ابنِ بطوطه کے تعاقب میں

ابنِ بطوطه کے تعاقب میں A page where you can get information about different places, peeks and popular points by pics and their short description..

Memes Stuff and Fun Posting(original Content) and Musical Vlogs.

بگولوں کی صورت یہاں پھر رہے ہیںنشیمن سرِ گلستاں چھوڑ آئےیہ اعجاز ہے حسنِ آوارگی کاجہاں بھی گئے داستاں چھوڑ آئےحبیب جالب
22/12/2023

بگولوں کی صورت یہاں پھر رہے ہیں
نشیمن سرِ گلستاں چھوڑ آئے

یہ اعجاز ہے حسنِ آوارگی کا
جہاں بھی گئے داستاں چھوڑ آئے

حبیب جالب

01/12/2023
reached 500 followers! Thank you for your continued support. Facebook ny kaha k post karo socha kiye daity waise b kis n...
01/12/2023

reached 500 followers! Thank you for your continued support. Facebook ny kaha k post karo socha kiye daity waise b kis ny dekhni hai dead reach k sath 😂

Aaj kal Page zyadah Active nahi, reatable content hi zehn main nahi aata but will see

23/09/2023

قیصر احمد راجا اور انجئینیر علی مرزا کے پوڈکاسٹ کا خلاصہ (میری نظر سے)

۱۔ ایک طرف ایک شخص یہ بات کر رہا ہے کہ آپ کی ۵۰ منٹ کی وڈیو جس کا ٹائٹل ہی “گستاخ عورت” ہے اور ۴۵ منٹ اس عورت کی باتوں کا رد ہے مگر ایک ۳۰ سیکنڈ کا کلپ جس میں آپ نے کہا “اصل مجرم تو وہ مولوی ہے جس نے ایسے provoke کیا” اسے وہاں misquote کیا جا رہا ہے آپ ایک پوری ویڈیو بنا کر اپنی علیحدگی کا اعلان کریں۔ دوسرا شخص کہتا ہے بھائی قادیانیت کے خلاف دنیا میں سب زیادہ کام کرنے والی جماعت کے بانی کی ایک دو باتیں misquote کر کے اسے قادیانی ایجنٹ کہا جا رہا تو کیا وہ اپنا سارا نصاب جلا دے؟ اگر انڈیا میں مجھے misquote کیا جا رہا تو غلطی ان کی ہے میری نہیں۔ وہ مولوی واقعہ ہی مجرم ہے کیونکہ قرآن میں منع فرمایا ہے ایسی محفل میں بیٹھنے سے جہاں گستاخی ہو رہی ہو۔ یہ جانتے ہوئے کہ سامنے ایک گستاخ عورت ہے، آپ مزے لے لے کر شعر سنا کر اسے موقع دیں گے تو اس نے کرنی ہی گستاخی تھی، آپ نے دانستہ موقع دیا ہی کیوں؟
قرآن کی آیات کو out of context لے جا کر misquote کیا جاتا ہے تو میری ویڈیو کی کیا حیثیت ؟

۲۔ پوری بحث میں جناب قیصر کا بار بار اصرار تھا آپ مولویوں کے بارے میں سخت بات کہتے ہیں جبکہ انہوں نے مل کر فرقہ واریت کے خلاف یہ قانون پاس کیا وہ پاس کیا۔ مرزا صآحب نے کہا کہ بھائی اس میں کہیں بھی لکھا ہے کہ سب فرقے مسلمان ہیں اور دوسرے کے پیچھے نماز جائز ہے؟ جواب تھا نہیں۔۔۔ تو یہ سب ممی ڈیڈی باتیں ہیں۔ یہ جو ختمِ بنوت پر جلوس نکال رہیں ایک سے بھی پوچھیں کہ غلام احمد قادیانی کے اعتراضات اور ان کے دعوں کو عقلی جواب کیا ہے؟ میں اس کو دجال کہتا ہوں ہمیشہ اور قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کے ہر دعوے کا جواب ریکارڈ کروا چکا ہوں۔ ان میں سے کسی کو کچھ نہیں پتہ بس دوسروں کو قادیانی ایجنٹ کہنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے۔

