10/08/2026
ضلع کرم پاراچنار:
جنرل سیکرٹری انجمن فاروقیہ عبدالبصیر خان نے اپنے ایک وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کرم فہد وزیر کیساتھ انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں حالیہ واقعہ اور ضلع میں امن و امان کی موجودہ صورتحال، باہمی اعتماد، اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ سے متعلق تفصیلی بحث و تمحیص کی گئی۔
اس موقع پر کمانڈینگ آفیسر 72 ایس پی پاک آرمی اور اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم خالد عمران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وفد نے ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کی امن قائم رکھنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کرم نے کہا کہ ضلع میں پائیدار امن کا قیام اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ شرپسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور امن کو نقصان پہنچانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام طبقات کے ساتھ مل کر امن کے ماحول کو فروغ دے رہی ہے، اور مثبت کردار ادا کرنے والوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
ملاقات میں باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