28/05/2026
عید الاضحیٰ کے موقع پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید نے ملک میں رہنے والے تمام افراد کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے امن، سکون اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یو اے ای کو اپنا گھر کہنے والے ہر فرد کیلئے دعا ہے کہ یہ عید خیر، برکت اور خوشیوں کا پیغام لے کر آئے۔ شیخ محمد بن زاید نے خطے اور دنیا بھر میں امن قائم رہنے کی امید بھی ظاہر کی جبکہ سوشل میڈیا پر ان کا یہ پیغام تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