Abdul shakoor village Secretary neighborhood council kpk

Abdul shakoor village Secretary neighborhood council kpk سیکرٹری ویلج کونسل

Permanently closed.
صوباٸی قاٸدین نے ملکی صورت حال, سیلاب جسے افت کو دیکھ کر اپنا ہڑتال موخر کیا۔کل سے پورے خیبر پختونخواہ میں ویلج اور نئبر...
01/09/2022

صوباٸی قاٸدین نے ملکی صورت حال, سیلاب جسے افت کو دیکھ کر اپنا ہڑتال موخر کیا۔کل سے پورے خیبر پختونخواہ میں ویلج اور نئبرہوڈ کونسلوں میں معمول کے مطابق کام ہوگا۔
انشاءاللہ بہت جلد ہمارے مسائل حل ہو جائینگے۔..

Sharif Khan Liaqat Ali Salahu Ddin Hidayat Shah==

26/07/2022

ضروری اطلاع برائے اہلیان ویلج کونسل دوکڈہ
جیسا کہ آپ حضرات کے علم میں ہے کہ گاوں دوکڈہ اور مضافات کے عوام پیدائش،وفات اور نکاح نامہ بنوانے کے لیے بلوخان ویلج کونسل آفس تشریف لاتے رہے تھے۔ لیکن اب صوبائی حکومت اور نادرا حکام نے عوام کے بہتر مفاد اور سہولیات کی فراہمی میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ویلج کونسلز کو CRMSسافٹ وئیر فراہم کیا ہے. اب تمام کمپیوٹرائزڈ سرٹیفیکیٹس دفتر ویلج کونسل دوکڈہ ہی میں بنوائے جارہے ہیں۔ لہذا آپ تمام حضرات سے گزارش ہے کہ پرانے یونین کونسل آفس جانے کی زحمت مت کیجیے اور دفتری اوقات کے دوران دفتر ویلج کونسل دوکڈہ تشریف لائیں۔ تاکہ آپ کو فارم "ب" بنوانے کے لیے ضروری پیدائش سرٹیفیکیٹ یا وفات اور نکاح نامہ وغیرہ کے کمپیوٹرائزڈ سرٹیفیکیٹ بنوا کر مہیا کیے جاسکیں۔
عبدالشکور سیکرٹری
ویلج کونسل دوکڈہ۔

سیکریٹری ویلج کونسل بشونئ۔محکمہ بلدیات اور TMA گدیزی کیطرف سے ویلج کونسل بشونئ میں عید قربان کے موقع پر صفائی کا حصوصی ف...
10/07/2022

سیکریٹری ویلج کونسل بشونئ۔
محکمہ بلدیات اور TMA گدیزی کیطرف سے ویلج کونسل بشونئ میں عید قربان کے موقع پر صفائی کا حصوصی فلان تیار محتلف مقامات پر پلاسٹک بیگ تقسیم اور ۔اھلیان ویلج کونسل بشونئ سے تعاون کی اپیل اور حصوصی پیعام۔
آئیں مل کر اپنے ویلج کونسل بشونئ کو صاف ستھرا اور ماحول کو شفاف بنانے میں ہماری ساتھ دیں ۔
اپنی قربانی کے بعد آلائشیں زمین میں دفنائیں۔یا پلاسٹک بیگ یا بوری میں ڈال کر ھماری مقرر کردہ جگہوں پر پہنچائیں۔ ۔الائیشیں اور کچرا اس پاس اور نالیوں میں پھینکیں سے گریز کریں تاکہ ماحول صاف رھیں۔

ویلج و نیبرہوڈ کونسلوں کے نئے رولز آف بزنس
30/06/2022

ویلج و نیبرہوڈ کونسلوں کے نئے رولز آف بزنس

19/06/2022

محکمہ بلدیات کےملازمین بالخصوص سیکریٹریز ویلیج و نیبرہڈکونسلز کےوزیربلدیات سےمطالبات

