Jamia Usmania Masjid Pir Mahal

Jamia Usmania Masjid Pir Mahal السلام علیکم یہ وہ مسجد ہے جہاں حضرت مولانا عبدالحنان صدیقی صاحب جمعہ پڑھاتے ہیں

ابھی ابھی پنڈی بھٹیاں سے ایک شخص کی کال آئی۔ پسِ منظر میں حضرت رحمہ اللہ کا بیان چل رہا تھا۔ کہنے لگا: ’’والدہ وفات پا گ...
06/09/2026

ابھی ابھی پنڈی بھٹیاں سے ایک شخص کی کال آئی۔ پسِ منظر میں حضرت رحمہ اللہ کا بیان چل رہا تھا۔ کہنے لگا: ’’والدہ وفات پا گئی ہیں، ایصالِ ثواب کے لیے حضرت سے وقت لینا ہے۔‘‘ 😥 (یقیناً انہیں حضرت کی رحلت کا علم نہیں تھا) میں چند سیکنڈ بالکل خاموش رہا… سمجھ نہیں آ رہا تھا اسے کیا جواب دوں۔ بمشکل ہمت کرکے کہا "بھائی! وہ اللہ کے پیارے تو کل ہم" سپردِ خدا" کر آئے ہیں…" اچانک فون سے ایک ایسی دل چیر دینے والی چیخ نکلی کہ کلیجہ منہ کو آ گیا… پھر سسکیوں اور رونے کی آواز کے بیچ کال کٹ گئی۔
اللہ کریم اس تھکے مسافر کو بے حساب راحتوں سے نوازیں😭

تصویر میں دائیں بائیں حضرت کے دونوں بیٹے ہیں

06/09/2026

Janaza ka Liya Hazrat ko La jata huwa

05/09/2026

Hazrat ka Beta Abdul Sami Hazrat ko ghusal ka bad didar krty huwa😭😭😭

04/09/2026

Find local businesses, view maps and get driving directions in Google Maps.

حضرت مولانا عبدالحنان صدیقی صاحب کی نماز جنازہ کی لوکیشن یہ آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر دی ہے حنیف محمد سٹیڈیم نیر فوارہ چو...
04/09/2026

حضرت مولانا عبدالحنان صدیقی صاحب کی نماز جنازہ کی لوکیشن یہ آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر دی ہے حنیف محمد سٹیڈیم نیر فوارہ چوک حافظ آباد

04/09/2026

💔 وہ آواز جو لاکھوں دلوں کو قرآن و سنت کی طرف بلاتی تھی، خاموش ہوگئی…

نہایت رنج و الم کے ساتھ تمام محبین، عقیدت مندوں، متعلقین اور چاہنے والوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مبلغِ اسلام حضرت مولانا عبدالحنان صدیقی صاحب رحمہ اللہ اس دارِ فانی سے رخصت ہوکر اپنے ربِ حقیقی کے حضور پہنچ گئے ہیں۔

حضرت کی وفات کی خبر سے ملک بھر اور بیرونِ ملک موجود لاکھوں عقیدت مند گہرے صدمے اور غم میں مبتلا ہیں۔
وہ پُراثر آواز، وہ دردمندانہ اندازِ دعوت، وہ اصلاحِ امت کی فکر اور دین کی سربلندی کے لیے زندگی بھر کی جدوجہد اب ہمارے درمیان ظاہری طور پر موجود نہیں، مگر ان شاء اللہ حضرت کی دینی و دعوتی خدمات اور ان کے ذریعے دلوں میں پیدا ہونے والی نیکی کی روشنی مدتوں قائم رہے گی۔

🕊️ اعلانِ نمازِ جنازہ

تمام احباب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حضرت مولانا عبدالحنان صدیقی صاحب رحمہ اللہ کی نمازِ جنازہ:

📍 مقام: حافظ آباد (حنیف محمد اسٹیڈیم)
https://maps.app.goo.gl/6Xbts5wrQPbZt67t9?g_st=aw
آج مورخہ 5 ستمبر بروز ہفتہ
🕐 وقت: صبح 10 بجے

ادا کی جائے گی۔

حضرت کے تمام عقیدت مندوں، محبین اور متعلقین سے نمازِ جنازہ میں شرکت اور بالخصوص حضرت کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔

اللہ تعالیٰ حضرت مولانا عبدالحنان صدیقی رحمہ اللہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی تمام دینی و دعوتی خدمات کو شرفِ قبول عطا فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ، پسماندگان اور لاکھوں غمزدہ محبین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔ 🤲

04/09/2026

حضرت مولانا عبدالحنان صدیقی صاحب کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ صبح 10 بجے حافظ آباد میں ادا کی جائے گی سب حضرات شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں

04/09/2026

Address

Pir Mahal

Telephone

+923027282707

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Usmania Masjid Pir Mahal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jamia Usmania Masjid Pir Mahal:

Shortcuts

Share

Category