۳۔ قیصر صاحب کہہ رہے ہیں کہ میں باہر سے پڑھ کر آیا ہوں مگر آج سب فرقوں مے مدارس میں پڑھاتا ہوں الحاد وغیرہ کے بارے میں۔ مرزا صاحب نے کہا آپ اختلافی موضوع پر بات کر کے دکھائیں آپ کو زندہ نہ چھوڑیں یہ۔ قیصر صاحب نے کہا کہ میرے نزدیک یہ لوگ بھی اپنے بابوں سے نکل کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں مگر آپ واپس اختلافات میں دھکیل رہے ہں
مرزا نے کہا “یہ سب باتیں ہیں صرف۔ ان میں سے ایک بھی شخص نے فرقہ واریت کے خلاف بات کی ؟ کی بھی تو دوسروں کو کہا آپ اپنا فرقہ چھوڑو خود اپنے بابوں کو غلط نہیں کہا۔ جنہوں نے بھی صرف دین کی بات کی جیسے ڈاکٹر اسرار، ڈاکٹر ذاکر نائیک یہ سب تو گورے کے پڑھائے ہوئے ہیں، آپ کے مدرسے نے آج تک ایک بھی شخص پیدا کیوں نہیں کیا ؟

۳۔ قیصر صاحب کا کہنا تھا کہ آپ سیکولر اسلام کو سپورٹ نہ کریں سیکولزرم اور اسلام آپس میں opposite ہیں۔ مرزا نے کہا کہ آپ پاکستان میں اسلامی جمہوریت لانا چاہتے ہیں جبکہ علما کے نزدیک جمہوریت ہے ہی کفر۔ تو جب کفریہ جمہوریت کا اسلامک ورژن ہو سکتا ہے سیکولزرم میں کیا مسئلہ ہے جہاں اسلامی نظام ہو بس سب فرقوں اور مذاہب کے لوگوں کو آزادی حاصل ہو جس پر پاکستان بنایا گیا تھا۔

۴۔ قیصر صاحب نے کہا کہ اگر خلافت آتی ہے تو آپ کو اس سے کیا مسئلہ ہے؟ مرزا صاحب نے فوراً پوچھا “کس فرقے کی خلافت آئے گی ؟” دوسرے فرقے کو مسلمان نہیں مانتے ان کی خلافت لائیں گے یہ ؟
قیصر صاحب پتہ نہیں کس خیالی دنیا میں تھے کہتے ہیں “مان لیجئیے سب فرقے متفق ہو کر ایک جماعت بنا لیں کہ اس کی خلافت ہو گی۔
مرزا نے بڑا منتقی جواب دیا کہ خیالوں میں تو آپ کچھ بھی لا سکتے ہیں مگر میں حقیقت میں جیتا ہوں اور حقیقت یہ ہے کہ جب تک فرقے ختم نہیں ہوں گے تب تک یہ صرف خوش خیالی ہے۔ اگر آج یہ مل کر ایسی جماعت چنتے بھی ہیں تو وہ کسی سیکولر طبقے کی جماعت ہی ہوگی اور وہی میری بات واپس آ رہی ہے۔

۵۔ قیصر صاحب کا اعراض تھا جو کہ عموماً لوگوں کو ہوتا ہے کہ آپ صرف فرقہ واریت اور ان چیزیں پر بات کرتے ہیں یہ سیکولرزم اور الحاد پر نہیں کرتے۔ مرزا نے کہا بھئی جو علما مجھے مشورے دیتے ہیں ان میں سے ایک نے بھی ان پر علمی اور قرآن و سنت سے جواب نہیں دیا جبکہ میری سینکڑوں ویڈیوز ہیں ان پر۔ جیسے Dhruv Rathee کو میں نے جواب دیا اور کوئی دے پایا ؟