سیکریٹری(ویلیج ونیبرہڈکونسل)کی پوسٹ کو9،11سکیل سے14سکیل کیساتھ اپگریڈکیاجائے،مطالبہ

ہرضلع میں تحصیل وائزسیکریٹریز کی پروموشن کا100فیصدکوٹہ مختص کیاجائے،ملازمین

ہرضلع میں تحصیل وائز نئی سیٹیس بنائی جائیں،سیکریٹریزویلیج و نیبرہڈکونسل

جن میں اےڈی جونیئر،پراگرس آفسر،اسسٹنٹ اورتحصیل سپروائزرکی آسامیاں بناکرپروموٹ کیاجائے

تاکہ محکمہ بلدیات کےملازمین ہی ترقی کرکےمحکمانہ خالی آسامیوں پرپروموٹ ہوں،ملازمین

04/02/2022

تحصیل چیئرمین اور تحصیل میئر میں کیا فرق ہے؟

بلدیاتی امیدوران اور لوکل میڈیا اکثر تحصیل میئر اور چیئرمین میں فرق کیئے بغیر سب کیلئے تحصیل میئر کا نام استعمال کرتی جو کہ قانوناً غلط ہے۔ ایک باخبر شہری ایک زمہ دار شہری ہوتا اس لئے اس کا فرق جاننا ضروری ہے۔

خیبر پختونخوا ترمیمی بلدیاتی ایکٹ 2019 کے مطابق صوبے کے 124 تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات ہونگے جس میں 7 ڈویژنل ہیڈکوارٹر کے تحصیلوں میں تحصیل مئیر کا انتخاب ہوگا اور باقی 117 پر تحصیل چیئرمین منتخب ہونگے یعنی تحصیل میئر کا نام صرف پشاور، ایبٹ آباد، مردان، مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور کوہاٹ کیلئے استعمال ہوگا اوس ان تحصیلوں کے کونسلوں کو سٹی کونسل کہا جائےگا اس کے علاؤہ باقی تمام تحصیلوں کے کونسلوں کو تحصیل کونسل کہا جائیگا اسی طرح میئر سٹی لوکل گورنمنٹ کا سربراہ ہوگا اور تحصیل چیئرمین تحصیل لوک گورنمنٹ کا سربراہ ہوگا۔

تحصیل میئر اور تحصیل چیئرمین کے اختیارات میں بھی فرق ہے اور تحصیل میئر کے پاس چونکہ شہری علاقہ ہے اس کے پاس تحصیل چیئرمین سے زیادہ اختیارات ہونگے۔

تحصیل چیئرمین پورے تحصیل کیلئے ترقیاتی منصوبہ بندی کریگا اور ساتھ مختلف کمیٹیاں بھی بنائے گا لیکن اس کے برعکس تحصیل میئر کے پاس تحصیل چیئرمین کے تمام اختیارات ہونگے اور اس کے ساتھ ساتھ مزید اختیارات بھی ہونگے جیسا کہ ایکسپریس ویز اور فلائ اورز کی منظوری دینا، ٹیکس لگانا، کمرشل اور رہایشی زمینوں میں فرق کرنا، کمرشل زمینوں کیلئے منصوبہ بندی کرنا، مارکیٹوں کیلئے جگہ متعین کرنا وغیرہ۔

ایک باخبر شہری ایک زمہ دار شہری ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

08/12/2021

کوائف پیدائش Birth سرٹیفکیٹ :

6 دسمبر 2021 سے نادرا نے بچوں / بچیوں کے لئے فارم ب Form.B بناتے وقت ویلج کونسل کے birth سرٹیفکٹ کو لازمی کردیا ہیں۔لہذا اب ویلج کونسل سے birth سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے مندرجہ زیل کوائف اپنے ساتھ لازمی لے انا تاکہ اپ کو birth سرٹیفکیٹ بروقت مل سکے۔
1:والدین کے شناختی کارڈ کاپیاں
2:بچوں/بچیوں کا سکول میں پڑھنے کی صورت میں سکول سے پیدائشی سرٹیفکیٹ ۔
3:بچوں /بچیوں کا سکول میں نہ پڑھنے کی صورت میں بیان حلفی جس پر بچے /بچی کی تاریخ پیدائش درج ہوں۔
4:5 سال سے کم عمر کے بچوں /بچیوں ٹیکوں کارڈ کاپی لازمی ہے۔
مندرجہ بالا کوائف پورا کریں۔شکریہ

