ساڈا شہر سوھنا نارووال پنجاب

ساڈا شہر سوھنا نارووال پنجاب لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّٰهِ‎

 #ڈسٹرکٹ نارووال والوں کا وفاقی وزیر پروفیسر جناب احسن اقبال صاحب اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور سدا بہار ایم پی اے...
24/08/2026

#ڈسٹرکٹ نارووال والوں کا وفاقی وزیر پروفیسر جناب احسن اقبال صاحب اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور سدا بہار ایم پی اے و چیئرمین بیت المال پنجاب خواجہ محمد وسیم بٹ صاحب وصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان صاحب اور صوبائی وزیر جیل رانا منان خان صاحب سے اہلیان ضلع نارووال والوں کا پرزور مطالبہ ہیں کہ جو ٹرین چند دنوں بعد چلنے والی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ سیالکوٹ تا راولپنڈی ٹرین کو براستہ نارووال تا راولپنڈی و لاہور چلایا جائے تاکہ اہلیان نارووال اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکے شکریہ 👉💗
Ahsan Iqbal
Khawaja Waseem Butt PP57
Khawaja Waseem Butt MPA
Chief Minister Punjab's Updates
Social Media Team PMLN NWL
Rana Mannan Khan [Official]
Bilal Akbar Khan . Official
Deputy Commissioner Narowal
Assistant Commissioner Narowal

23/08/2026

#ڈسٹرکٹ نارووال گاؤں نوا پنڈ یہ صورتحال ہے ویڈیو دیکھیں ہمارے ایم این اے جناب احسن اقبال صاحب
ایم پی اے وزیر مواصلات جناب بلال اکبر صاحب
محترمہ مریم نواز صاحبہ وزیراعلی پنجاب
Ahsan Iqbal
Chief Minister Punjab's Updates
Assistant Commissioner Narowal
Bilal Akbar Khan . Official

22/08/2026

#ڈسٹرکٹ نارووال کا خوبصورت ماڈل جنکشن ریلوے اسٹیشن اور کچھ یادگار ویڈیو دیکھیں

 #ڈسٹرکٹ نارووال نیو لاہور روڈ نارووال بدوملہی  پیجووالی کے مقام سے انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے جو ممکنہ کسی بڑے حادثے ...
22/08/2026

#ڈسٹرکٹ نارووال نیو لاہور روڈ نارووال بدوملہی پیجووالی کے مقام سے انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے جو ممکنہ کسی بڑے حادثے کا خطرہ بن سکتی ہے چند دن قبل بھی میں نے اس روڈ کی تباہ حالی کے بارے میں لکھا تھا لیکن ابھی تک کوئی مستقل حل نہیں نکالا گیا، یہ سڑک اب بالکل ناکارہ ہو چکی ہے اور گزشتہ چند دنوں میں یہاں جو مٹی ڈالی گئی تھی وہ حالیہ بارش کے پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے سائیڈوں پر نیچے کی طرف بہہ گئی ہے جس سے سڑک کے کھڈے پہلے سے بھی بہت بڑے اور گہرے ہو گئے ہیں اور کئی جگہوں سے تو پوری کی پوری سڑک ٹوٹ کر ان گڑھوں کے اندر دھنس چکی ہے، ایسی تباہ کن صورتحال میں یہاں سے گزرنے والی ہیوی ٹرانسپورٹ جس میں تیز رفتار بسیں، کارگو ٹرک اور ریت سے اوور لوڈڈ بھرے ہوئے ڈمپر شامل ہیں جن کے لیے یہ سڑک پیجووالی کے مقام سے کسی بھی وقت کسی بہت بڑے اور ہولناک جانی و مالی حادثے کا سبب بن سکتی ہے، سڑک کی یہ بدترین حالت اور مٹی کا ناکام پیچ ورک مسافروں کی زندگیوں کے لیے کھلا خطرہ بن چکا ہے جیسا کہ آپ ساتھ اپلوڈ کی گئی تصاویر میں واضح دیکھ سکتے ہیں، لہذا وفاقی وزیر احسن اقبال صاحب، سدا بہار ایم پی اے نارووال پنجاب وچیرمین بیت المال پنجاب جناب خواجہ محمد وسیم بٹ صاحب اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور اپیل ہے کہ کسی بڑے جانی نقصان کا انتظار کیے بغیر فوری طور پر اس سڑک کی پکی، معیاری اور پائیدار مرمت کا کام شروع کروایا جائے تاکہ شہریوں کا سفر محفوظ ہو سکے
Ahsan Iqbal
Chief Minister Punjab's Updates
Khawaja Waseem Butt PP57
Assistant Commissioner Narowal
Khawaja Waseem Butt MPA
Rana Mannan Khan [Official]
Bilal Akbar Khan . Official
Social Media Team PMLN NWL
Ghulam Sarwar - PMS
PML-N Narowal
Deputy Commissioner Narowal

