26/05/2026
آج ہمارے فاؤنڈیشن کے معزز معاون، الحیات ویلفیئر فاؤنڈیشن کے روحِ رواں جناب مفتی ولی خان صاحب نے حاجی زئی سٹاپ *بالمقابل پولیس چوکی حاجی زئی* اپنے نئے کاروباری برانچ “رحمت الیکٹرک سٹور” کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں علاقے کے جید علماء کرام، حاجی زئی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ممبران، گاؤں حاجی زئی کے معزز مشران *و خلفاء حضرت مفتی مختارالدین شاہ صاحب رحمہ اللہ* نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے مفتی ولی خان صاحب کو دلی مبارکباد پیش کی اور کاروبار میں ترقی، برکت اور کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
اللہ تعالیٰ اس نئے سفر کو خیر و برکت، ترقی اور آسانیوں کا ذریعہ بنائے اور اسے دین و خدمتِ خلق کیلئے مزید مفید فرمائے۔ آمین۔