Zama loya gonah da dah che pakhton m

Zama loya gonah da dah che pakhton m ځه په ځان د خپله مرګه مخکښی ژاړم
پس د مرګه زما څوک د ژړا نشته
وولسوالی مومند یکه غونډ (پختونخوا)

26/07/2025
26/06/2025

پاکستان امریکہ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھنے والا جوہری ہتھیاروں سے لیس بیلسٹک میزائل تیار کر رہا ہے
امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان نے ایسا کوئی میزائل تیار کیا، تو واشنگٹن اس کے ساتھ جوہری مخالف کے طور پر برتاؤ کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔ فارن افیئرزمیگزین کا انکشاف

21/05/2025

حضدار: اسکول وین پر خودکش حملہ—ایمل ولی خان کا سخت ردعمل
معصوم بچوں کی شہادت ریاستی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے، ایمل ولی خان
پختونخوا و بلوچستان دہشتگردی کی تجربہ گاہ بنائے جا رہے ہیں: ایمل ولی
ریاستی اداروں کی خاموشی دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے: اے این پی
ہم کب تک بچوں کے جنازے اٹھاتے رہیں گے؟ ایمل ولی
حضدار حملہ، ریاستی مجرمانہ غفلت یا دانستہ چشم پوشی؟ ایمل ولی خان
اچھے اور برے طالبان کی پالیسی کا نتیجہ بچوں کی لاشوں کی صورت میں نکل رہا ہے: ایمل ولی خان
دہشتگرد کون ہیں؟ کہاں سے آتے ہیں؟ کس کی سرپرستی میں پل رہے ہیں؟ ایمل ولی
حضدار حملے کی غیرجانبدار اور شفاف تحقیقات کی جائیں، اے این پی کا مطالبہ

20/05/2025

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے پشتون علاقوں میں جاری ڈرون حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک کے کسی بھی حصے پر حملہ ملکی سالمیت پر حملہ سمجھا جاتا ہے، تو پشتون سرزمین پر ہونے والے ڈرون حملوں کو استثنیٰ کیوں دیا جاتا ہے؟ کیا معصوم پشتون بچوں کا خون اتنا بے وقعت ہے کہ ریاستی اداروں کے ضمیر کو جھنجھوڑ بھی نہ سکے،سماجی رابطوں کے ویب سائیٹ پر جاری اپنے بیان میں ایمل ولی خان نے کہا یہ کہاں کی انسانیت ہے کہ وہ پھول جیسے بچے، جن کے ہاتھ میں قلم ہونا چاہیے، وہ ڈرون حملوں کا ایندھن بن جائیں؟ ریاست اگر ماں جیسی ہے، تو اس کے دامن میں سب کے لیے یکساں تحفظ ہونا چاہیے، خواہ وہ لاہور میں ہو یا وزیرستان میں۔ اے این پی کے صدر نے کہا کہ وہ سینیٹ میں اس سنگین انسانی المیے پر سوالات جمع کروا رہے ہیں اور ایک باقاعدہ توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کر رہے ہیں تاکہ قوم کو یہ جاننے کا حق دیا جا سکے کہ اب تک ملک کے کن کن علاقوں میں کتنے ڈرون حملے ہوئے؟ ان حملوں میں کتنے عام شہری شہید ہوئے اور کتنے شدت پسند نشانہ بنے؟ ان حملوں کی اجازت، معلومات یا خاموشی کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی ادارے اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کریں اور انسانی حقوق کے اصولوں، آئین پاکستان، اور یکساں شہری تحفظ کے تقاضوں کو عملی شکل دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ظلم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ پشتون خطے کا ہر بچہ بھی اتنا ہی قیمتی ہے جتنا کسی اور صوبے کا۔ ریاست کو ماں بننا ہوگا، اور ماں اپنے تمام بچوں سے یکساں سلوک کرتی ہے۔

Address

Peshawar

Telephone

+923219896381

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zama loya gonah da dah che pakhton m posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category