28/01/2023
اگر عورت کی عزت کرنے کیلیے آپ کا بنیادی جواز یہ ہے کہ وہ بھی کسی کی ماں، بہن، بیٹی یا بیوی ہے، تو آپ عورت کی نہیں بلکہ ان مردوں کی عزت کر رہے ہیں جن سے اس کے یہ رشتے منسوب ہیں، جبکہ انسان کی حقیقی عزت کسی رشتے کی محتاج نہیں۔
عورت کی عزت اس وجہ سے کیجیے کہ وہ ایک جیتی جاگتی انسان ہے، جس کے اپنے خواب ہیں، اپنی امیدیں ہیں، اپنی سوچ ہے ۔ وہ بحیثیت انسان اپنی ذات میں عزت کی حقدار ہے بالکل اسی طرح جیسے کوئی مرد بحیثیت انسان اپنی ذات میں عزت کا حقدار ہے۔ ❤️