07/08/2025
میں نے تقریبا 1 سال بعد
اسے انبلاک کیا
تو دیکھا وہ آن لائن تھی ۔
میں بار بار اضطراب میں
اسکا آن لائن سٹیٹس دیکھ رہا تھا۔
اس نے آج بھی بائیو میں
میرا پسندیدہ شعر
تم شباب عشق ہو میرا میری جاں
کبھی دیکھو تو سہی *ارمان* خود میری نظر سے
لکھا ہوا تھا ۔
میرے دماغ میں بہت سے
خیالات آ کر چلے گئے ۔
کیا وہ مجھے بھول چکی ہے ۔
اگر نہیں بھولی
تو رات کے اس پہر
ایک بجے بھی آن لائن
کس کے لیے ہے ۔
کیا میرا انتظار تھا ؟
یا وہ کسی اور کے
حصول میں نکل پڑی تھی ۔
میری سوچیں بار بار
میری ذہن کو جھنجھوڑ رہی تھیں ۔
میں نے میسج ٹائپ کرنا شروع کیا ۔
کیسی ہو ؟
اب تک سوئی کیوں نہیں ۔
لیکن ایک خوف بھی تھا
کہ وہ آگے سے کہہ دے
کہ تم کون یا تمہیں اس سے کیا ؟
یا تم کون ہوتے ہو پوچھنے والے ۔
میں سارے حق تو کھو چکا تھا ۔
میں اسے اپنے ہی ہاتھوں تو
بےعزت کر کے زندگی سے
بےدخل کر چکا تھی۔
اب کس منہ سے ٹیکسٹ کرتا
لیکن پھر دوبارہ ایک بار
اسکی آواز سننے کو
اسکے لبوں سے اپنا نام سننے کو
دل چاہ رہا تھا ۔
میں نے کئی بار یہی فقرہ
"تم کیسی ہو"
لکھ کر مٹا دیا ۔
میرے دل میں ماضی کا پچھتاوا تھا ۔
میری ذات میں موجود اکڑ کو
آج ٹوٹے عرصہ گزر گیا تھا ۔
اب انا کی جگہ خوف نے لے لی تھی ۔
جب میرے سے کچھ نا بن پڑا
تو میں نے ایک سٹیٹس لگا دیا ۔
جسے ہمیشہ کی طرح
اس نے سب سے پہلے سین کیا ۔
میری دھڑکن بےقابو ہو رہی تھی ۔
میری جان حلق میں اٹک چکی تھی ۔
ً میں شدت سے اسکے میسج کا منتظر تھا کہ اسکی جانب سے ایک سٹیٹس لگایا گیا ۔ "میں کسی اور کی امانت ہوں" ۔
اور میرے سین کرتے ہی
وہ سٹیٹس ڈلیٹ ہو چکا تھا ۔
میرا وہم یقیں میں بدل گیا ۔
میں اس سے سوال کرنا چاہتا تھا
اسے کہنا چاہتا تھا
مگر کیسے؟
اسکے اس ایک سال کی اذیت کو
میں اب محسوس کر رہا تھا۔
اسکی حالت زار مجھے اب سمجھ آ رہی تھی ۔
وہ کس کرب سے گزری تھی
میں محسوس کر پا رہا تھا۔
میں نے دوبارہ اسے آن لائن دیکھنا چاہا
مگر وہاں فقط سفید دھبہ موجود تھا ۔
اور بائیو بھی غائب ہو چکی تھی ۔
یقینا وہ بلاک کر چکی تھی۔
میرے آنسو میرے ہاتھوں پہ گر کر
خاموش ہو گئے
اور درد کی ایک لہر
میرے وجود میں اتر گئی ۔ 🔥❤
🙁💔
🥀تنہائی پسند 🌹🌹