 #ڈسٹرکٹ نارووال آج مورخہ 21 آگست 2026 کو 12 ربیع الاول  (عید میلاد النبی ص) کے حوالے سے امن و امان  کو یقینی بنانے کے ل...
21/08/2026

#ڈسٹرکٹ نارووال آج مورخہ 21 آگست 2026 کو 12 ربیع الاول (عید میلاد النبی ص) کے حوالے سے امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نارووال، جناب سید وسیم عباس نے پولیس، پیرا (PERA)، واسا (WASA)، ایس پی اے (SPA)، گیپکو (GEPCO) اور میونسپل کمیٹی (MC) کے افسران کے ہمراہ مرکزی جلوس کے مقررہ روٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران مندرجہ ذیل اہم امور اور انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا:
🔹 سیکیورٹی و امن و امان: پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر روٹ کی مکمل سیکیورٹی اور فول پروف کلیئرنس کا جائزہ۔
🔹 صفائی و ستھرائی: میونسپل کمیٹی (MC)، ستھرا پنجاب اور واسا کو روٹ پر صفائی کے اعلیٰ ترین انتظامات اور سیوریج کی مکمل بہتری کی ہدایات۔
🔹 بجلی و تاروں کی دیکھ بھال: گیپکو (GEPCO) حکام کو روٹ پر لٹکتی ہوئی بجلی کی تاروں کو فوری درست کرنے اور بلا تعطل supply یقینی بنانے کی ہدایت۔
🔹 سڑکوں و تجاوزات کی بہتری: جلوس کے شرکاء اور زائرین کی سہولت کے لیے روٹ پر قائم عارضی تجاوزات کی فوری منتقلی اور راستوں کو کشادہ رکھنے کے احکامات۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم عباس نے بیان کیا کہ
"12 ربیع الاول کا دن ہمارے لیے نہایت متبرک اور محترم ہے۔ انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مکمل ہم آہنگی اور ذمہ داری کے ساتھ جلوس کے روٹس پر تمام تر سہولیات اور فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ زائرین اور جلوس کے شرکاء کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔"

انتظامیہ نارووال عوام الناس اور منتظمینِ جلوس سے بھی مکمل تعاون اور اتحاد و یگانگت کی اپیل کرتی ہے۔
Deputy Commissioner Narowal
Assistant Commissioner Narowal
District Police Narowal
Ghulam Sarwar - PMS
Pir Qazi Yaqoob Rizvi

 #ڈسٹرکٹ نارووال: چیئرمین واسا پنجاب نوابزادہ شیر علی خان کا ضلع نارووال کا دورہنارووال: چیئرمین واسا پنجاب نوابزادہ شیر...
20/08/2026

#ڈسٹرکٹ نارووال: چیئرمین واسا پنجاب نوابزادہ شیر علی خان کا ضلع نارووال کا دورہ

نارووال: چیئرمین واسا پنجاب نوابزادہ شیر علی خان نے ضلع نارووال کا دورہ کیا۔ ڈی سی آفس پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر نارووال محمد طیب خان نے ان کا استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کیے۔

چیئرمین واسا پنجاب نے اس موقع پر واسا نارووال اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ساتھ اہم اجلاس کیا۔ اجلاس میں نارووال میں واسا کے آپریشنل امور، کارکردگی اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

ایم ڈی واسا نارووال محمد کاشف نے چیئرمین واسا پنجاب کو ادارے کے آپریشنل معاملات اور جاری سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

Deputy Commissioner Narowal
Assistant Commissioner Narowal
Ghulam Sarwar - PMS

20/08/2026
 #ڈسٹرکٹ نارووال سے سدا بہار ایم پی اے و امین بیت المال پنجاب خواجہ محمد وسیم بٹ کی اپنے قائد محترم میاں محمد نواز شریف ...
20/08/2026

#ڈسٹرکٹ نارووال سے سدا بہار ایم پی اے و امین بیت المال پنجاب خواجہ محمد وسیم بٹ کی اپنے قائد محترم میاں محمد نواز شریف سے خوشگوار ملاقات۔
Chief Minister Punjab's Updates
Khawaja Waseem Butt PP57
Khawaja Waseem Butt MPA
PML-N Narowal

 #ڈسٹرکٹ نارووال سے 🌿 ڈاکٹر سعادت — خدمت، دیانت اور درویشی کی ایک روشن مثال۔ایک ایسے معالج جن کی شناخت صرف ایک ماہر ڈاکٹ...
19/08/2026