۶۔ جب مرزا صاحب نے کہا کہ میں غامدی صاحب کو بھی ایک نعمت سمجھتا ہوں۔ قیصر صاحب کا ذہنی میل کھل کر سامنے آ گیا۔ یعنی وہ ان فرقوں کے بابوں کے لیے نرم گوشہ رہنے کی تلقین کرتے رہے جنہوں نے نظریہ توحید تک کو compromise کر دیا (جیسے مفتی تقی عثمانی صاحب پڑھاتے ہیں کہ امام ابو حنیفہ کو آخر وقت میں لوگوں کے گناہ دھلتے نظر آتے تھے) اور اس شخص کا آپ نام سننا بھی گوارا نہیں کرتے جس سے اختلاف صرف secondary مسائل یعنی مرد عورت کے ہاتھ ملانے پر ہے۔ غامدی صاحب جیسے لوگوں کی وجہ سے جو لوگ بالکل اسلام سے نا بہرہ تھے وہ کم سے کم اب خدا پر بحث تو کر رہے ہیں۔ آپ لے علماء تو دوسروں کی لونڈیوں کی چھاتی پر ہاتھ پھیرنے تک کو جائز کہہ گئے ہیں جنہیں آپ دین کا ٹھیکیدار کہتے ہیں۔

۷۔ قیصر صاحب نے کہا آپ کی ویڈیو انڈیا میں RSS والے استعمال کرتے ہیں ایک کلپ نکال کر misquote کر کے۔ مرزا نے کہا کہ ان سے زیادہ تو اپنے علما نے میرے کلپ نکال کر یہ گناہ کیا ہے۔ اور وہاں کی RSS کی ہر طریقے سے مزمت کرتے ہوئے جو پاکستان میں اسلامی RSS بنی ہوئے ہے ان کی بھی مزمت کرتا ہوں۔

۸۔ قیصر صاحب نے پھر وہی چُس ماری کہ آپ کی ویڈیوز دیکھ کر لوگ فرقہ واریت کو تو چھوڑتے ہیں مگر کوئی سوشلزم یا الحاد چھوڑ کر دین کی طرف آیا ؟ اب مرزا صاحب نے کئی یوٹیوبرز اور لوگوں کا نام لیے بغیر حوالہ دیا کہ ان کی وجہ سے وہ لوگ اب اللّٰہ پر بات کر رہے ہیں۔ مگر قیصر صاحب بھی مولویوں کی طرح بس ایک شخص جو ان کو آئینہ دکھائے اسے ہٹا کر اپنی مخالفین کو آئینہ دکھانے پر لگانا چاہتے ہیں جبکہ سوشلزم و سیکولرزم چھوٹے مسئلے ہیں۔ ان کی وجہ سے کسی کو جانی مالی نقصان نہیں جبکہ فرقی واریت میں ہزاروں کی جان جا چکی ہے اس پر آپ بات بھی نہیں کرنے دینا چاہتے۔
مرزا صاحب نے زبردست بات کی کہ آپ کا مولوی یہاں دوسرے فرقے سے جان بچانے یورپ بھاگتا ہے۔ وہ اسلامی ملک سے زیادہ سیکولر ملک میں خود کو محفوظ سمجھتا ہے کیونکہ وہ جانتا کم سے کسی بھی اختلاف پر اس کی جان تو نہیں لیں گے۔ وہی مولوی یہاں دوسرے فرقے والے کا قتل واجب قرار دیتا ہے تو ان سے سیکولر کو بہتر کیوں نہ کہوں ؟