23/10/2021

جو بھی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینا چاہتا ہے وہ مندرجہ ذیل ہدایات کو ضرور پڑھ لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بلدیاتی_انتخابات_کا طریقہ کار
1. ہر کونسل میں جنرل سیٹ کی تعداد 3، خاتون.1 نوجوان 1. کسان۔ 1 اور اقلیتی نشست بھی1 ہوگی۔
اس طرح ایک کونسل میں کل ممبران کی تعداد 7 ہوگی ویلج میں جو بھی ایک نمبر پر آئے گا وہ ویلج ناظم اور تحصیل اسمبلی کا ممبر بھی ہوگا

2. ایک ووٹر 6 ووٹ ڈال سکے گا۔
3. امیدوار کے لئے انتخاب لڑنے کے لئے کوئی تعلیمی قابلیت کی شرط نہیں رکھی گئی ہے۔ البتہ نوجوان سیٹ کے انتخابات کے لئے 21 سال سے 30 سال تک اور باقی نشستوں کے لئے 21 سال سے اوپر عمر درکار ہے۔
4. امیدوار صرف اسی کونسل سے انتخابات لڑ سکتا ہے جہاں پر اس کا ووٹ بطور ووٹر انتخابی فہرست میں درج ہو۔
5. انتخابات کے لئے داخلہ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں نامزدگی فارم جمع کرناہوگا۔
اور ویلج/ نیبرہوڈ کونسل کے انتخابات کی نامزدگی فارم جمع کرنے کی فیس 5,000جبکہ تحصیل چیئرمین کی نشست کی انتخابات کی نامزدگی فارم جمع کرنے کی فیس 50,000 روپے ہیں۔
اور یہ فیس ناقابل واپسی ہوگی۔
6. تحصیل چیئرمین کے نشست کے لئے انتخابات براہ راست ووٹ کے ذریعے ہونگی۔ یعنی پورے تحصیل کونسل میں جتنے ووٹر رجسٹرڈ ہیں انہی سے MNA اور MPA کی طرز پر ووٹ لیا جائے گا۔
ضلع کونسل کا نظام اس دفعہ ختم کیا گیا ہے اس لئے ضلع ممبر یا ضلع ناظم نہیں ہے۔
7. یونین کونسل لیول پر اس بار انتخابات نہیں ہوگے اس بار صرف نیبر ہوڈ یا ویلج کونسل ہونگے اور اوپر لیول پر تحصیل ہوگا۔
البتہ ووٹر کی کوئی تعداد نہیں رکھی گئی ہے کیونکہ حلقہ بندی ووٹر نہیں بلکہ آبادی کے اعتبار سے کی جاتی ہے اور وہ ہر کونسل میں 5 سے 15 ہزار تک ہوگی۔
8. نیبر ہوڈ وہ کونسل ہوتا ہے جو شہری علاقوں میں ہو اور ویلج کونسل دیہی علاقوں میں ہوتا ہے۔ یونین کونسل اس سے پہلے ہوتا تھا اور وہ ان دونوں سے بڑا ہوتا ہے جسے 2015 انتخابات میں وارڈ کا نام دیا گیا تھا۔ موجودہ نظام میں یونین کونسل کا تصور ہی ختم کیا گیا ہے۔

Address

Peshawar

Telephone

+923435684527

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abdul shakoor village Secretary neighborhood council kpk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Abdul shakoor village Secretary neighborhood council kpk:

Share

Category