#ڈسٹرکٹ نارووال سے 🌿 ڈاکٹر سعادت — خدمت، دیانت اور درویشی کی ایک روشن مثال۔
ایک ایسے معالج جن کی شناخت صرف ایک ماہر ڈاکٹر کی نہیں بلکہ خدمتِ خلق، دیانت داری، سادگی اور درویشی سے جڑی ہوئی ہے۔
ڈاکٹر سعادت صاحب نے اپنی تقریباً پوری پیشہ ورانہ زندگی نارووال میں گزاری۔ سرکاری شعبۂ صحت، خصوصاً سول ہسپتال نارووال میں انہوں نے طویل عرصے تک اپنی ذمہ داریاں نہایت محنت، فرض شناسی اور ایمانداری کے ساتھ ادا کیں۔ ان کی پیشہ ورانہ زندگی کا ایک نمایاں پہلو یہ رہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو محض ملازمت نہیں بلکہ ایک ذمہ داری اور خدمت سمجھ کر نبھاتے رہے۔
وہ ان ڈاکٹروں میں شمار ہوتے ہیں جن کے لیے مریض صرف ایک پرچی یا ایک کیس نہیں بلکہ ایک انسان ہوتا ہے۔ سرکاری ہسپتال میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے بھی انہوں نے حتیٰ الامکان لوگوں کی مدد کی، اور نجی پریکٹس میں بھی ایسے مریضوں کا خیال رکھا جو علاج کے اخراجات برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔
جس کے پاس استطاعت تھی، اس نے فیس دی؛ اور جو استطاعت نہیں رکھتا تھا، اس کے لیے ڈاکٹر سعادت صاحب کی شفقت کافی تھی۔
یہی وہ رویہ ہے جو ایک اچھے ڈاکٹر کو محض طبیب سے بڑھ کر لوگوں کا اپنا ڈاکٹر بنا دیتا ہے۔
🩺 علم اور تجربے کا حسین امتزاج
ڈاکٹر سعادت صاحب نے اپنے طبی تجربے کو جدید علمی قابلیت کے ساتھ بھی آگے بڑھایا۔ انہوں نے فیملی میڈیسن میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم حاصل کی اور الٹراساؤنڈ کے شعبے میں بھی طویل عرصے تک خدمات انجام دیں۔ اس طرح ان کی شخصیت میں وسیع طبی تجربہ، تشخیصی صلاحیت اور مریضوں کی جامع دیکھ بھال کا ایک خوبصورت امتزاج نظر آتا ہے۔
🏥 سعادت میڈیکل کمپلیکس — خدمت کا ایک نیا باب
وقت کے ساتھ ڈاکٹر سعادت صاحب نے نارووال میں سعادت میڈیکل کمپلیکس کی بنیاد رکھی، جو ایک ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال کے طور پر علاقے کے لوگوں کو مختلف طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
یہ ادارہ بھی ان کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے کہ نارووال کے لوگوں کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات اپنے ہی شہر میں میسر آئیں۔
سب سے قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ آج بھی عمر اور طویل پیشہ ورانہ سفر کے باوجود ڈاکٹر سعادت صاحب مریضوں سے دور نہیں ہوئے۔ معمولی سی پرچی فیس پر مریضوں کو دیکھنا اور ان کی استطاعت کے مطابق علاج میں سہولت دینا ان کی خدمت کے جذبے کی ایک خوبصورت مثال ہے۔
🌿 ڈاکٹر سے بڑھ کر ایک روایت
ہر شہر کی اپنی ایک طبی تاریخ ہوتی ہے، اور اس تاریخ کو بنانے والے ڈاکٹر صرف اپنی ڈگریوں یا عہدوں کی وجہ سے یاد نہیں رکھے جاتے، بلکہ اس لیے یاد رکھے جاتے ہیں کہ انہوں نے اپنے لوگوں کے لیے کیا کیا۔
ڈاکٹر سعادت صاحب کا شمار بھی نارووال کی انہی قابلِ احترام طبی شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ نارووال کے لوگوں کی خدمت میں گزارا۔
ان کی زندگی ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ طب صرف ایک پیشہ نہیں؛
یہ انسانیت کی خدمت کا ایک ذریعہ بھی ہے۔
Doctors of District Narowal کی جانب سے ڈاکٹر سعادت صاحب کو ان کی طویل، مخلصانہ اور بے لوث طبی خدمات پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں صحت، عزت اور مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
۔
ضلع نارووال کے اُن مسیحاؤں کو سلام، جنہوں نے اپنی زندگی اپنے لوگوں کے نام کر دی۔ 🌿🩺

Address

Narowal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ساڈا شہر سوھنا نارووال پنجاب posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category