خیر کافی باتیں رہ گئی تحریر لمبی ہو رہی ہے مگر ہمیں primary مسائل پر بات کر کے انہیں حل کرنے کے بعد secondary مسائل کی طرف جانا چاہیے۔ اور آخر پر جیسے مرزا نے کہا کہ شیطان نے آیت الکرسی کا وظیفہ بتایا نبیﷺ نے اسے adopt کرنے کا کہا تو اس سے بھی اچھی بات ملے لے لینے کا حکم ہے پھر میں کوئی صحیح بات کروں تو اسے مان لو۔ مگر آپ لوگوں کے علما کہتے ہیں کہ یہ قرآن و حدیث کی روشنی میں بھی کوئی بات کر ہم نہیں مانیں گے تو آپ لوگ اپنے بابوں کو شرک کی حد تک لے گئے ہو ایسا نہ کرو!!

زین العابدین پیرزادہ

21/09/2023

نجینئیر علی مرزا کے بارے میں میرے رائے بہت سیدھی سی ہے

اگر آپ کسی فرقہ یا گروہ کا حصہ ہیں یا کسی عالم کو قرآن و حدیث کے برابر مستند ماننے لگ گئے ہیں تو آپ انجینئیر صابن سے تب تک نہائیں جب تک فرقوں کی ساری میل نہ اتر جائے۔
اس کے بعد کوئی فرض نہیں آپ اب اس کو ہی بابا بنا کر ہر بات پر آمین کہتے رہیں اور اسی کو صرف سنتے رہیں۔ اختلافی مسائل اس کو بھی سنیں اور باقیوں کو بھی اور جہاں اس بندے کی expertise نہیں وہاں آپ نئے استاد تلاش کریں۔ evolve ہوں، آگے بڑھیں اور مزید explore کریں۔ انجنئیر آپ کے راستے کا ایک مددگار پڑاؤ ضرور ہو سکتا ہے منزل نہیں۔
اب کچھ لوگوں کو اعتراض ہوتا ہے یہ ان چیزوں پر بات کیوں نہیں کرتے، فزکس پر بات کیوں نہیں کرتے بس فرقوں میں گھسے رہتے ہیں۔ ارے بھائی آپ نے کبھی بائیو کے استاد پر اعتراض کیا کہ یہ ریاضی کیوں نہیں پڑھاتے ؟ ان کا جتنا پڑھانا کام ہے وہ ساری زندگی اتنا ہی پڑھاتے رہیں گے۔
جیسے آپ MBBS میں آ کر ایف ایس سی کے بائیو والے استاد سے دل کی فزیولیوجی نہیں پڑھتے نیا استاد منتخب کرتے ہیں۔کیونکہ FSC والے استاد کی معلومات سے آگے کی چیزیں ہیں یہ۔ اس سے اس پرانے استاد کی توہین نہیں ہوتی کہ وہ نالائق ہے اسے آتا نہیں، اسے جو آنا چاہیے اسے صحیح سے آتا ہے۔
ایسے ہی آپ MBBS کے فزیولوجی کے استاد سے اپنی بارہویں میں بائیو نہیں پڑھ سکتے کیونکہ آپ کو سمجھ نہیں آئے گی تو بارہویں والا استاد ہی آپ کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ اسی طرح انجینئیر ہو، غامدی، تقی عثمانی صاحب ہوں یا ساحل ادیم، آپ ان کا مکمل فلسفہ کھنگالیں اور سیکھتے آگے بڑھتے جائیں۔ اگر کسی نے اپنے مفاد کے لیت آدھا سچ بتا کر گمراہ کیا ہوا تو کل آپ حقیقت جاننے بعد اسے بدعائیں دیں گے اور کسی نے اگر مکمل سچ سامنے رکھا ہوا تو دعا دیتے رہیں گے۔

زین العابدین پیرزادہ

14/07/2023
25/03/2021

Address

Neelum Valley
Muzaffarabad
13100

Opening Hours

Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923118848408

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ابنِ بطوطه کے تعاقب میں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ابنِ بطوطه کے تعاقب میں:

Share

Category