05/09/2026
چک نمبر 363/WB عرف 10 چک — یادوں سے جڑا ایک گاؤں ❤️
چک نمبر 363/WB عرف 10 چک، تحصیل دنیاپور، ضلع لودھراں سے ویسے تو میرا تعلق رہائشی طور پر نہیں، کیونکہ میں چک نمبر 359/WB عرف 6 چک کا رہائشی ہوں، لیکن اس گاؤں سے ایک عجیب سا لگاؤ ضرور ہے۔ ❤️
اس کی سب سے بڑی وجہ سن 2012 ہے، جب ہم غزالی پبلک بوائز ہائی اسکول میں زیرِ تعلیم تھے اور ہمارے میٹرک کے امتحانات اسی گاؤں کے بوائز ہائی اسکول میں ہوئے تھے۔ اُس وقت کی بہت سی خوبصورت یادیں آج بھی اس گاؤں اور اسی اسکول سے وابستہ ہیں۔
الحمدللہ، ہمارے دنیاپور کے تمام گاؤں اپنی سادگی، تعلیم، محبت، بھائی چارے اور امن پسندی کی وجہ سے ایک الگ پہچان رکھتے ہیں۔ ❤️
اب آپ بتائیں! 👇
آپ میں سے کون کون چک نمبر 363/WB عرف 10 چک کا رہائشی ہے؟
اور کس کس نے اسی بوائز ہائی اسکول میں میٹرک کے امتحانات دیے، اور کس سال؟
اپنا گاؤں اور امتحان کا سال کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیں۔
شاید کسی کمنٹ کے ذریعے کوئی پرانا کلاس فیلو، دوست یا بچھڑا ہوا ساتھی دوبارہ مل جائے۔
چک 10 — یادیں آج بھی تازہ ہیں!..