06/08/2026
اطلاع برائے احتجاج بر ضد لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اہلِیان این سی 44 قاضی کلے کو اطلاع دی جاتی ہے کہ علاقے میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور مسلسل ٹرپنگ کے خلاف ان شاء اللہ کل بروز جمعہ، دوپہر 2:00 بجے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
تمام بزرگوں، نوجوانوں، تاجروں اور علاقے کے عوام سے پرزور اپیل ہے کہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔
تمام شرکاء الف خان چوک میں جمعہ نماز کے بعد دوپہر 2:00 بجے جمع ہوں تاکہ متحد ہو کر اپنے جائز مطالبات متعلقہ حکام تک پہنچا سکیں۔
آئیں، اپنے علاقے کے بہتر مستقبل اور بجلی کے مسائل کے مستقل حل کے لیے متحد ہو کر آواز بلند کریں۔
جگہ: الف خان چوک، قاضی کلے
وقت: جمعہ، دوپہر 2:00 بجے
منجانب:
سابق ٹاؤن ممبر حاجی سلیم خان اور چیئرمین عدنان سلیم