت ابوبکر صدیق (رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: "ہم مدینہ کی طرف چلے تو سراقہ بن مالک نے ہمارا پیچھا کیا۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ تعاقب کرنے والا ہمارے قریب پہنچ گیا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: غم نہ کرو، اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ پھر آپ ﷺ نے دعا فرمائی تو سراقہ کا گھوڑا پیٹ تک زمین میں دھنس گیا..."
جب حضرت سراقہ نے معافی مانگی اور واپس جانے لگے، تو آپ ﷺ نے انہیں غیب کی خبر دیتے ہوئے کسریٰ کے کنگنوں کی خوشخبری دی۔۔
آپ ﷺ نے سراقہ سے فرمایا:"كَيْفَ بِكَ إِذَا لَبِسْتَ سِوَارَيْ كِسْرَى؟""سراقہ! اس وقت تیرا کیا حال ہوگا؟ جب تجھے کسریٰ (شہنشاہِ فارس) کے کنگن پہنائے جائیں گے"
حضرت عمر فاروق (رضی اللہ عنہ) کے دورِ خلافت میں جب ایران فتح ہوا اور کسریٰ کے کنگن، تاج اور پیٹی مدینہ لائے گئے، تو یہ پیش گوئی حرف بہ حرف پوری ہوئی۔۔
امام حسن بصریؒ سے روایت ہے کہ جب حضرت عمر (رضی اللہ عنہ) کے پاس کسریٰ کے کنگن، اس کا مہر والا پٹکا (پیٹی) اور تاج لایا گیا، تو انہوں نے حضرت سراقہ کو بلوایا۔ حضرت سراقہ چونکہ دراز قد اور کثرتِ بال والے مرد تھے، حضرت عمرؒ نے وہ کنگن ان کے ہاتھوں میں پہنائے اور فرمایا:
"الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي سَلَبَهُمَا كِسْرَى بْنَ هُرْمُزَ... وَأَلْبَسَهُمَا سُرَاقَةَ بْنَ مَالِكٍ""تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے یہ کنگن کسریٰ بن ہرمز سے چھین لیے (جو خود کو خدا کہلواتا تھا) اور انہیں بنو مدلج کے ایک اعرابی سراقہ بن مالک کے ہاتھوں میں پہنا دیا!"
یہ پیشین گوئی ہجرتِ مدینہ کے تقریباً 15سال کے بعد پوری ہوئی۔
یہ واقعہ اسلامی تاریخ کا ایک روشن باب ہے جو رسول اللّٰہ ﷺ کی نبوت کی صداقت اور آپ ﷺ کی پیش گوئیوں کے برحق ہونے کی سب سے بڑی تاریخی دلیل مانا جاتا ہے۔

23/06/2026
شناخت میں مدد کریں تصویر میں نظر آنے والا شخص پسرور ڈسکہ موڑ پر فروٹ فروش بابا غفور حسین سے مبینہ طور پر نوسربازی کرکے ت...
22/06/2026

شناخت میں مدد کریں

تصویر میں نظر آنے والا شخص پسرور ڈسکہ موڑ پر فروٹ فروش بابا غفور حسین سے مبینہ طور پر نوسربازی کرکے تقریباً 200 کلو آم لوڈر رکشہ میں لوڈ کرکے فرار ہوگیا ہے جسکی متعلقہ تھانہ سٹی پسرور میں درخواست دے دی گئی ہے۔
اگر کوئی شہری اس شخص کو جانتا ہے یا اس کے بارے میں معلومات رکھتا ہے تو براہِ کرم فوری طور پر تھانہ سٹی پسرور یا متاثرہ خاندان سے رابطہ کریں

18/06/2026

#ذکرحبیب

Address

Qila Sobha Singh
51660

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DSG4U posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share